646
تدریس

طالبعلم/طالبہ کے کلب، کھیلوں کی ٹیمیں، گروپ، اور تنظیمیں
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ کی تنظیموں کی ضرورت کو سمجھتا ہے جو شہریت کی ترقی، اخلاقی کردار، اور کمیونٹی اقدار میں مدد کے ساتھ ساتھ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کے اہداف، مقاصد، اور تعلیمی مشن کی معاونت بھی کرتا ہے۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سکول کے پیش کردہ طالبعلم/طالبہ کے تمام کلبوں، کھیلوں کی ٹیموں، گروپوں، اور تنظیموں اور طالبعلم/طالبہ کی دیگر تنظیموں کی معاونت کرتا ہے جو سکول املاک یا سکول ڈویژن کے دیگر جگہوں پر واقع ہوتی ہیں۔

تمام غیر-نصابی متعلقہ، سکول کے ذریعے پیش نہ کیے جانے والے طالبعلم/طالبہ کے کلب، ٹیمیں، گروپ، یا دیگر تنظیمیں بذریعہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز سرگرمیوں کی اجازت ہو گی بشرطیکہ مساوی رسائی ایکٹ درکار ہو۔

طالبعلم/طالبہ کے کلب، ٹیمیں، گروپ اور تنظیمیں درج ذیل میں سے ایک زمرے میں ہوں ضابطہ:

I. ورجینیا ہائی سکول لیگ سکول کے پیش کردہ کلب، ٹیمیں، گروپ، اور تنظیمیں؛

II. مڈل سکول کے پیش کردہ کلب، ٹیمیں، گروپ، اور تنظیمیں؛

III. سکول کے پیش کردہ، نصاب سے متعلق کلب، ٹیمیں، گروپ یا تنظیمیں؛ یا

IV. سکول کے علاوہ پیش کردہ، غیر- نصابی متعلقہ طالبعلم/طالبہ کے کلب، ٹیمیں، گروپ، یا تنظیمیں۔

خفیہ تنظیمیں
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سکول ڈویژن کے اندر خفیہ برادریوں، طالبات کی تنظیموں اور کلبوں کی سرگرمیوں کی ممانعت کرتا ہے جن کو پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ نے منظور نہیں کیا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ §§
22.1-78, 22.1-70, 22.1-279.6, and 18.2-56; Equal Access
Act, 20 USC § 4071.

اختیار کردہ: 07 دسمبر, 1983
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 12 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ