794

طلباء

والد یا والدہ کی شرکت کے حقوق اور سکول معاملات پر والدین کے درمیان تنازعات کا حل

طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کے لیے والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پالیسی کا مقصد والدین کو ان کے بچوں کی تعلیم میں شرکت کو آسان بنانا اور فروغ دینا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ والدین کو سکول اور بچہ/بچی سے متعلق معلومات تک رسائی، سکول ﮐاﻧﻔرنسوں اور سرگرمیوں میں شرکت، اور اپنے بچہ/بچی کے تعلیمی فیصلوں میں شرکت کرنے کا حق حاصل ہے، تاوقتیکہ ایسے حقوق عدالتی حکم نامہ یا سکول بورڈ کی متعلقہ پالیسی یا ضابطے کے تحت محدود ہیں۔
والدین کو ان کے بچہ/بچی کے بارے میں فیصلے کرنے میں شرکت سے متعلق حقوق کو پورا کرنے کے لیے، سکولوں کو لازمی ایسی صورت حال پر بات کرنی چاہیئے جہاں والدین پبلک سکولوں میں اپنے بچوں کی تعلیم یا دیگر مسائل پر ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے۔ اس پالیسی کے تحت ضابطے میں وہ طریقے اور اصول طے کیے جائیں گے جو والدین (تحویلی اور غیر تحویلی دونوں)، قانونی سرپرست، اور جو والدین نہیں، جیسے جیسے وہ تعلیمی عمل میں آگے بڑھیں گے اور کسی ایسے تنازعات میں جو بچہ/بچی کے سکول کے تجربے کے ساتھ متعلق ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس پالیسی کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس پالیسی اور متعلقہ ضابطوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


قانونی حوالہ جات: 34 C.F.R. § 99.4; ورجینیا کوڈ §§ 20-124.2, 22.1-4.3, اور 22.1-279.3

اختیار کردہ: 22 جون, 2005
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 28 اگست، 2019 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ