کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- سکول کی لازمی حاضری سے اخراج اور استثنا
کوڈ: 728
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 19 مارچ، 1986
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 28 فروری، 2018


طلباء

پالیسی 728

سکول کی لازمی حاضری سے اخراج اور استثنا

قانون کے مطابق جن طلباء کا متعدی امراض کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہوا، انہیں سکول سے نکال دیا جائے گا جب تک کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا لازمی کورس مکمل نہیں کر لیتے۔ ورجینیا کوڈ کی شرائط کے تحت نامکمل حفاظتی ٹیکوں کے کورس والے طلباء کو مشروط داخلہ دیا جائے گا۔ 
 
وہ طلباء جو متعدی یا وبائی امراض میں مبتلا ہیں انہیں سکول سے نکال دیا جائے گا۔ سکول ہیلتھ سروسز کا سپروائزر اور سکول انتظامیہ اس زمرے میں آنے والے طلباء کیلیئے ریاستی ضوابط اور طریقوں پر عمل کرے گی۔ 
 
پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ اس طالبعلم/طالبہ کو لازمی حاضری سے آزاد کر دے گا جسے سکول کی حاضری سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا بشرطیکہ والد یا والدہ یا سرپرست کی طرف سے تحریری رضامندی دی گئی ہو۔ 
 
طلباء کو لازمی طور پر پورے تعلیمی دن کے تمام طے شدہ کلاسوں میں حاضر ہونا ہے الّا کہ سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دستبرداری منظور کی جاتی ہے۔ 
 
ایک طالبعلم/طالبہ جسے پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ نے نکال دیا ہے، اسے سکول کی لازمی حاضری سے بھی نکال دیا جائے گا۔ 
 
پرنس ولیئم کاونٹی کی جووینائل اینڈ ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ بھی طلباء کو سکول کی لازمی حاضری سے نکال سکتی ہے۔ 
 
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کسی ایسے طالبعلم/طالبہ کو لازمی حاضری سے نکال دے گا، جو طالبعلم/طالبہ کے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) کے ساتھ اپنے حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد کی وجہ پر، سکول حاضری کی دیانتداری سے مخالفت کریں۔ اصطلاح "حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد" میں ضروری سیاسی، سماجی یا فلسفیانہ خیالات یا ذاتی اخلاقی کوڈ شامل نہیں ہے۔ طالبعلم/طالبہ (طلباء) کے والد والدہ(والدین)/سرپرست(سرپرستان) سکول ڈویژن سٹاف کو تحریری درخواست جمع کرائیں گے جو معلومات کی تصدیق کریں گے اور جائزے کیلیئے درخواست کو ڈویژن کونسل کو بھجوا دیں گے۔ اگر ڈویژن کونسل درخواست کو سابق سکول بورڈ کی کاروائی کی موزونیت میں سمجھتا ہے تو وہ سکول بورڈ کی منظوری کے لیے سفارش کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دے گا۔ اگر عملے کا جائزہ درخواست کی منظوری کی موزونیت پر سوال اٹھاتا ہے تو سکول بورڈ سماعت کا عمل متعین کرے گا۔ درخواست گذار، مکمل سکول بورڈ کے سامنے بذریعہ تحریری معلومات اور/یا ذاتی طور پر فیصلے کی اپیل کریں گے، جیسا کہ سکول بورڈ تعین کرے گا۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔ 
 
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔