طلباء
پالیسی 730
طالبعلم/طالبہ کا طرزعمل اور ذمہ داریاں
یہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی پالیسی ہے کہ PWCS کے کام کو مؤثر بنانے اور تمام طلباء اور ملازمین کی بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے طالبعلم/طالبہ کے طرزعمل سے متعلق مخصوص اصول اور ضوابط لاگو کیئے جاتے ہیں۔ طلباء سے تمام اوقات یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مثبت طرزعمل کا مظاہرہ کریں جو PWCS کے "ضابطہ اخلاق" اور ورجینیا کوڈ کی شرائط کے مطابق ہوں۔
سکولوں کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس اختیار اور ذمہ ہو گی کہ وہ PWCS میں اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ضوابط جاری کریں۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات