کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- طلباء کا غیر امتیازی سلوک اور ہراسانی
کوڈ: 738
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 21 مئی، 2008
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 20 اکتوبر، 2021
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 14 نومبر، 2018

طلباء

پالیسی 738

طلباء کا غیر امتیازی سلوک اور ہراسانی

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) سکولوں کے ماحول کو کسی قسم کے امتیازی سلوک اور ہراسانی سے پاک کرنے کیلیئے پرعزم ہے۔ PWCS میں داخل کسی طالبعلم/طالبہ کو نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس، صنفی شناخت، جنسی رجحان، حمل، بچے کی پیدائش یا متعلقہ طبی حالات بشمول دودھ پلانے، عمر، ازدواجی یا والدین کی حیثیت، فوجی حیثیت، معذوری، جینیاتی معلومات کی بنیاد پر کسی شرکت سے خارج نہیں کیا جائے گا، کسی قسم کے فوائد سے انکار نہیں کیا جائے گا، یا کسی بھی تعلیمی، غیر نصابی، تحقیقی، پیشہ ورانہ تربیت، یا دیگر تعلیمی پروگرام یا سرگرمی جسے PWCS کی طرف سے چلایا جاتا ہے، کے تحت کسی امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
 

وہ ادارے اور افراد جو پرنس ولیم کاؤنٹی سکول بورڈ، یا اس کی کسی ذیلی تقسیم کے ساتھ معاہدہ یا دیگر معاہدہ کرتے ہیں، وہ جنسی ہراسانی کی اس پالیسی سمیت پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی تمام پالیسیوں اور ضوابط کے ساتھ ساتھ، تمام وفاقی اور ریاستی امتیازی سلوک اور ہراسانی کرنے کے خلاف قوانین اور نافذ کرنے والے ضوابط، کی پابندی کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کی عدم تعمیل معاہدے کی منسوخی کی وجہ بن سکتی ہے۔

 سپرنٹنڈنٹ پر اس بات کو یقینی بنانے کا ذمہ دار قراد دیا جاتا ہے کہ PWCS کے ضوابط اور طریقہ کار درج ذیل قانونی تقاضوں کی مؤثر طریقے سے تعمیل کریں۔
 

  1. 1964 کا سول رائٹس ایکٹ کا ٹائٹل IV تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں نسل، رنگ، مذہب، جنس، اور قومیت کی بنیاد پر مساوی تحفظ کی خلاف ورزیوں کو روکتا ہے۔
     
  2. 1964 کے سول رائٹس ایکٹ کا عنوان VI نسل، رنگ اور قومیت کی بنیاد پر وفاقی فنڈز کے وصول کنندگان کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکتا ہے۔
     
  3. 1972 کا تعلیمی ترامیم کا ٹائٹل VI تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔ ان تحفظات کو حمل اور ازدواجی/جدی حیثیت تک وسعت حاصل ہے۔
     
  4. 1973 کا معذوری ایکٹ کا سیکشن 504 اور 1990 کا معذور امریکیوں کا ایکٹ تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
     
  5. 1975 کا عمر پر مبنی امتیازی سلوک تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
     
  6. ورجینیا ہیومن رائٹس ایکٹ تعلیمی پروگراموں اور سرگرمیوں میں نسل، رنگ، مذہب، پیدائشی قومیت، جنس، حمل، بچے کی پیدائش یا متعلقہ طبی کیفیت، عمر، ازدواجی حیثیت، جنسی فوقیت، صنفی شناخت، فوجی حیثیت یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
     
  7. کوڈ آف ورجینیا کا سیکشن 22.1-23.3 ورجینیا کے پبلک سکولوں میں ٹرانس جینڈر طلباء کے علاج کے لیے ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ماڈل پالیسیوں کے نفاذ کا تقاضا کرتا ہے۔
     

امتیازی سلوک یا ہراسانی کی شکایات جن میں طلباء شامل ہیں کو ضابطہ 738-1، "طلباء کے خلاف جنسی بد سلوکی کے الزامات کا حل" اور ضابطہ 738-3، "طلباء کے خلاف امتیازی سلوک یا ہراساں کرنے کے الزامات کا حل" کے مطابق کیا جائے گا۔

 ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

 اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

قانونی حوالہ جات