کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل
کوڈ: 731
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 3 ستمبر، 1997
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 26 جون، 2019; 24 فروری، 2022

طلباء 

پالیسی 731

طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ طالبعلم/طالبہ کی شکایات کی وسیع رینج کے حل کے لیے اپیل کے طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ سکول کی بنیاد پر لیڈر شپ کا ایک مقصد سکول لیول پر، یا، اگر ضروری ہو تو، انتظامی سطح پر مسائل کو حل کرنا ہے۔ ضابطہ 1-731، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" طالبعلم/طالبہ کے مختلف معاملات کی اپیل کے طریقہ کار اور مدت کا خلاصہ بیان کرتا ہے، جو مخصوص پالیسیوں اور ضوابط میں مزید تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں جن کی شناخت ضابطہ 1-731، "طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" کے طور پر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔