777

طلباء

خطرے کے تعین کے طریقہ کار

ورجینیا کوڈ § 22.1-79.4 کی تعمیل میں، پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ نے سکول کے تحفظ کے لیے ورجینیا سینٹر کے فراہم کردہ ماڈل کی مطابقت میں دھمکی کی تشخیص کرنے کا طریقہ کار تیار کیا ہے۔

قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے:

I. ہر سکول کے لیے دھمکی کو تشخیص کرنے کی رسمی ٹیم تیار کی جائے گی تاکہ وہ ایسے طلباء کی جانچ اور مداخلت کے طریقہ کار قائم کر سکیں جن کے طرز عمل سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے دھمکی کا باعث بن سکتے ہیں۔

A. ہر ٹیم میں ایسے افراد شامل ہوں گے جو کونسلنگ، تدریس، سکول انتظامیہ، اور قانون نافذ کرنے میں تجربہ رکھتے ہوں۔

B. ہر ٹیم درج ذیل کرے گی:

1. طلباء، تدریسی عملہ، اور سٹاف کو دھمکی کی شناخت یا خلاف معمول رویے سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا جو کمیونٹی، سکول، یا خود کے لیے دھمکی ہو سکتا ہے۔

2. سکول کمیونٹی کے ان افراد کی شناخت جن کو دھمکی والے طرز عمل کی رپورٹ کرنی چاہیے؛ اور

3. طلباء کے طرز عمل جو سکول سٹاف یا طلباء کے تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، مداخلت کی تشخیص کے لیے سکول بورڈ کی پالیسیوں کا نفاذ۔

C. سکول ڈویژن کے تمام ملازمین، رضاکار، اور کنٹریکٹر کو کسی ظاہر کردہ دھمکیوں یا طرز عمل کو رپورٹ کرنا لازمی ہے جو کمیونٹی، سکول، یا خود کے لیے دھمکی ہو سکتا ہے۔

D. خطرے کی جانچ کی سرگرمیوں سے قطع نظر، سکول بورڈ پالیسی اور ورجینیا کوڈ کے تحت جب ضروری ہو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پاس نظم و ضبط کی کاروائی اور ریفرل بھیجا جائے گا۔

E. ابتدائی تعین کے بعد کہ طالبعلم/طالبہ تشدد کا خطرہ یا اپنے آپ یا دوسروں کے لیے جسمانی نقصان کا سبب بن سکتا/سکتی ہے، تھریٹ اسسمنٹ ٹیم فوری طور پر اپنی رپورٹ سپرنٹنڈنٹ یا اس کے نامزد کو دے گی۔ سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ فوری طور پر طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ یا قانونی سرپرست کو فوری طور پر مطلع کرے گی۔

سرپرست اس پالیسی میں کوئی بھی سکول ڈویژن کے فرد کو فوری دھمکی سے فوری طور پر نمٹنے سے نہیں روکے گا۔

F. ورجینیا کوڈ کی تعمیل میں قائم کردہ دھمکی کی تشخیص کرنے والی ہر ٹیم، ڈیپارٹمنٹ برائے کریمنل جسٹس سروسز کے تیار کردہ رہنما اصولوں کے مطابق، اپنی سرگرمیوں پر مقداری مواد کی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس پالیسی کا 2017 میں جائزہ لینے کے ذمہ دار ہیں۔

قانونی حوالہ جات:

ورجینیا کوڈ 22.1-79.4 §


اختیار کردہ: 2 اپریل، 2003
نظر ثانی شدہ: 4 جون، 2014 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ