ضابطہ 1-404.404
معاونتی خدمات
11 ستمبر، 2019

معاونتی خدمات

خطرناک حالات کی وجہ سے سکول بند ہونا

I. مقصد

A. اس ضابطے کا مقصد خطرناک یا خراب موسم کے دوران پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے عمل کے لیے طریقۂ کار قائم کرنا ہے۔ اس میں سٹاف کے لیے طریقۂ کار اور نامزد کرنے کا طریقہ شامل ہے جس کے مطابق کون سے ملازمین کو سکول ڈویژن کے لیے ضروری کام کرنے کی ضرورت ہے۔

B. جب ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) کی رائے کے مطابق، ایسے حالات ہوں جو طلباء اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے خطرناک ہوں، تو سپرنٹنڈنٹ کو درج ذیل مناسب اقدامات کرنے چاہیں جن میں ملازمین کے تمام گروپوں کے لیے دیر سے رپورٹ کرنا یا درج ذیل طریقے سے رپورٹ کرنا شامل ہے:

1. سکولوں کا تاخیر سے کھلنا (طلباء کے لیے دو گھنٹے دیر سے کھلنا)؛
2. ملازمین اور/یا طلباء کے لیے سکول سے جلدی چھٹی (جلدی بند ہونا)؛
3. پورے دن کے لیے سکول بند ہونا (کوڈ گرین یا کوڈ ریڈ)؛ یا
4. طلباء اور ملازمین کی صحت اور تحفظ کے بچاؤ کے لئے دیگر ضروری اقدامات

C. ایسے موقع پر جب کہ مذکورہ بالا کوئی بھی اقدام کیا گیا ہو، تو سپرنٹنڈنٹ طلباء کے نقل و حمل کے نظام میں مناسب ترتیب رکھے گے اور ضروری معلومات کے بارے میں ملازمین، طلباء، والدین، اور بڑے پیمانہ پر کمیونٹی کو اطلاع دیں گے۔

D. انفرادی سکول کے اندر خطرناک صورتحال کے موقع پر، طلباء اور ملازمین کے تحفظ اور صحت کے بچاؤ کے لئے پرنسپلز ضروری کاروائیاں کریں گے۔

E. سکول بند ہونے، دیر سے کھلنے، یا جلدی بند ہونے سے متعلق معلومات ٹوئیٹر @PWCSNews، فیس بک، PWCS ویب پیج، PWCS ٹی چینل کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں رابطے کے کارڈ پر والدین/سرپرست کے فراہم کیے گئے موبائل نمبروں پر ای میل اور ٹیکسٹ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے فیصلہ ہونے کے فوراً بعد نیوز میڈیا کو اطلاع کر دی جائے گی۔ ان ذرائع سے معلومات حاصل کرنا پرنسپلز اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔

II. تعریفیں

A. لبرل چھٹی [وہ چھٹی جو وفاقی ملازمین ہنگامی صورتحال یا خراب موسم کی صورت میں لے سکتے ہیں]: ملازمین خراب موسم یا اس جیسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لبرل چھٹی لینے کی منظوری کے لیے درخواست کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کام پر رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا کوڈ گرین، دیر سے کھلنے یا جلدی چھٹی کی صورت میں اپنے طے شدہ وقت پر کام پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملازمین تنخواہ والی چھٹی لیں گے (جیسے، سالانہ، بغیر تنخواہ کے چھٹی، کمپنسیٹری، یا ذاتی) یا تنخواہ کے بغیر چھٹی وصول کریں گے۔ جو ملازمین سالانہ چھٹی کے حقدار نہیں ہیں، لبرل چھٹی کے مؤثر ہونے کے وقت بیماری کی چھٹی استعمال کرنے کے لیے منظوری دی جا سکتی ہے (ضابطہ 542-9،"لبرل چھٹی" ملاحظہ کریں)۔

B. مستثنیٰ ملازم: فیئر لیبر سٹینڈرڈ ایکٹ (FLSA) کی مطابقت میں، وہ ملازم جو اوور ٹائم یا کمپینسنٹری وقت کے اہل ہیں جب انہوں نے کام کے ایک ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کیا ہو۔ PWCS میں، مستثنیٰ ملازمین کو "کلاسیفائیڈ" کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے اور 1 تا 11 کے پے گریڈ پر ہیں۔ مزید برآں، عارضی سٹاف جنہیں فی گھنٹہ تنخواہ دی جاتی ہے وہ مستثنیٰ ملازمین ہیں۔

C. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین: وہ سٹاف جسے ڈویژن کے کام کے لیے اہم یا ضروری نامزد کیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال یا ڈویژن بند ہونے کے باوجود ان کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

D. کوڈ ریڈ کی صورت میں تنخواہ: کوڈ ریڈ کے دنوں پر، اور جب اس وقت کام کر رہے ہوں جب خراب موسم کی وجہ سے باقی تمام سٹاف چھٹی کر گیا ہے، ایک مستثنیٰ ملازم سے تقاضا کیا جاتا ہے یا اسے کام کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو وہ ملازم کے باقاعدہ فی گھٹنے سے ڈیڑھ گنا زیادہ کماتا ہے۔ یہ تنخواہ ملازم کی باقاعدہ تنخواہ کے علاوہ ہے۔ ڈیڑھ گنا ریٹ کا اطلاق کوڈ ریڈ دنوں پر ہوتا ہے قطع نظر اس کے ہفتے کے دوران کتنے گھنٹے کام کیا، اس کے ساتھ ساتھ موسم کی صورتحال کے دوران دیگر اوقات میں کام کیا (غیر کام والے دن جو کوڈ ریڈ کے اوقات کا تسلسل ہیں، جسے سپرنٹنڈنٹ یا نامزد نے منظوری دی)۔

III. سٹاف کوڈز

ملازمین کو خطرناک یا خراب موسم کی صورتحال میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کے لیے درج ذیل کوڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ نوٹیفیکیشن اسی وقت خبروں کے میڈیا پر شائع کیے جاتے ہیں جب سکول بند ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

کوڈ ریڈ

طلباء کے لیے سکول بند ہیں۔ ملازمین کام کے لیے رپورٹ نہیں کریں گے، ماسوائے خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے۔

کوڈ گرین

طلباء کے لیے سکول بند ہیں۔ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین وقت پر رپورٹ کریں گے۔ مخصوص ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں گے یا سپرنٹنڈنٹ کے کہے گئے مخصوص وقت پر (منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے)۔ لبرل چھٹی مؤثر ہے۔



سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلیں گے

سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلیں گے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین وقت پر رپورٹ کریں گے۔ اساتذہ (پے گریڈ 12) اور غیر استثنا ملازمین جو 250 دنوں سے کم کے معاہدے پر ہیں دو گھنٹے کی تاخیر سے رپورٹ کریں گے۔ منتظمین اور 250 والے غیر استثنا ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں گے۔ ٹرانسپورٹیشن کے مخصوص ملازمین ایک گھنٹہ تاخیر سے رپورٹ کریں گے (مزید تفصیلات صفحہ 4 پر ملاحظہ کیجیئے)۔

لبرل چھٹی مؤثر ہے۔


A. کوڈ ریڈ:

1. سکول بند ہیں اور تمام تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سکول کی بسیں نہیں چلیں گی۔ سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔

2. ملازمین کام پر حاضری نہیں دیں گے۔ مخصوص منتظمین اور ملازمین جنہیں خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، انہیں موقع کے لحاظ سے ضروری فرائض ادا کرنے کے لیے مخصوص اوقات پر رپورٹ کرنا ہو گا۔

3. تمام غیر سکول سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ ہوں گی بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام۔ ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج (NVCC) کی کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہے۔

4. ایکوٹک سینٹر کوڈ ریڈ کی وجہ سے بند نہیں ہو گا۔ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ایکوٹک سینٹر کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

B. کوڈ گرین:

1. طلباء کے لیے سکول بند ہیں اور تمام تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کی گئی ہیں۔ SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔ سکول بسیں نہیں چلیں گی۔ کچھ سرگرمیوں کو غیر معمولی استثنا دیا جا سکتا ہے جو موسم ٹھیک ہونے کے بعد یا کے دونوں میں دوبارہ طے نہیں کی جا سکتیں۔ ایسے استثنیٰ سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے لازماً منظور شدہ ہوں۔

2. خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کو ضروری کام کرنے کے لیے وقت پر رپورٹ کرنا چاہیے جیسے برف ہٹانے کا کام۔

3. تمام منتظمین (پے گریڈ 13 اور اس سے اوپر) اور 250 دنوں والے مستثنیٰ ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے یا سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دیئے گئے مخصوص وقت پر آئیں گے، یا اگر وہ آنے کے قابل نہیں ہیں تو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کریں گے (ضابطہ 542-9، "لبرل چھٹی")۔

4. ٹیچر سیلری سکیل (پے گریڈ 12) کے تمام ملازمین اور 250 دنوں سے کم پر کام کرنے والے مستثنیٰ ملازمین کام پر نہیں آئیں گے۔

5. تمام غیر سکول سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ ہوں گی بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔

6. ایکوٹک سینٹر کے اوقات اس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔

C. سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلنے کی صورت میں

1. خراب موسم میں کام کرنے والے افراد (جیسے کسٹوڈیل [صفائی والا] عملہ، مخصوص عمارتوں میں کام کرنے والے افراد، اور بسوں کی دیکھ بھال کرنے والا سٹاف) اپنے معمول کے اوقات پر رپورٹ کریں گے۔

2. سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز کے ملازمین وقت پر آئیں گے۔

3. تمام منتظمین (پے گریڈ 13 اور اس سے اوپر) اور 250 دنوں والے مستثنیٰ ملازمین (گریڈ 11 اور نیچے) ایک گھنٹہ دیر سے یا سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ڈیزائن گئے مخصوص وقت پر آئیں گے، یا اگر وہ آنے کے قابل نہیں ہیں تو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کریں گے (542-9، "لبرل چھٹی")۔

4. بس ڈرائیور، بس اٹینڈنٹ، روٹ منیجر، اور ڈسپیچر ایک گھنٹہ دیر سے آئیں گے۔

5. دیگر تمام ملازمین دو گھنٹے کی تاخیر سے آئیں گے۔

6. سادہ ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ فیلڈ ٹرپ منسوخ ہوں گے۔ سڑکوں کی حالت پر پیش نظر سازگار لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر آف ٹرانسپورٹیشن سروسز انفرادی سطح پر ایتھلیٹکس ٹرپ منظور کر سکتے ہیں۔

7. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

8. جب سکول دیر سے کھلیں تو والدین/ سرپرستوں کو طلباء کو اسکول نہیں لانا چاہیئے کیونکہ اسکول کے عملے کے ممبران کو بھی سکول پہنچنے میں بھی دیر ہو سکتی ہے۔

9. SACC دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلے گا۔

10. ایکوٹک سینٹر کے اوقات اس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔

11. بہت خراب موسم کے دوران، ممکن ہے کہ کچھ والدین/سرپرست اپنے علاقے کے راستے اور فٹ پاتھ کو طلباء کے سفر کے لئے محفوظ نہ سمجھیں۔ ان حالات میں، والدین/سرپرستوں کے پاس بچے کو اسکول نہ بھیجنے کا اختیار ہے۔ تاہم، طالب علم سے تمام تقویض کردہ کام مکمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، طالب علم کو تعلیمی اعتبار سے سزا نہیں دی جائے گی، اور طالب علم کی غیر حاضری سے مستثنی کر دیا جائے گا۔

D. جلد بند ہونا

1. سکول ایک گھنٹہ جلدی بند ہونے کی صورت میں

a. بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ پری-اسکول نصف دن کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

b. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

c. فیلڈ اور ایتھلیٹکس ٹرپ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

d. سکول کے بعد SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔

e. طلباء کے عمارت اور علاقے سے محفوظ رخصتی کے بعد پرنسپل اساتذہ، معاون اساتذہ اور میڈیا اسسٹنٹ (وہ ملازمین جن کی بنیادی ذمہ داری طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے) کو جلد جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

f. انتظامی عملہ اور دیگر مستثنیٰ ملازمین کام کے نارمل شیڈول پر رہیں گے الا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بطور خاص اجازت دی جائے۔

g. سکول کے علاوہ دن اور شام کی تمام سرگرمیاں منسوخ کی جائیں گی۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔

h. سپرنٹنڈنٹ سکول ڈویژن کو بند کرنے کے اوقات کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

2. سکول دو گھنٹے جلدی بند ہونے کی صورت میں

a. بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ اگر سکول بند ہونے کا اعلان دوپہر کے پری اسکول بس کے پک اپ ٹائم سے قبل ہوتا ہے تو دوپہر کے سیشن منسوخ ہوں گے۔

b. صبح کے پری سکول اور دن بھر کے پری سکول معمول کے اوقات کی بجائے دو گھنٹے پہلے برخاست کر دیے جائیں گے۔ اس دن سہ پہر کے پری سکول نہیں کھلیں گے۔

c. اگر فیلڈ ٹرپ پہلے ہی روانہ نہیں ہوئے تو منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ واپس بلانے کی کوششیں شروع کی جائیں گی۔ تاخیر والی سرگرمی اور ایتھلیٹک بس منسوخ کر دی جائے گی۔

d. سکول کے بعد SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔

e. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا (اگر ضروری ہوا ایک متبادل شیڈول پر)۔

f. تمام بچوں کے عمارت اور علاقے سے محفوظ رخصتی کے بعد پرنسپل اساتذہ، معاون اساتذہ اور میڈیا اسسٹنٹ (وہ ملازمین جن کی بنیادی ذمہ داری طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے) کو جلد جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

g. انتظامی عملہ اور دیگر مستثنیٰ ملازمین کام کے نارمل شیڈول پر رہیں گے الا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بطور خاص اجازت دی جائے۔

h. تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کر دی گئی ہیں۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔

i. سپرنٹنڈنٹ تمام ملازمین کے لیے سکول ڈویژن کو بند کرنے کے اوقات کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

E. سکول کے بعد کی سرگرمیوں اور شام کے پروگراموں کی منسوخی

1. سکول کی چھٹی کے بعد کچھ موسمی حالات یا دیگر صورتحال وقوع پذیر ہو سکتی ہیں لیکن تحفظ کے پیش نظر تمام بعد از اسکول سرگرمیاں منسوخ کی جا سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں SACC پروگرام 5 بجے بند ہو جائے گا۔

IV. ٹیلی ورک [گھر پر دفتری کام کرنا]

A. کوڈ ریڈ اور کوڈ گرین میں بند ہونے والی صورت حال کے دوران، اساتذہ کا عملہ چاہے تو رضاکارانہ طور پر ڈیٹا درج کرنے طلباء کے پرچے گریڈ کرنے کے لیے "گھر سے کام" کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے مگر ضروری نہیں ہے یا دوسری صورت میں اپنے معمول کے کام کی کوشش کی معاونت کر سکتا ہے (ضابطہ 561-1، "ٹیلی ورک" کے مطابق)، اس طریقے سے گزارا گیا وقت مکمل طور پر رضاکارانہ ہو گا اور معاہدہ کے گھنٹوں کی طرف شمار نہیں کیا جائے گا یا بصورت دیگر ادا کیا جائے گا۔

B. چونکہ سکول ڈویژن کی جانب سے استثنا عملے کو تمام کیے گئے کام کی ادائیگی کی جاتی ہے، ان کو کسی قسم کے "ٹیلی ورک" یا دیگر گھر سے کام کرنے کی حکمت عملی کی اپنے سپروائزر سے کو بتائے بغیر، پیشگی منظوری کے بغیر اجازت نہیں ہے۔ "ٹیلی ورک" کے لیے ضابطہ 561-1 ملاحظہ کیجیئے۔ غیر متوقع بند ہونے یا دیر سے کھلنے سے متعلق مزید خصوصی ہدایات ذیل میں درج ہیں۔

V. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین

A. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین وہ عملہ ہے جنہیں ڈویژن میں کام کرنے کے لیے اہم یا ضروری عملہ نامزد کیا گیا ہے اور جن کی موجودگی لازمی ہے قطع نظر اس کے کہ ہنگامی صورتحال ہے یا ڈویژن بند ہے، اور جن کی کام سے غیر حاضری ڈویژن اور/یا عمارتوں کی حفاظت یا بہبود کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

جو پوزیشنیں ہمارے طلباء، ملازمین اور ڈویژن کی املاک کے تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں: (*) والے نشان سے مراد ہے "ضرورت کے مطابق")

1. سپرنٹنڈنٹ کا عملہ*
2. سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے منتظمین*
3. سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے کسٹوڈین [سکول کی عمارت کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا/کی منتظم]
4. عمارت کے ملازمین
5. سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز کا عملہ (سکول تاخیر سے کھلنے کی صورت میں)
6. ٹرانسپورٹیشن کے مخصوص ملازمین*
7. گودام کے مخصوص ملازمین*
8. سکول کا حفاظتی گشت کرنے والے
9. سکول کا حفاظتی افسر*
10. کمیونٹی کا حفاظتی افسر*

B. سکول منتظمین اور ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے کہ ان نامزد کردہ افراد کو پیشگی اور خراب موسم سے قبل مطلع کریں، جنہیں ڈویژن کے لیے خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

C. اگرچہ یہ ضابطہ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کو نامزد کرنے کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے، سپرنٹنڈنٹ، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، اور ڈائریکٹروں کے پاس حتمی صوابدید ہے کہ وہ کاروباری ضروریات ختم ہونے، غیر متوقع حالات، یا دیگر اہم معاملات کی وجہ سے افراد کو فہرست میں ڈال یا نکال سکتے ہیں۔

D. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین جو خراب موسم کے دوران کام پر رپورٹ نہیں کرتے (جب تک منظور شدہ چھٹی نہ ہو)، کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔

E. فسیلیٹی سروسز کے لیے کام کرنے والے تمام ملازمین کو خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین نامزد کیا جا سکتا ہے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کا تعین اور منظوری ملازمین کی اس فہرست پر بنیاد کرتی ہے جنہیں ڈویژن بھر میں ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔ یہ فہرست ہر مالی سال کے شروع ہونے سے قبل تیار کی جاتی ہے اور سٹاف کو تحریری طور پر مطلع کیا جاتا ہے۔

VI. دوسری شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین

مندرجہ ذیل ہدایات ان صفائی کا کام کرنے والوں اور دیگر دوسری شفٹ کے ملازمین سے متعلق ہیں جو ایک معمول کے سکول دن کے بعد شام کو سکول کی عمارتیں میں رہتے ہیں:

1. جب سکول کے معمول کے دن کے بعد موسم خراب ہونا شروع ہوتا ہے، اور ملازمین کے تحفظ کے لیے، سپرنٹنڈنٹ صفائی کا کام کرنے والے ملازمین اور دوسری شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو خطرناک اور خراب موسم کی وجہ سے جلدی چھٹی دے سکتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ بند کرنے کے مخصوص وقت پر جلدی چھٹی کے بارے میں بتائیں گے۔

2. سکول اور صفائی کرنے والا عملہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ چھٹی سے قبل اگلے دن کے لیے عمارت کو کھولنے کی تیاری کرے۔

3. جلدی چھٹی کے لیے ‍ملازم کی شفٹ کو مکمل کرنے کی خاطر ڈویژن کے وقت اور حاضری کے سسٹم میں گھٹنے جمع کیے جائیں گے۔

4. غیر مستثنیٰ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین:، جو خراب موسم کی وجہ سے بند ہونے کی صورت میں کام کرتے ہیں، انہیں ان کے معمول کے وقت کے دن کے لحاظ سے تنخواہ دی جائے گی (کام کے گھنٹوں سے قطع نظر) اور ان کے طے کیے گئے ختم کرنے کے وقت کے بعد ڈیڑھ گنا کے لحاظ سے تنخواہ دی جائے گی۔

VII. سکول ڈویژن وقت اور حاضری کا نظام

ڈویژن کے پاس صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے بند ہونے یا جلدی کھولنے کے اوقات طے کرے۔ درج ذیل رہنما اصول استعمال کیے جائیں گے:

A. فی گھنٹہ (غیر استثنیٰ) کام کرنے والے ملازمین:، جنہیں خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اور جو خراب موسم میں سکول بند ہونے کے دوران کام کرتے ہیں، انہیں ڈویژن کے وقت اور حاضری کے نظام میں کلاک ان اور کلاک آؤٹ کرنا چاہیے۔ کوڈ ریڈ کے دوران سکول بند ہونے والے اوقات کے دوران کیے جانے والے گھنٹوں کو ان کی معمول کی تنخواہ سے ڈیڑھ گنا زیادہ دیا جائے گا۔ کوڈ گریں کے دوران سکول بند ہونے والے اوقات کے دوران کیے جانے والے گھنٹوں کو ان کے معمول کا معاوضہ دیا جائے گا، کام پر آنے کا اضافی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

B. ڈویژن بند ہونے کے دوران جب ایک ملازم نے اپنے طے شدہ گھنٹے پورے نہیں کیے تو وہ دن کے باقی گھنٹوں کا کریڈٹ وصول کرے گا/گی کیونکہ اس کے طے کردہ کام کے دوران ڈویژن بند تھی۔

C. اگر ملازم منظور شدہ چھٹی پر ہے اور کوڈ ریڈ یا کوڈ گرین کے دوران ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ڈویژن بند ہے، تو ہنگامی صورتحال میں بند ہونے کی وجہ سے ان گھنٹوں کا کریڈٹ وصول کرے گا جو ملازم کے کام کے دن کو مکمل کریں گے، جیسا کہ تنخواہ کے نظام کے ریکارڈ میں بیان کیا گیا ہے، ملازم کی چھٹی کو متوازن کرنے کے لیے متعلقہ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

D. جب کوڈ ریڈ یا کوڈ گرین پر ایک ملازم کانفرنس میں جانے کے لیے شیڈول ہے (جیسے پیش کرنا یا ٹرینگ میں حاضری)، تو حاضری کا انحصار ملازم اور ملازم کے سپروائزر پر ہے۔ ملازم کی معمول کے معاوضے کے علاوہ کوئی اضافی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

VIII. سکول بورڈ کا اجلاس

A. خراب موسم، یا دیگر ہنگامی صورتحال کی وجہ سے اگر سپرنٹنڈنٹ جلدی چھٹی دیتے یا سکول بند کرتے ہیں تو سکول بورڈ کا کلرک، سکول بورڈ اراکین کی رائے شماری کرے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ میٹنگ منسوخ کی جائے یا ملتوی، جیسا کہ پالیسی 137، "پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پولنگ" میں درج طریقہ کار میں بیان کیا گیا ہے۔

B. اگر کوڈ ریڈ والے دن یا جلدی چھٹی کی صورت میں سکول بورڈ میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو سپرنٹنڈنٹ ملازمین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سے ملازمین کام پر آئیں گے۔

IX. فیصلہ سازی اور رابطہ

A. سکول کھلنے میں تاخیر، کوڈ گرین یا کوڈ ریڈ پر سکول بند کرنے کا فیصلہ، جلدی چھٹی، سپرنٹنڈنٹ یا ان کی غیر موجودگی میں نامزد کرنے کا حق رکھتا ہے۔

B. راستے کے نا موافق حالات کی وجہ سے گرین کوڈ یا ریڈ کوڈ پر ایک پورے دن کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ڈائریکٹر برائے ٹرانسپورٹیشن سروسز اور سپورٹس سروسز کے لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی تجاویز کی روشنی میں کیا جائے گا۔

C. پرنسپلز یا ڈائریکٹر جن کے پاس دیگر خراب حالات کی وجہ سے ایک یا زیادہ اسکول بند کرنے کی وجوہات ہوں وہ متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس سفارشات جمع کروائیں۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے معاونتی خدمات اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ﮨﻴﻮﻣﻦ ﺭﻳﺴﻮﺭﺳﺰ کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) کو سفارشات پیش کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) حتمی فیصلہ کریں گے۔

D. اگرچہ پرنسپلز اور متعلقہ نگران ہنگامی حالات کے دوران عملے اور املاک کی صحت اور تحفظ کے ذمہ دار ہیں، مخصوص ملازمین کے تعین کے لیے اوور ٹائم/کمپنسیٹری ٹائم کا استعمال ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے کم سے کم رقم تک محدود ہونا چاہیے۔

E. کوڈ گرین اور کوڈ ریڈ کے تحت ایک مکمل دن کے لیے سکول بند کرنے یا تاخیر سے سکول کھولنے کا فیصلہ جتنے گھنٹے جلدی ممکن ہو کیا جائے گا۔ ماسوائے غیر معمولی حالات کے جن میں ہنگامی حالات کا مطالبہ کیا جاتا ہے، فیصلہ ایک رات پہلے، یا بند ہونے یا تاخیر سے کھلنے کی صبح 4:30 سے پہلے پہلے کیا جاتا ہے۔ یہ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے کمیونیکیشن (یا نامزد کردہ) کو اس قابل بنائے گا کہ وہ والدین/سرپرست، سٹاف اور طلباء کو پیشگی نوٹیفیکیشن دیں سکیں۔

F. معمول کے تعلیمی دن میں سکول کے جلد بند کا اعلان نیوز میڈیا کے لیے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ فار کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز، یا نامزد کردہ، کی جانب سے کیا جائے گا۔ مرکزی دفتر کے ملازمین کی طرف سے یہ پیغام ٹیلیفون ٹری یا ای میل کے استعمال کے ذریعہ اسکولوں اور اسٹاف ڈیپارٹمنٹس تک بھی پہنچایا جائے گا۔

G. جب سکول ایسی وجوہات کی وجہ سے بند ہونا مطلوب ہوں جو جنرل پبلک کے لیے واضح نہ ہوں، جیسا کہ، انفرادی بجلی کی کٹوتی یا پانی کی کمی، تو یہ پرنسپلز کی ذمہ داری ہو گی کہ والدین اور چائلد کیئر دینے والوں کو اطلاع دینے کے لیے آٹو میٹڈ وائس میسج/ای میل کی طرح کا ایک ایسا الرٹ سسٹم تیار کریں۔ یہ عمل بطور خاص ایلیمنٹری طلباء کے لیے اہم ہے۔

IX. استثنیٰ

سپرنٹنڈنٹ مناسب ضرورت کے مطابق اس ضابطہ میں استثنیٰ کا حق رکھتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپورٹ سرﻭﺳﺰ، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ہیومن ریسورسز، لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز، (یا نامزد کردہ)، اس ضابطہ کے نفاذ اور نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز

رپورٹ کرنے والے ملازمین


کوڈ ریڈ

کوڈ گرین*

خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین

خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین

سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے منتظمین (ایک گھنٹہ کی تاخیر)

250 والے غیر استثنا ملازمین (ایک گھنٹہ کی تاخیر)


دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلنے کی صورت میں رپورٹ کرنے کا وقت

وقت پر پہنچیں

ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں

دو گھنٹے دیر سے پہنچیں

خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین

سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے منتظمین

اساتذہ (تمام گریڈ 12 کے لازمین)

سکول فوڈ و نیوٹریشن سروسز عملہ

250 دنوں والے مستثنیٰ ملازمین

تمام دیگر مستثنیٰ ملازمین

بس ڈرائیور، بس اٹینڈنٹ، روٹ منیجر، اور ڈسپیچر

SACC


ڈویژن سپرنٹنڈنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ سکول ڈویژن کے تمام ملازمین کے رپورٹ کرنے کے وقت کو بڑھا دے (جیسے تمام ملازمین دو گھنٹے دیر سے پہنچیں گے)۔