طلباء
پالیسی 750.02
طلباء اور سٹاف کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش نہ کرنے کا حکم نامہ
ورجینیا کا قانون مخصوص حالات کے تحت معالجوں کو "دوبارہ ہوش میں نہ لانے (DNR) کا حکم نامہ" جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ DNR حکم نامے کے اثر کا مقصد بااہل ایمرجنسی میڈیکل سروسز افراد اور بعض لائسنس یافتہ ہیلتھ کیئر کو اس بات کی اجازت دینا ہے کہ وہ عام صورتحال میں اس فرد کو کارڈیوپلمنری امداد دینے کی بجائے اس سے باز رہیں جو وہ بصورت دیگر اس فرد کو دیتے۔
اگر DNR حکم نامے کی نقل فراہم کی گئی ہے تو، سکول سٹاف اسے فائل میں لگائے گا۔ تاہم، سکول بورڈ کے ملازمین DNR سے متاثر نہیں ہوں گے۔ جب DNR سے متعلق طبی ایمرجنسی آتی ہے تو سٹاف معیاری ایمرجنسی طریقہ کار کی مطابقت میں جواب دیں گے۔ جب طبی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے افراد یا لائسنس یافتہ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ہنگامی صورتحال میں پہنچتے ہیں تو DNR کی نقل فراہم کی جانی چاہیے۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
قانونی حوالہ جات