کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 7000 - طلباء
عنوان ضابطہ - سکول میں ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کا انتظام
کوڈ 1-757
حیثیت فعال
اختیار کردہ 12 جون، 2019

طلباء


ضابطہ 1-757

سکول میں ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کا انتظام

I. ايسے طلباء جن کو بعض طبی يا جسمانی ہنگامی صورت درپيش ہو، انہیں طالبعلم/ اور بقیہ تمام طلباء کی صحت اور حفاظت کے نقطہ نظر سے سکول/سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) سے خارج کر ديا جائے گا (منسلکہ ملاحظہ کیجیئے)۔

II. ہر طالبعلم/طالبہ کیلیئے ہر سکول/SACC میں ہنگامی صورتحال سے متعلق معلومات فائل میں موجود ہوں گی۔

III. سکول کے افراد/بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد (SACC) صرف ورجینیا محکمہ صحت کی طرف سے دیئے گئے "بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ اور سکول کی ہنگامی صورتحال کیلیئے طبی امداد کی رہنمائی" میں مہیا کی گئی اشیاء اور طریقہ کار کی مطابقت میں ابتدائی طبی امداد دے سکتے ہیں۔

IV. محکمہ صحت کی تیار کردہ مطبوعہ "سکول میں ہنگامی صورت حال کے لیے فرسٹ ایڈ گائیڈ" کو سکولوں کے ہیلتھ آفس اور SACC میں نامزد کردہ جگہ پر رکھا جائے گا۔ پرنسپل اور/یا ان کے نامزد کردہ فرد (افراد) اس مطبوعہ میں شامل طریقہ کار سے واقفیت حاصل کریں گے۔

V. اس وقت تک کوئی دوا نہیں دی جائے گی جب تک وہ ضابطہ 4-757، "سکول میں ادویات دینے کا انتظام" یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے صحت کے کسی دوسرے منصوبے کی مطابقت میں نہ ہو۔

VI. ہنگامی صورتحال میں، 911 پر فون کر کے ہنگامی طبی خدمات کو بلایا جائے گا۔

VII. وقوعہ کے وقت موجود سٹاف رکن یا اس کی نگرانی کرنے والے سٹاف کے رکن کو لازمی سٹوڈنٹ انجری رپورٹ (ضابطہ 751-1، "انشورنس"، منسلکہ) مکمل کرنی چاہیے۔

VIII. سکول سٹاف اور /یا SACC والدین سے رابطہ کریں گے۔

IX. جسم کے سیال کو چھونے کی صورت میں دستانوں کو پہننے کی تلقین کی جاتی ہے۔ دستانے عمارت میں سکول کے صحت کے دفتر اور فرسٹ ایڈ کٹ میں دﺳﺗﻳﺎﺏ ہیں۔

X. ہر عمارت میں سکول نرس کے علاوہ، تین کل وقتی سٹاف کے اراکین کو کمیونٹی فرسٹ ایڈ، کارڈیوپلمونری احیاء/ خود کار بیرونی ڈی فیبریلیٹرس اور ایپی نیفرین لگانے کی تربیت دی جائے گی۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔