کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700- طلباء
عنوان: پالیسی - سٹوڈنٹ رجسٹریشن اور ان کا نکلنا
کوڈ: 711
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 16 ستمبر، 2009
نظر ثانی شدہ: 16 نومبر، 2021
پرانی نظر ثانی شدہ تاریخیں: 23 جنوری، 2019
طلباء
پالیسی 711
طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن اور دستبرداری
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) میں نئے آنے والے طلباء آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کریں گے اور اس متعلقہ لیول سکول میں عمل مکمل کریں گے جو ان کے گھر کے پتے کے لحاظ سے مناسب ہے، جیسا کہ ضابطہ 1-711، "طالبعلم/طالبہ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقہ کار" اور 3-711، "رہائش" میں بیان کیا گیا ہے۔ طلباء PWCS سے ضابطہ 2-711، "طلباء کی دستبرداری" کے تحت دستبردار ہوں گے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔
قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ 7.1-22.1 تا 7.2-22.1 §§
کراس ریفرنس:
711-1 ضابطہ -سٹوڈنٹ کی رجسٹریشن کی شرائط اور طریقۂ کار
711-2 - ضابطہ - طلباء کی دستبرداری
711-3 - ضابطہ - رہائش