647

تدریس

طالبعلم/طالبہ کی اشاعتیں

اشاعتوں کی عمومی تقسیم

A. سکول طالبعلم/طالبہ کی پرنٹ اور الیکٹرانک اشاعتوں کو سپانسر کر سکتے ہیں جیسے سکول کے اخبار، کلاس ویب پیچ، بلاگ، ائیربک، اور لٹریسی میگزین، اس بنیاد پر کہ ایسی اشاعتیں سکول یا کمیونٹی سپرٹ پر بڑھائیں گی، ذمہ دار شہریت میں اضافہ ہو، اور معمول کے نصاب کو مستند تجربے کے ساتھ بڑھائیں بذریعہ لکھائی، نظرثانی، ایڈیٹنگ، ڈیزائن، فوٹوگرافی اور/یا ڈیجیٹل تصاویر، بزنس منیجمنٹ، اور دیگر سوشل میڈیا فارمیٹس۔

سکول کے کل پروگرام کے حصے کے طور پر سکول اوقات، آلات، اور تدریسی عملے کو استعمال کرتے ہوئے، طالبعلم/طالبہ کی اشاعتیں کی نگرانی منتظمین اور اساتذہ کریں گے۔ پرنسپلوں (یا نامزد کردہ) کی حتمی منظوری کے بعد، طالبعلم/طالبہ ایڈیٹوریل سٹاف اور تدریسی عملہ ایڈیٹوریل پالیسیاں قائم کریں گے جو سکول یا کمیونٹی سپرٹ فروغ دے گی، ذمہ دار شہریت میں اضافہ کرے گی، اور مستند تحریر نویسی کے تجربے کے ساتھ معمول کے نصاب میں مدد کرے گی۔

B. ممنوعہ مواد

اگرچہ طالبعلم/طالبہ کی رائے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، مگر کوئی سکول کی پیش کردہ اشاعت، اور دیگر تحریری یا الیکٹرانک اشاعت جو طلباء استعمال کرنے کے لیے سکول لائیں گے یا سکول میں تقسیم کریں گے، اسے اجازت نہیں دی جائے گی اگر وہ درج ذیل پر مشتمل ہو گا:

1. طلباء کی صحت یا تحفظ کو خطرے میں ڈالے؛
2. پرنسپلوں یا ان کے نامزد کردہ کو سکول سرگرمیوں میں کافی خلل اندازی کی پیش گوئی کا مناسب اشارہ ملتا ہے؛
3. توہین آمیز ہے؛
4. مجرمانہ عمل کے اختیار کی وکالت کرتا ہے یا مجرمانہ کام ہے؛
5. جنسیت، بیہودگی، غیر مہذب، یا ناشائستہ تقریر پر مشتمل ہے؛
6. دیگر طلباء یا تدریسی عملے کے خلاف دھمکیوں، ہراسانی، یا امتیازی سلوک پر مبنی ہے؛ یا
7. شراب، منشیات، یا دیگر غیر قانونی مواد یا متعلقہ سرگرمیوں کے استعمال کو بڑھاتی، حوصلہ افزائی کرتی یا تصدیق کرتی ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ
§ 22.1-253.13:7; Bethel School Dist. v. Fraser, 478 U.S. 675 (1086); Morse v. Frederick 551 U.S. 393 (2007.)


اختیار کردہ: 9 فروری، 1979
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 13 نومبر، 2018 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ