کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: پالیسی- صحت کے علاج کے طریقہ کار، ادویات دینا اور عارضی ابتدائی طبی امداد
کوڈ: 757
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 17 مئی، 1978
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 12 جون، 2019

طلباء

پالیسی 757

صحت کے علاج کے طریقہ کار، ادویات دینا اور عارضی ابتدائی طبی امداد

سکول کا عملہ/بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داران (CCC) طالبعلم/طالبہ کے ڈاکٹر کی طرف سے تحریری نسخے اور طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست کی دستخط شدہ درخواست کے بعد ہی طلباء کو نسخہ جاتی ادویات دے سکتے ہیں۔ غیر نسخہ جاتی ادویات صرف والدین/سرپرست کی تحریری اجازت کے بعد ہی طلباء کو دی جا سکتی ہیں۔  
 
پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ سکول عملے/CCC کو منع کرتا ہے کہ وہ کسی طالبعلم/طالبہ کو ذہن پر اثرانداز ہونے والی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیں۔ ان ادویات میں Ritalin، Prozac، اور Paxil شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں۔ یہ سکول ہیلتھ سٹاف، کلاس روم اساتذہ، سکول کے دیگر پیشہ ورانہ سٹاف یا CCC کو اس بات سے منع نہیں کرتا کہ وہ اس بات کا مشورہ دیں کہ طالبعلم/طالبہ کی مناسب طبی ڈاکٹر سے تشخیص ہونی چاہیئے اور نہ ہی سکول عملے/CCC کو والدین/سرپرست کی تحریری اجازت کے بعد کسی ایسے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے سے منع کرتا ہے۔ 
 
سکول عملہ/CCC ضابطہ 1-757، "سکول سیٹنگ میں عارضی ابتدائی طبی امداد کے انتظامات اور ہنگامی صورتحال" میں طے کیے گئے طریقہ کار اور ورجینیا کے محکمہ صحت کے "چائلڈ کیئر اور سکول میں ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد" میں موجود چیزوں اور طریقوں کے تحت ہی طلباء کو ابتدائی طبی امداد دے سکتے ہیں۔  
 
پیشہ وارانہ ڈاکٹر کے نسخے کے تحت لکھا گیا یا مناسب پروٹوکول کے تحت جاری کی گئی ایپی نفرین کو سکول نرس یا سکول بورڈ کا کوئی ایسا ملازم دے گا جسے ایپی نفرین دینے کا اختیار اور تربیت دی گئی ہے، وہ کسی طالبعلم/طالبہ کو ایپی نفرین دے سکتا ہے جسے ان کے خیال میں اینافلیٹک ری ایکشن ہوا ہے۔ 
 
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ 
 
اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

 قانونی حوالہ جات