طلباء
پالیسی 713
تبادلے والے طلباء کا داخلہ
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ کے آپس میں تبادلے کے پروگراموں کی حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ طلباء اور کمیونٹیوں کے لی ثقافتی طور پر فائدہ مند ہوتے ہیں۔ تبادلے والے طلباء کا داخلہ صرف ان طلباء تک محدود ہو گا جو سٹوڈنٹ ایکسچینج آرگنائزیشن سے آتے ہیں اور کونسل آن سٹوڈنٹس برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹریول (CSIET) کے اختیار کردہ رہنما اصولوں پر پورا اترتے ہیں۔
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں شرکت کی درخواست، شرکت کرنے والے سٹوڈنٹ ایکسچینج آرگنائزیشن اور میزبان خاندان کے ذریعے مناسب سکول میں مناسب وقت کے اندر جمع کرائی جانی چاہیے جیسا کہ ضابطہ 1-713، "سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام" میں بیان کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کا 2020 میں جائزہ لینے کے ذمہ دار ہیں۔
قانونی حوالہ جات