648

تدریس


بین المدرسی سرگرمیاں-کھیلوں کے پروگرام


پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ داخلی اور بین المدرسی کھیلوں میں مضبوط تعلیمی پروگراموں کی معاونت کرتا ہے جو جامع اور جسمانی تعلیمی پروگرام کے اہم حصے ہیں۔
داخلی اور بین المدرسی کھیلوں کے پروگرام کی حصہ لینے والے طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جائیں گے۔ پروگرام مضبوط تعلیمی مقاصد کی بنیاد پر منظم اور پیش کیے جائیں گے۔ تمام داخلی اور بین المدرسی سرگرمیوں میں بنیادی توجہ جیتنے کے دباؤ کی بجائے شرکاء کی بہبود پر ہو گی۔


اچھی سپورٹس مین شپ [معقولیت پسندی] سے مراد منتظمین، کوچز، طالبعلم/طالبہ کھلاڑی، طلباء، اساتذہ، اور کمیونٹی کے ارکان کا ایسا کردار ہے جو فرد، سکول، اور کمیونٹی کے لیے عزت اور کریڈٹ لاتا ہے، بین المدرسی کھیلوں کے پروگرام میں خاص اہمیت وصول کرتا ہے۔


ایلیمنٹری سکول طلباء صرف داخلی مقابلوں میں حصہ لینے تک محدود ہوں گے۔
مڈل سکول کھیلوں کی کونسل کے بنائے گئے قواعد و ضوابط، مڈل سکول پرنسپلوں اور سپروائزر برائے طالبعلم/طالبہ کی سرگرمیوں پر مشتمل، پرنس ولیئم کاؤنٹی اسکول بورڈ اور/یا منتظمین کے منظور شدہ پالیسیاں، ضوابط، اور ریاستی اور وفاقی قابل اطلاق قواعد و ضوابط کی تائید کریں گے۔


ہائی سکول لیول کے بین المدرسی کھلاڑی ورجینیا ہائی اسکول لیگ کی قائم کردہ قواعد و ضوابط، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ اور/یا سکول منتظمین کے منظور شدہ پالیسیوں اور قواعد و ضوابط، اور تمام قابل اطلاق ریاستی اور وفاقی قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ یقین رکھتا ہے کہ تفریحی نوعیت کے کھیلوں کے پروگرام پرنس ولیئم کاؤنٹی کی کمیونٹی کی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور سکول کو تفریحی گروپوں اور ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات: Title IX of The Education Amendments of 1972, as amended; 34 C.F.R. § 106.41, et. seq.; Virginia Code §§ 22.1-78; 22.1-276.3; 8 VAC 20-240-10.
دیگر حوالہ جات: ورجینیا ہائی سکول لیگ کتابچہ (موجودہ)۔

اختیار کردہ: 17 مارچ, 1982
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 26 جون، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ