طلباء
پالیسی 721
سٹوڈنٹ کے تبادلے
سکول انتظامیہ طالبعلم/طالبہ کی تبادلے کی درخواستوں سے نمٹنے کیلیئے ضوابط اور طریقہ کار تشکیل دے گی۔ ایسی درخواستیں منظور کی جا سکتی ہیں اگر درخواست کی وجہ حاضری کے علاقے سے باہر تفویض کردہ داخلے کی حمایت کرے جیسا کہ ضابطہ 1-721 "سٹوڈنٹ کا تبادلہ - کنڈرگارٹن/ایلیمنٹری/مڈل سکول" اور ضابطہ 2-721 "طالبعلم/طالبہ کا تبادلہ- ہائی سکول" میں بیان کیا گیا ہے۔
حدود بندیوں کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔ جہاں ممکن ہوا، سکول کی قائم کی جانے والی حدود کمیونٹی سکولوں کے بنیادی خیال کو مدنظر رکھے گی۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔