طلباء
پالیسی 743
طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط
پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ کی پالیسی ہے کہ وہ طلباء، سٹاف، اور سکول املاک کے تحفظ اور سیکوریٹی کو محفوظ بنائيں، اور تعلیمی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانے کیلیئے ان طلباء پر نظم و ضبط کے نتائج کو لاگو کریں جن کا طرزعمل تدریس یا سکول کے عمل میں رکاوٹ ڈالے اور دیگر طلباء کو ان کے تعلیمی فوائد سے محروم رکھے یا جن کا طرزعمل دوسرے طلباء اور سٹاف کی صحت، تحفظ اور بہبود پر نقصان دہ اثر ڈالے۔ طلباء جن کا طرز عمل پرنس ولیئم کاونٹی سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط، یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کرے، یا بصورت دیگر سکول کے منظم عمل اور دوسروں کی صحت اور بہبود پر منفی اثر ڈالے یا دوسرے طلباء کے وسائل کو ان سے دور کرے اور اس صورتحال میں PWCS کے تعلیمی مشن سے سمجھوتا کرے۔ سکول انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے طلباء پر نظم و ضبط کی کاروائی کریں، یہاں تک کہ بشمول طالبعلم/طالبہ کو سکول سے معطل کرنے یا خارج کرنے کی سفارش کر سکتی ہے۔
نظم و ضبط کے تمام اقدامات طالبعلم/طالبہ کے خصوصی حالات کو مدّنظر رکھ کر کیے جائیں کے بشمول ان عناصر کے جو ورجینیا کوڈ § 22.1-277.06 (C) میں بیان کیے گئے ہیں۔ جب بھی مناسب اور ممکن ہوا، PWCS معطل یا خارج ہونے والے طلباء کو متبادل تعلیمی مواقع فراہم کرے گا ۔
سٹوڈنٹ مینجمنٹ اور متبادل پروگرامز ڈیپارٹمنٹ سکول ڈویژن کے سنگین تادیبی جرائم کے انتظام کو مربوط کرے گا، جیسا کہ درج ذیل پالیسیوں اور ضوابط میں بیان کیا گیا ہے پالیسی 745, “طلباء کی طویل المدت معطلی، دوبارہ داخلہ، اور اخراج/داخلہ”; ضابطہ 1-745, “طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج”؛ اور ضوابط 2-745, “معذور طلباء کا نظم و ضبط”; 745-3, “سمر سکول طلباء کا نظم و ضبط”; 4-745, “سٹوڈنٹ کی معطلی کی اپیل کی سماعت کے لیے سکول بورڈ کی نظم و ضبط کی کمیٹی کے طریقہ کار”; 5-745, “دوبارہ داخلے اور اخراج/داخلے”; 6-745, “طویل المدت معطلی اور اخراج کی سکول بورڈ کو اپیلیں”؛ اورپالیسی 747 “سٹوڈنٹ منیجمنٹ ایانڈ آلٹرنیٹیو ڈیپارٹمنٹ” اور ضابطہ 1-747, “سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ آلٹرنیٹیو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD)”
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔