کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: پالیسی - گریجویشن کی شرائط
کوڈ: 662
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 16 نومبر، 1983
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 26 جون، 2019

تدریس

پالیسی 662

گریجویشن کی شرائط

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ تقاضا کرتا ہے کہ مطلوبہ مضامین کو متعارف کرانے اور گریجویشن کے تقاضوں کو پورا کرنے کے دیگر معیارات قائم کرنے کے لیے گریجویشن کے رہنما اصول قائم کرے۔  


پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکول ہائی اسکول ڈپلومہ دینے میں ورجینیا کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ نافذ کردہ تقاضوں، سٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن کے ذریعہ اپنائے گئے اور "ورجینیا میں تسلیم شدہ سکولوں کے معیارات" میں بیان کردہ قواعد و ضوابط اور پرنس ولیم کاؤنٹی کے تقاضوں کی پیروی کریں گے۔ طلباء گریجویشن کے لیے درکار سٹینڈرڈ کریڈٹس، ویریفائیڈ کریڈٹس، اور دیگر چیزیں حاصل کریں گے جیسے ہی وہ نویں گریڈ میں داخل ہوں گے۔   

ایک طالبعلم/طالبہ جو ہائی سکول کے خصوصی تعلیمی پروگرام میں داخل ہے جس نے انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کے مطابق تجویز کردہ پروگرام برائے سٹڈی مکمل کر لیا ہے، انفرادی سکول IEP کمیٹی کی سفارش پر اسے اپلائیڈ سٹڈیز ڈپلوما دیا جائے گا۔ یہ ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلباء گریجویشن اور سینئر کی تمام سرگرمیوں میں شریک ہو سکتے ہیں۔  

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔  

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات