951

کمیونٹی تعلقات

والدین/اہل خانہ کی سکولوں میں شمولیت

پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ PWCS کے تعلیمی پروگراموں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں والدین کی شمولیت PWCS طلباء کی تعلیمی اور ذاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ والدین، سرپرستوں اور دیگر اہل خانہ کی والد یا والدہ-استاد/استانی تنظیموں، بوسٹر کلبوں، طالبعلم/طالبہ کی ٹیموں اور گروپوں اور سکول سے متعلق سرگرمیوں میں شمولیت کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرنا کی جاتی ہے۔

ان کے بچوں کی تعلیمی زندگیوں میں اہل خانہ کی شمولیت
اعلی درجے کی تعلیم اور محفوظ، منظم آرام دہ تدریسی ماحول حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم تعلق ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ درج ذیل کے ذریعے تمام خاندانوں سے تعلق جوڑنے کے لیے پرعزم ہے:

گھر اور سکول کے درمیان باقاعدہ، دو طرفہ اور با معنی رابطہ۔ جب اہل خانہ اور سکول مؤثر طریقے سے رابطہ کرتے ہیں، مثبت تعلقات بنتے ہیں، مسائل زیادہ آسانی سے حل ہوتے ہیں اور طلباء زیادہ تیزی سے ترقی کرتے ہیں۔

والدین کی ماہرانہ صلاحیتیں جن کو سکول فروغ دیتا اور معاونت کرتا ہے۔ سکول سٹاف والدین کے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھتا ہے، اہل خانہ سے ان کی ضروریات کے بارے میں دریافت کرتا ہے، اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے تلاش کرتا ہے۔

طالبعلم/طالبہ کا تدریسی ماحول جس میں تعاون فراہم کرنے میں اہل خانہ کے کردار کو طالبعلم/طالبہ کی تدریس کے اہم حصے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی شمولیت سکول کو قابل قدر معاونتی نظام فراہم کرتا ہے ایک ایسی ٹیم تشکیل ہوتی ہے جو تمام طلباء کی کامیابی کیلیئے کام کرتی ہے۔

اہل خانہ کے رکن کے کی حیثیت سے رضاکارانہ کام، جسے سکول میں خوش آمدید کہا جاتا ہے، جیسے جیسے ان کا تعاون اور مدد حاصل کی جاتی ہے۔ رضاکارانہ کام لازمی طور پر با معنی اور قابل قدر ہونا چاہیے۔ اہل خانہ کی بڑھتی ہوئی خصوصیات اور مہارتیں سکولوں کو تعلیمی اہداف اور طالبعلم/طالبہ کی ضروریات کو پورا کرنے کی بہت زیادہ معاونت فراہم کرتا ہے۔

سکول کے فیصلے کرنے اور وکالت جس میں طلباء اور اہل خانہ کو متاثر کرنے والے فیصلوں میں اہل خانہ شامل ہیں۔ خاندان کا بھروسا، عوامی اعتماد بڑھانے اور طلباء کی کامیابی میں مدد اور منصوبہ بندی میں ایک دوسرے کی کوششوں کی مشترکہ مدد کے لیے اہل خانہ اور سکول مشترکہ فیصلہ سازی کے نظام پر انحصار کرتے ہیں۔

تمام سکول والدین کو شامل کریں گے تاکہ سکول کا ایسا ماحول پیدا کیا جا سکے جہاں طلباء، خاندان، اور سکول بانٹے گئے اہداف حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقوں میں مل کر کام کریں۔

تنظیموں اور گروپوں میں شرکت کرنے والے والدین، سرپرستان، اور اہل خانہ کے افراد کی منفرد شراکت اور PWCS کے ساتھ مخصوص تعلق کو تسلیم کیا جاتا ہے، ڈویژن کی انتظامی لیڈرشپ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ان دستیاب مواقعوں کو بڑھائیں تاکہ ایسے گروپ PWCS کی سرگرمیوں میں شرکت کو بڑھایا جا سکے بشمول PWCS کے جگہوں محدود استعمال کے حق کو استعمال کرتے ہوئے تاکہ تجارتی اشتہار بازی کے ذریعے PWCS کی جگہوں کی اضافی آمدنی کو بڑھایا جا سکے۔

کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی خدمت کا ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی خدمت کا ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) 2019 میں اس ضابطہ کا دوبارہ جائزہ لینے کا ذمہ دار ہے۔

قانونی حوالہ جات: ورجینیا کوڈ
§§22.1-279; 22.1-253:7 B (4) and (5), Standard 7, School Board Policies; 22.1-279.3, Parental Responsibility and Involvement Requirements.


اختیار کردہ: 3 دسمبر، 2008
جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 22 جون، 2016 پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ