کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - "ضابطۂ اخلاق"
کوڈ: 701
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 6 جون، 1984
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 10 اپریل، 2019; 14 اکتوبر، 2020

طلباء 

پالیسی 701

"ضابطۂ اخلاق"

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکول بورڈ، معیاری تعلیم کے لیے تمام طلباء کی انکی صلاحیتوں، دلچسپیوں، اقدار، اور اہداف کے ساتھ ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔ سکول بورڈ صحت، تحفظ اور انفرادی طلباء کے حقوق ﻣﻳں ﻧﺳﻝ، ﺭﻧﮓ، ﻣﺫﮨﺏ، ﻗﻭﻣیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی بنیاد، حمل، پچے کی پیدائش ﻳﺎ ﻣﺗﻌلقہ ﻁﺑﯽ ﮐﻳﻔﻳﺎﺕ، بشمول ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، والد یا والدہ کی ﺳﺎﺑقہ ﻓﻭﺟﯽ ﺣﻳﺛﻳﺕ، جینیاتی معلومات ﻣﻌﺫﻭﺭی ﻳﺎ کسی اور ﺑﻧﻳﺎﺩ ﭘﺭ ﺍﻣﺗﻳﺎﺯ کیے بغیر انفرادی طلباء کی صحت، حفاظت اور حقوق کے تحفظات فراہم کرے گا، جو قانونی طور پر منع ہے۔

سکول بورڈ نے ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) کو پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کا "ضابطۂ اخلاق" مرتب کرنے اور نافذ کرنے کا اختیار دیا ہے جو ورجینیا کے معیاری سٹینڈرڈ سے مطابقت رکھتا ہے، جو تقاضا کرتا ہے کہ "طالبعلم/طالبہ کا طرز عمل اور حاضری اور طریقوں کا اطلاق اس طرح ڈیزائن کیا جائے جو عوامی تعلیم ایسے ماحول میں فراہم کی جائے جو مداخلت اور افراد یا املاک کو دھمکی سے پاک ہو اور انفرادی حقوق کی حامی ہو۔" سپرنٹنڈنٹ کے توسط سے کام کرتے ہوئے سکول بورڈ، سکول کے تمام عملے کو ذمہ دار بناتا ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کی نگرانی کریں جب طلباء قانونی طور پر سکول ڈویژن کی نگرانی میں آ جاتے ہیں۔ سکول بورڈ تمام طلباء پر سکول بورڈ کی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط اور PWCS کے "ضابطہ اخلاق"، اور اسکے سالانہ ضمیموں میں تشریح کردہ موزوں طرزعمل پر عمل پیرا ہونے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔