کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی - منضبط مواد
کوڈ: 735
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 23 جون، 1999
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 26 جون، 2019

طلباء

پالیسی 735

منضبط مواد

کوئی بھی طالبعلم/طالبہ سکول املاک پر یا اس کے نزدیک، سکول کی تقریبات کے دوران، یا سکول جاتے وقت یا واپسی پر منضبط مواد کا تصرف، وصولی، تقسیم، استعمال، یا اس کے زیر اثر نہیں ہو گا/گی۔ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی، حتی کہ سکول سے اخراج ہو سکتا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔