کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - حفاظتی ٹیکوں کے تقاضے
کوڈ: 6-723
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 10 اکتوبر، 2018

طلباء

ضابطہ 6-723

حفاظتی ٹیکوں کے تقاضے


  1. پبلک سکولوں میں کچھ بچوں کے داخلے کی نسبت سے ورجینیا کوڈ کی مطابقت میں:
    1. جن بچوں کی ورجینیا محکمہ صحت کے سکول اور ڈے کیئر کے حفاظتی ٹیکوں کم از کم تقاضوں (منسلکہ I) کی تعمیل میں ٹیکے نہیں لگے ہوں گے، انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ داخلے کے وقت، سکول/سکول جانے کی عمر کے بچوں کے ڈے کیئر (SACC) کے سامنے حفاظتی ٹیکوں کا دستاویزی ثبوت، مذہبی استثنا کے دستاویزات یا طبی استثنا پیش کرنا لازمی ہے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے ضابطہ 718-1، "بے گھر طلباء" کے مطابق بے گھر طلباء یا ضابطہ 1-714، "فوسٹر کیئر [رضاعی نگہداشت والی جگہ] میں طلباء کی رجسٹریشن" کے مطابق فوسٹر کیئر والے طلباء کو استثنا حاصل ہے۔

      طالب علم کو حفاظتی ٹیکہ لگایا جائے گا اور لائسنس یافتہ ڈاکٹر، رجسٹرڈ نرس، یا مقامی محکمہ صحت کے ایک ملازم سے اسے ٹیکہ لگنے کی سند ملے گی۔

      سکول والدین کو ہیلتھ ڈسٹرکٹ کے مقام اور اس کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈیول کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

    2. جن طلباء کا ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہوا انہیں مشروط داخلہ دیا جائے گا اگر:
      1. طالبعلم/طالبہ نے حفاظتی ٹیکوں کا کم از کم ایک خوراک وصول کی ہے سکول کو مناسب دستاویزات فراہم کیے ہیں۔
      2. طالبعلم/طالبہ مطلوبہ خوراکوں کے شیڈول کے دستاویزات فراہم کرتا/کرتی ہے۔

ایسے طلباء جنہیں مشروط داخلہ دیا گیا ہے، ان کے ریکارڈ پر 90 دنوں کے اختتام پر نظر ثانی کی جائے گی۔ وہ طالبعلم/طالبہ جسے شرائط پر داخلہ دیا گیا ہے، اگر وہ درکار حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کا ثبوت وقت پر مہیا کرنے میں ناکام ہو جاتا/جاتی ہے تو اسے سکول/ سے نکال دیا جائے گا، جب تک کہ وہ حفاظتی ٹیکوں کا ثبوت فراہم نہیں کر دیتے۔ حفاظتی ٹیکوں کی عدم تعمیل کی بناء پر سکول میں کسی دن کی غیر حاضری کو غیر منظور شدہ غیر حاضری مانا جائے گا۔

  1. اگر طالبعلم/طالبہ بے گھر بچہ یا نوجوان ہے، جیسا کہ ضابطہ 1-718 "بے گھر طلباء" میں بیان کیا گیا ہے، حفاظتی ٹیکے لگوانے کا دستاویزی ثبوت نہیں ہے، تو بچہ/بچی کو فوری طور پر سکول نرس کے پاس بھیجا جائے گا جو اسے کاؤنٹی کے محکمہ صحت یا دوسرے کلینک، یا ڈاکٹر کے آفس سے ضروری ٹیکے لگوانے میں مدد کرے گا/گی۔ ضابطہ 718-1، "بے گھر طلباء" کے تحت، سکول سٹاف ایسے بچوں کو سکول میں داخلے کی اجازت دے گا جن کے صحت کے درکار دستاویزات التوا میں ہیں۔
  2. اگر طالبعلم ضابطہ 1-714، "فوسٹر کیئر میں طلباء کی رجسٹریشن"، کی تعریف کے مطابق فوسٹر بچہ/بچی ہے، اور اس کے پاس حفاظتی ٹیکے لگوانے کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، تو اسے 30 تقویمی دنوں کے اندر حفاظتی ٹیکہ لگوانے کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی شرط پر داخلہ دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اسے داخل کرنے والا فرد تحریری طور پر بیان دے کہ اس کے اپنے علم کے مطابق داخلے کے وقت طالبعلم کی صحت اچھی ہے اور اسے کوئی متعدی یا چھوت کی بیماری نہیں ہے۔
  1. حفاظتی ٹیکوں کی شرائط سے استثنٰی

    مذہبی اور طبی استثنٰی - سکول میں داخلے کے لیے حفاظتی ٹیکہ لگوائے جانے کی کوئی سند ضروری نہیں ہو گی اگر:
    1. طالبعلم یا اس کے والد یا والدہ/سرپرست، اس سکول میں داخلہ کرنے والے حکام کو منسلکہ II (فارم 1 CRE) پر استثنٰی کی سند پیش کریں، جہاں وہ داخلہ لینا چاہتا ہو۔ فارم 1 CRE ایک حلف نامہ ہے جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکہ لگوانے کا عمل طالب علم کے مذہبی عقائد یا رواج کے خلاف ہے۔
    2. کسی ڈاکٹر سے یا مقامی محکمہ صحت سے حاصل کردہ سند یا ریاستی سکول کے صحت کے داخلہ فارم پر دستاویز کردہ تحریر کہ ایک یا زائد مطلوبہ ٹیکہ لگوانا طالب علم کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایسے طبی استثنٰی کے اسناد میں طبی صورت حال کی کیفیت اور ممکنہ مدت یا ان حالتوں کا تذکرہ ہونا چاہیئے جو حفاظتی ٹیکہ کے برخلاف ہوں۔ موجودہ داخل طالبعلم کے لیے، سٹیٹ سکول ہیلتھ اینٹرنس فارم کی بجائے کوئی بھی ایسا دستاویز قابل قبول ہو گا جس میں اس حقیقت کی توثیق کی گئی ہو کہ ایک یا زائد حفاظتی ٹیکے طالب علم کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
    3. تاہم، ان ایک یا دونوں اوپر بیان کی گئی صورتوں میں، کسی وبا کی صورت میں ان بچوں کو سکول سے خارج کر دیا جائے گا۔ مذکورہ بالا معیار ایک یا دو کے تحت سکول سے خارج کردہ طلباء کو ان کی کلاس سے گھر کا کام فراہم کیا جائے گا اور ان کا نام سکول کی حاضری میں سکول سے اخراج کی مدت بھر منظور شدہ غیر حاضری کے بطور برقرار رہے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

کراس حوالہ جات