کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ
کوڈ: 747
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 23 جون، 2004
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 18 جولائی، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 
27 اپریل، 2017؛ 4 مارچ، 2020؛ 3 نومبر، 2021

طلباء

پالیسی 747

سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ (SMAPD) کو بااختیار کرتا ہے کہ وہ سکول ڈویژن کی محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششوں میں تعاون کریں جو تدریس اور تعلیم کے لئے سازگار ہے۔ SMAPD کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  1. سٹوڈنٹ کے نظم و ضبط کے شدید خلاف ورزیوں کو حل کرنا۔
  2. مختلف تعلیمی مواقع فراہم کرنا تاکہ K تا 12 گریڈ کے طلباء اور بالغ طلباء کی مختلف ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
  3. محفوظ تعلیمی ماحول کو فروغ دینا جو تدریس اور تعلیم کے لیے سازگار اور تشدد، تنازعات اور غیر ضروری خلل اندازی سے پاک ہو۔
  4. ایک ایسے طریقے کے ذریعے طویل المدت معطلیوں اور اخراج کو کم کونا جو غیر روایتی اور متبادل تعلیمی مواقع کو بڑھا سکے۔
  5. طلباء کے طویل المدت معطلی، اخراج، علیحدگی، دوبارہ داخلوں اور سکول بورڈ کو کی گئی اپیلوں کی درخواستوں کی تادیبی کاروائیوں کی نگرانی کرنا اور لاگو کرنا۔
  6. ان باقاعدہ تعلیمی طلباء کے لئے مناسب تعلیمی خدمات، پروگراموں اور داخلوں کا تعین کرنا جو SMAPD کے نظم و ضبط کے عمل کے تابع ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسس (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔