653

تدریس

مواد: انتخاب اور اختیار

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ تقاضا کرتا ہے کہ تدریسی مواد کا انتخاب ورجینیا سٹینڈرڈ آف لرننگ، منظور شدہ نصاب سے متعلق ہو، اور اہداف اور مقاصد پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سے منظور شدہ ہوں۔ رہنما اصول
"تدریسی مواد" کی تعریف، مواد کو منتخب کرنے کا معیار، زیادہ اہم سمجھے جانے والا مواد، طالبعلم/طالبہ کی کامیابی سے متعلق مواد کے انتخاب کا درجہ، اور مواد کے انتخاب کے عمل سے متعلق رہنما اصول تیار کیے جائیں گے۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ تدریسی مواد کی ایک وسیع تعداد منظور کرے گا جو سکول ڈویژن کے تدریسی مقاصد کی معاونت کرتے ہیں اور جو نسل، جنس، ثقافتی تنوع، اور مختلف نقطہ نظر اور نظریات جیسے معاملات کے لیے حساس ہیں۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ مناسب مواد کے انتخاب اور منظوری میں اپنے مختلف حلقوں (منتظمین، اساتذہ، لائبریری میڈیا ماہرین، والدین، شہری اور طلباء) کی شمولیت کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

مواد کے انتخاب کو منظم کرنے کی ذمہ داری
ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) پر ہے۔ سٹاف عمل کا ایک منظم انتخاب تیار اور نافذ کرے گا اور سٹاف اور عوام کے لیے اس عمل سے متعلق معلومات دستیاب رکھے گا۔ عمل میں چیلنج والے متنازعہ مواد سے نمٹنے کا عمل شامل ہو گا جو پالیسی 653۔03، "متنازعہ مسائل کی تدریس" اور 633۔01، "تعلیمی آزادی" کی مطابقت میں ہوں گے۔

حساس یا متنازعہ نوعیت کے تدریسی مواد کی منظوری کی ذمہ داری پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ پر ہو گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ § 22.1-253.13:7(c)(2).

اختیار کردہ: 04 مئی, 1983
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 28 اگست، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ