کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 600 - تدریس
عنوان: ضابطہ - مقامی طور پر دئیے گئے کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹس
کوڈ:
662-4C
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 27 فروری، 2019

تدریس

ضابطہ

662-4C

مقامی طور پر دیے گئے کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹس

کریڈٹ کی ایک مصدقہ اکائی کورس کی تکمیل (کریڈٹ کی معیاری اکائی) اور کورس کے اختتام (EOC) پر تدریسی معیارات (SOL) کے ٹیسٹ میں پاس ہوجانے کے لیے نمبر حاصل کرنے پر منظور کی جاتی ہے۔ . طلباء کو اس سال کے مطابق جس سال طالب علم پہلی بار نویں جماعت میں داخل ہوا تھا، ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن سٹینڈرڈز آف ایکریڈیٹیشن کے ذریعہ تجویز کردہ تصدیق شدہ کریڈٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن نے مقامی سکول بورڈ کو اس سال کے مطابق جس سال طالبعلم پہلی بار نویں جماعت میں داخل ہوا تھا، طلباء کو کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹ دینے کی اجازت دینے کے لیے رہنما اصول قائم کیے ہیں۔ سکول ڈویژن کا عملہ طالبعلم کی اہلیت اور مقامی نظرثانی کے طریق کار پر سختی سے کاربند ہو گا جیسا کہ اس ضابطے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے۔
  1. سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کرنے والے 2018-19 تعلیمی سال سے پہلے کے پہلی بار نویں جماعت میں داخل ہونے والے طلباء کے لیے طالبعلم کی اہلیت

    کسی بھی مضمون کے شعبے میں مقامی طور پر تین تصدیق شدہ کریڈٹ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے، ایک طالبعلم کو درج ذیل اہلیت کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔
    1. ہائی سکول کورس پاس کیا ہو اور اس کا سکور 375 سے 399 کے درمیان SOL ٹیسٹ کے معیارات کے مطابق کم از کم دو مرتبہ ٹیسٹ دینے کے بعد کسی انتظامیہ کے سکور کے دائرہ کار پر ہو۔
    2. تعلیمی مواد میں کامیابی کا مظاہرہ درج ذیل طریقے سے کیا ہو:
      1. کورس میں C یا اس سے بہتر حاصل کیا ہو؛ یا
      2. کورس میں D یا D+ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حاضری کے ڈیٹا کے ساتھ کے لیے 10 یا اس سے کم غیر منظور شدہ غیر حاضریاں ہوں؛ یا
      3. کامیابی کا کوئی دوسرا ثبوت پیش کیا ہو جسے نظرثانی کے پینل نے موزوں قرار دیا ہو۔
  2. ایڈوانس سٹڈیز یا سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کرنے والے 2018-19 تعلیمی سال یا اس کے بعد پہلی بار نویں جماعت میں داخل ہونے والے طلباء کے لیے طالبعلم کی اہلیت

    مضمون کے کسی بھی شعبے میں مقامی طور کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹ حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لیے، ایک طالبعلم کو درج ذیل اہلیت کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے:
    1. ہائی سکول کورس پاس کیا ہو اور اس کا سکور 375 سے 399 کے درمیان SOL ٹیسٹ کے معیارات کے مطابق کم از کم دو مرتبہ ٹیسٹ دینے کے بعد کسی انتظامیہ کے سکور کے دائرہ کار پر ہو۔
    2. تعلیمی مواد میں کامیابی کا مظاہرہ درج ذیل طریقے سے کیا ہو:
      1. کورس میں C یا اس سے بہتر حاصل کیا ہو؛ یا
      2. کورس میں D یا D+ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حاضری کے ڈیٹا کے ساتھ کے لیے 10 یا اس سے کم غیر منظور شدہ غیر حاضریاں ہوں؛ یا
      3. کامیابی کا کوئی دوسرا ثبوت پیش کیا ہو جسے نظرثانی کے پینل نے موزوں قرار دیا ہو۔
  3. انفرادی تعلیمی منصوبے (IEP) یا 504 منصوبے والے طلباء کے لیے طالبعلم کی اہلیت
    1. کریڈٹ کے مقامی طور پر ایوارڈ یافتہ تصدیق شدہ یونٹ کا وسیع استعمال
      1. IEP یا 504 پلان والے طلباء، جو کریڈٹ کی سہولیات کے ساتھ سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کرنا چاہتے ہیں مقامی ایوارڈ کے عمل کے ذریعے کریڈٹ کے تمام مطلوبہ تصدیق شدہ یونس حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
      2. IEP یا 504 منصوبے والے طلباء جو کریڈٹ کی سہولیات کے ساتھ سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کر رہے ہیں کریڈٹ کے مقامی تصدیق شدہ کے یونٹس حاصل کرنے کے لیے درج ذیل اہلیت کی شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔
        1. ہائی سکول کورس پاس کیا ہو اور کم از کم دو مرتبہ ٹیسٹ دینے کے بعد SOL کے کسی ٹیسٹ سکور 375 سے 399 کے درمیان ہو۔
        2. درج ذیل کے ذریعے تعلیمی مواد میں کامیابی حاصل کرنے کا مظاہرہ کرتے ہیں:
          1. کورس میں C یا اس سے بہتر حاصل کیا ہو؛ یا
          2. کورس میں D یا D+ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حاضری کے ڈیٹا کے ساتھ کے لیے 10 یا اس سے کم غیر منظور شدہ غیر حاضریاں ہوں؛ یا
          3. کامیابی کا کوئی دوسرا ثبوت پیش کیا ہو جسے نظرثانی کے پینل نے موزوں قرار دیا ہو۔
    2. کریڈٹ کی سہولیات کے لیے خصوصی اجازت
      1. IEP یا 504 پلان والے طلباء، جو کریڈٹ کی سہولیات کے ساتھ سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کریڈٹ کی سہولیات کے لیے خصوصی اجازت کے ذریعے کریڈٹ کے تمام مطلوبہ تصدیق شدہ اہل ہو سکتے ہیں۔
      2. IEP یا 504 منصوبے والے طلباء جو کریڈٹ کی سہولیات کے ساتھ سٹینڈرڈ ڈپلومہ حاصل کر رہے ہیں، ان کو کریڈٹ کی سہولیات کے خصوصی اجازت کے ذریعے کریڈٹ کے مقامی تصدیق شدہ کے یونٹس حاصل کرنے کے لیے درج ذیل اہلیت کی شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔
        1. غیر ترمیم شدہ نصاب کی بنیاد پر ہائی سکول کورس پاس کریں؛
        2. SOL ٹیسٹ میں 375 سے کم سکور؛
        3. معذوری سے متعلق ایک دستاویزی جو اس ڈگری کے لیے ایک منفرد یا اہم چیلنج پیش کرتا ہے کہ طالبعلم دستیاب سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے SOL ٹیسٹ پر کورس کے مواد کے علم کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہے؛ اور
        4. مقامی سطح پر زیر انتظام اپیل کے عمل کے ذریعے تعلیمی مواد میں کامیابی کا مظاہرہ کریں۔
      3. کریڈٹ کی سہولیات کی خصوصی اجازت پر غور کرنے کا فیصلہ IEP اور/یا 504 جائزے کے عمل کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔
  4. مقامی سکول بورڈ کی نظر ثانی کا عمل
    1. پینلز کا جائزہ
      1. نظرثانی کا پینل تین ماہرین تعلیم پر مشتمل ہو گا: اسسٹنٹ پرنسپل جو موضوعی حصے کی نگرانی کرے گا، متعلقہ مواد کا ڈیپارٹمنٹ چیئرپرسن یا استاد، اور ڈائریکٹر برائے سکول کونسلنگ یا اس کا نمائندہ۔
      2. .عملے کے ممبران ان طلباء کے معاملات کی نظرثانی نہیں کریں گے جن طلباء کے ساتھ انھوں نے براہ راست کام کیا ہو یا انھیں پڑھایا ہو. ان حالات میں، دوسرے اساتذہ ان مخصوص شعبوں میں نظرثانی کریں گے۔
      3. نظر ثانی کے پینلز کا اجلاس سل بھر میں جب بھی ضرورت ہو منعقد کیا جائےگا۔
    2. طریقۂ کار کے جائزے
      1. جو طلباء مقامی طور پر دیے گئے تصدیق شدہ کریڈٹ یونٹ کے لیے اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں انہیں مطلع کیا جائے گا، اور مقامی طور پر ایوارڈ یافتہ کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونٹ کا فارم (منسلکہ) مکمل کیا جائے گا۔ یہ فارم مقامی سکول بورڈ کے نظر ثانی کے عمل کیلئے بطور دستاویز استعمال ہوگا اور اسے طالب علموں کے تعلیمی ریکارڈ کا حصہ بنا کر رکھا جائےگا۔
      2. یہ منسلکہ ہر اہل طالبعلم کے پرنسپل یا انکے نامزد کو جمع کرائے جائیں گے۔ پرنسپل یا انکے نامزد میٹنگ کے وقت یہ ضمیمے نظر ثانی پینل کو فراہم کریں گے
      3. نظر ثانی کا پینل ہر کیس کے لحاظ سے فیصلہ کریں گے اگر ٹرانسفر طالبعلم نے کورس میں D یا D+ حاصل کیا ہے اور اس طالبعلم کی حاضری کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔
      4. نظر ثانی کے پینل کا فیصلہ اکثریتی ووٹ کی بنیاد پر ہو گا۔ فیصلہ مقامی طور پر ایوارڈ شدہ کریڈٹ کے تصدیق شدہ یونس کے فارم (منسلکہ) کے ریکارڈ پر نوٹ کیا جائے گا اور پرنسپل یا اس کے نامزد شخص کو جمع کرایا جائے گا۔ پالیسی 731 " طالبعلم کے معاملات کی اپیل" کی روشنی میں والدین کو تحریری فیصلہ اور فیصلے کے خلاف اپیل کے حق کا نوٹیفکیشن فراہم کیا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات