کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- طلباء کی غنڈہ گردی اور ہراسانی
کوڈ: 733
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 7 اپریل، 1999
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 26 جون، 2019

طلباء

پالیسی 733

طلباء کی غنڈہ گردی اور ہراسانی

یہ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسی ہے کہ کسی طالبعلم/طالبہ کے ساتھ غنڈہ گردی نہیں کی جائے گی یا ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ سکول بورڈ کا مقصد ایک تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنا ہے جو ہر قسم کی غنڈہ گردی اور ہراسانی سے پاک ہو۔ غنڈہ گردی میں وہ افعال شامل ہیں جو دوسروں کی جسمانی، زبانی یا جذباتی بدسلوکی کا سبب بنتے ہیں اور ممنوع ہیں۔ پالیسی 738 "طلباء کا غیر امتیازی سلوک اور ہراسانی" اور ضابطہ 738-1 "طلباء کی ہراسانی" کے تحت ناپسندیدیہ جنسی پیش رفتیں، جنسی فائدے کیلیئے درخواستیں، اور جنسی نوعیت کا بڑھتا ہوا دیگر زبانی یا جسمانی طرز عمل یا جنسی ہراسانی پر مبنی طرز عمل ممنوع ہے۔ 

طلباء کی دوسرے طلباء یا عملہ کے خلاف غنڈہ گردی اور ہراسانی تادیبی کاروائی، اور حتی کہ سکول سے اخراج کی وجوہ بھی بن سکتی ہے۔ 
 
طلباء غنڈہ گردی اور ہراسانی کی رپورٹ ملزم سے کسی انتقامی کاروائی کے خوف کے بغیر آزادانہ طور پر کر سکتے ہیں۔ انتقام کی کسی بھی کوشش کا موزوں اصلاحی کاروائی کے ذریعے تدارک کیا جائے گا اور انتقامی کاروائی میں ملوث پائے جانے والے طلباء کے اخراج پر مشتمل ہو سکتا ہے۔  
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ 
 
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات