کتاب پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن 6000 - تدریس

عنوان پالیسی - غیر روایتی تعلیم پروگرامز

کوڈ 681

حیثیت فعال

اختیار کردہ 5 مئی، 1993

آخری مرتبہ دہرایا گیا بدھ، 04 مارچ، 2020

پرانی دہرائی گئی تاریخیں 26 جون، 2019


تدریس

پالیسی 681

غیر روایتی تعلیمی پروگرام

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز( PWCS) ان طلباء کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف مواقع فراہم کرے گا جن کے لیے باقاعدہ تدریسی خدمات نا موزوں ہیں یا جن کی تعلیمی، سماجی ،کرداری یا جذباتی ضروریات کے مطابق روایتی سکول میں تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکتی یا جنہیں اضافی تدریس یا دیگر معاونت کی ضرورت ہے۔

طلباء کو ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرامز" میں درج وجوہات کی بنیاد پر غیر روایتی تعلیمی پروگراموں میں دوبارہ تفویض کیا جا سکتا ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، اضافی مداخلتی معاونت اور حکمت عملیوں، اور مخصوص جرائم یا مخصوص اور دیگر کرداری جرائم میں ملوث، جیسا کہ ورجینیا کوڈ میں بیان کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات

Virginia Code § 22.1-277.2:1, Disciplinary authority of school boards under certain circumstances; alternative education program

Virginia Code § 22.1-209.1:2, Regional alternative education programs for certain student

کراس حوالہ جات

ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرامز"