طلباء
پالیسی724
طالبعلم/طالبہ کی حاضری، غیر حاضریاں، عذر اور تاخیر سے حاضریاں
پرنس ولیم کاؤنٹی سکول بورڈ کا خیال ہے کہ طلباء کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے باقاعدگی سے سکول جانا چاہیے۔
پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز سکول جانے والے تمام طلباء کے لیے لازمی حاضری سے متعلق ورجینیا کوڈ کی دفعات پر عمل کریں گے۔ نامزد اہلکار لازمی حاضری کے قوانین کی ضروریات کو پورا کرنے میں سکول، طالبعلم اور خاندان کی مدد کریں گے۔
ورجینیا قانون کے تحت طالبعلم/طالبہ کی غیرحاضریوں پر سکول لیول پر نظر رکھی جائے گی، والدین اس بات کو یقینی بنانے کیلیئے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ طالبعلم/طالبہ باقاعدہ حاضر ہوں۔ "ضابطہ اخلاق" کے بیان کے تحت ہی غیر حاضریوں کو قبول کیا جائے گا۔ انفرادی سکول اپنے طور پر طلباء کیلیئے حاضری کے ایوارڈ کو اختیار کرنے کے چن سکتے ہیں۔
مذہبی چھٹی کے سبب غیرحاضر ہونے والے طلباء کی غیر حاضری کو بطور معذرت نوٹ کیا جائے گا اور سزا عائد نہیں کی جائے گی۔
کلاس میں مستعدی نہایت اہم ہے۔ جب گھنٹی بجے تو طلباء کو اپنی نشستوں پر ہونا چاہیئے اور کام کیلیئے تیار ہونا چاہیئے۔ بار بار یا عادی تاخیر سے غیر حاضریاں ناپسندیدہ ذاتی عادات کی تشکیل کرتی ہیں اور سکول کے منظم تدریسی عمل میں مداخلت کا سبب بنتی ہیں۔ اس کے لئے اصلاحی عمل کی ضرورت ہے۔ ہر پرنسپل، اپنے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت، اور ضابطہ 1-724، "حاضری، غیر حاضریاں، عذر، اور تاخیر سے حاضریاں" کی مطابقت میں، کلاس کے لیے طالبعلم/طالبہ کی مستعدی کو پروان چڑھانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے گا/گی۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔