کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر
کوڈ: 734
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 18 جون، 1974
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 
28 فروری، 2018

طلباء

پالیسی 734

طالبعلم/طالبہ کا لباس اور ظاہری تاثر

طالبعلم/طالبہ کے لباس اور ظاہری تاثر کے معیارات، ان معیارات کی تصدیق کرتے ہیں جو طلباء، والدین اور سکول سٹاف نے مل کر بنائے ہیں۔ طالبعلم/طالبہ کا لباس اور مجموعی ظاہری وضع قطع لازمی طور پر صحت، تحفظ، صفائی ستھرائی، اور نفاست کے بنیادی معیارات کے مطابق ہونا چاہئیے۔ طالبعلم/طالبہ کا لباس جو انتشار انگیز ہے یا تعلیمی ماحول میں یا دیگر طلباء یا سٹاف کے حقوق یا بہبود میں خلل کی وجہ بنے، اس کی اجازت نہیں ہے۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔ 
 
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔ 

قانونی حوالہ جات