کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان پالیسی - طلباء کی قلیل المدت معطلی
کوڈ 744
حیثیت فعال
اختیار کردہ 23 جون، 1999
آخری مرتبہ دہرایا گیا بدھ، 04 مارچ، 2020
پرانی دہرائی گئی تاریخیں 4/25/2017
طلباء
پالیسی 744
طلباء کی قلیل المدت معطلی
پرنسپل مقصد کی خاطر ایک مناسب وقت کیلیئے طالبعلم/طالبہ کو معطل کر سکتے ہیں جن میں پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسیاں اور ضوابط کی خلاف ورزی اور/یا جرائم جن کو "ضابطۂ اخلاق" میں بیان کیا گیا ہے جو طلباء اور ان کے والد یا والدہ (ﻭﺍﻟﺩﻳﻥ)/ ﺳﺭﭘﺭﺳﺕ (سرپرستان) کو سالانہ بنیادوں پر فراہم کیا جاتا ہے، اور جو سکول بورڈ کی پالیسیاں اور ضوابط کے ساتھ سکول ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے۔
سکول انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ طلباء پر نظم و ضبط کی کاروائی کریں، بشمول طالبعلم/طالبہ کو سکول حاضری سے قلیل عرصے کے لیے معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے (ایک تا 10 تعلیمی دن )۔ پری سکول س گریڈ تین تک کے طلباء کو تین دنوں سے زیادہ قلیل المدت معطل نہیں کیا جا سکتا ماسوائے اس کے کہ جرم میں جسمانی نقصان یا دوسروں کو جسمانی نقصان کا بہت زیادہ خطرہ موجود ہو، یا جہاں لیول ایسوسی ایٹ جو مناسب لیول ایسوسی ایٹ کی جگہ کام کر رہے ہیں، پتہ چلے کہ غیر معمولی حالات موجود ہیں، جیسا کہ ورجینیا محکمہ تعلیم میں بیان کیا گیا ہے اور ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلیاں" میں بیان کیا گیا ہے۔
پرنسپل طالبعلم/طالبہ کو سکول سے پانچ دنوں تک کے لیے معطل کر سکتے ہیں۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی منظوری کے ساتھ، پرنسپل طالبعلم/طالبہ کو 10 دنوں تک معطل کر سکتے ہیں۔
طالبعلم/طالبہ کی قلیل المدت معطلی کا طریقہ اور قلیل المدت معطلی کے خلاف اپیل، ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلی" میں موجود ہے۔ معذور طلباء کی معطلی، ضابطہ 745-2، "معذور طلباء کا نظم و ضبط" میں بیان کی گئی ہے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات
Virginia Code § 22.1-78; Bylaws and Regulations
Virginia Code § 22.1-253.13:7 (C) (3), Standard 7. School board policies
Virginia Code § 22.1-276.01, Definitions.
Virginia Code § 22.1-277, Suspensions and expulsions of students generally.
Virginia Code § 22.1-277.04; Short-term suspension; procedures; readmission
Virginia Department of Education's 2019 Model Guidance for Positive and Preventive Code of Student Conduct Policy and Alternatives to Suspension (PDF)
کراس حوالہ جات
744-1 - ضابطہ - طلباء کی قلیل المدت معطلی
745-2 - ضابطہ - معذور طلباء کا نظم و ضبط