طلباء
پالیسی 746
سٹوڈنٹ کا انتشاری رویہ – جسمانی بندش اور تنہائی کا استعمال
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سمجھتا ہے کہ طلباء اور عملہ کے تحفظ کو بچانے، سکول املاک کو تباہی سے بچانے، اور تمام طلبا کے لیے ایک مؤثر، غیر خلل انگیز تدریسی ماحول برقرار رکھنے کے لیے سکول سیٹنگ میں ہنگامی صورتحال میں پیدا ہونے والے طالبعلم/طالبہ کے جارحانہ اور پرتشدد طرز عمل پر توجہ دینی لازمی ہے۔ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز طلباء اور سٹاف کے حقوق اور تحفظ میں توازن رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا، اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایسی صورت حال میں طلباء کے ساتھ وقار، عزت، اور خصوصی دیکھ بھال کا برتاؤ کیا جائے۔
ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ایسے ضوابط اختیار اور اطلاق کریں گے جو ان عمل اور طریقہ کار کی شناخت کریں گے جنہیں سٹاف ہنگامی صورتحال میں طالبعلم/طالبہ کے جارحانہ اور پرتشدد طرز عمل کے جواب میں ضروری خصوصی مداخلت کرنے کے لیے اختیار کریں گے، جو ضوابط ایسی صورت حال میں جسمانی بندش اور تنہائی کے مناسب استعمال کے لیے رہنما اصول فراہم کریں گے۔ ایسے ضوابط اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے واقعات جن میں مداخلت ضروری ہے، ان کو مناسب سکول حکام اور والدین کو مناسب طریقے سے دستاویز، ریکارڈ اور رپورٹ کیا جائے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطہ کا سال کم از کم ایک مرتبہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔