کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طلباء کی سکول کی لازمی حاضری سے چھوٹ
کوڈ: 1-728
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 28 فروری، 2018

طلباء

ضابطہ 1-728

طلباء کی سکول کی لازمی حاضری سے چھوٹ
 

  1. چھوٹ کی بنیاد
     
    1. پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کی سفارش، اور والد یا والدہ یا سرپرست کی تحریری ضامندی کے بعد کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جس کے بارے میں سکول بورڈ تعین کرے کہ اسے مزید تعلیم سے فائدہ نہیں پہنچ سکتا، اسے سکول کی لازمی حاضری سے چھوٹ دی جا سکتی ہے۔
       
    2. چھوٹ کم حاضری، سکول میں ناکامی یا صرف کرداری مشکلات کی بنیاد پر جائز قرار نہیں دی جا سکتی۔ سکول سے فائدہ اٹھانے کیلیئے طالبعلم/طالبہ کی صلاحیت کے تعین میں بہت سے عوامل پر غور کیا جائے گا۔
       
      1. پروگرام - کس طرح سکول طالبعلم/طالبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے؟ طالبعلم/طالبہ کی تشخیص میں، معمول کی تعلیم، خصوصی تعلیم اور متبادل پروگرام کے تعلق میں ان ضروریات کو تشخیص کیلیئے کون سے اقدامات اختیار کیئے گئے ہیں؟ طالبعلم/طالبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش میں کون سی مطابقت اختیار کی گئی ہے؟
         
      2. صلاحیت اور کارکردگی - کس حد تک طالبعلم/طالبہ کی صلاحیت اسے سکول سے فائدہ اٹھانے سے روکتی ہے؟ کیا کارکردگی صلاحیت کے ساتھ مطابقت کی بجائے ترقی ظاہر کرتی ہے؟
         
      3. ترغیب - ترغیب کی کمی کی وجہ سے کس حد تک طالبعلم/طالبہ سکول کے پروگراموں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے؟ اس کی وجہ کون سے عوامل ہو سکتے ہیں؟
         
    3. جووینائل اور ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ کی سفارش پر، کوئی بھی طالبعلم/طالبہ جو کورٹ کے فیصلے پر سکول میں تعلیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا/سکتی۔
       
    4. مذہبی استثنا - کوئی بھی طالبعلم/طالبہ، اپنے والدین کی رضامندی سے، اپنی حقیقی مذہبی تعلیم یا اعتقاد کی وجہ پر، سکول حاضری کی دیانتداری سے مخالفت کریں۔ اس میں ضروری سیاسی، سماجی یا فلسفیانہ خیالات یا ذاتی اخلاقی کوڈ شامل نہیں ہے۔
       
    5. صحت یا تحفظ کے خدشات - جووینائل اور ڈومیسٹک ریلیشن کورٹ کی سفارش پر اور کچھ اتنے عرصے کیلیئے جو کورٹ کے خیال میں مناسب ہے، ایک طالبعلم/طالبہ اپنے والدین کی رضامندی کے ساتھ، طلباء کی صحت کے خدشات کی وجہ سے سکول حاضری کی مخالفت کر سکتا/سکتی ہے جس کی قابل ڈاکٹر ثبوت کے ساتھ تصدیق کرے گا، یا ذاتی تحفظ کیلیئے طالبعلم/طالبہ کی مناسب تشویش کی وجہ سے جب ایسے خدشات کا تعین کورٹ کی طرف سے کیا جائے، پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر غور کرنے کے بعد۔
       
  2. طالبعلم/طالبہ کی چھوٹ ک درخواست کا طریقۂ کار
     
    1. طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ (والدین) یا قانونی سرپرست (سرپرستان)، یا ایک طالبعلم/طالبہ اگر وہ خودمختار نابالغ ہے، قانونی چھوٹ کی درخواست دیں گے۔ قانونی چھوٹ سے مراد سکول کی لازمی حاضری کا خاتمہ ہے۔ اس طریقۂ کار کا علم کسی بھی ایسے طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ کو دﺳﺗﻳﺎﺏ ہو گا جس کے بارے میں ظاہر ہو کہ وہ سکول سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا/سکتی۔ سکول سٹاف طالبعلم/طالبہ اور طالبعلم/طالبہ کے والدین کو ایسے اقدامات سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کیلیئے ذمہ دار ہے۔ ایسا طالبعلم/طالبہ جس کی پرائمری سکول میں مسئلہ بھگوڑے پن ہے اور اسے حل کرنے کیلیئے دوسرے متبادلات کی کوشش کی گئی مگر وہ پراثر نہ تھے تب ہی قانونی چھوٹ دی جائے گی۔ غور کیے جانے والے متبادلات میں درج ذیل شامل ہیں:
       
      1. کونسلر، ماہر نفسیات، سکول سوشل ورکر، خصوصی تعلیم کے سٹاف اور حاضری کے افسر کے ساتھ کام کرنا۔
         
      2. ایک تحریری معاہدہ جس میں طالبعلم/طالبہ اور طالبعلم/طالبہ کے والد یا والدہ/سرپرست ان مخصوص شرائط پر اتفاق کرتے ہیں جو طالبعلم/طالبہ کو سکول میں رکھنے میں مدد دینے کیلییے ڈیزائن کیا گیا ہے
         
      3. روایتی سکول کے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں لانے کی اجازت کے مقصد کے ساتھ طے شدہ ترامیم تلاش کی گئی کرنا۔
         
      4. ممکنہ انتخابات کیلیئے غیر روایتی تعلیمی پروگرام کے ساتھ مشاورت کرنا۔
         
      5. سکول حاضری کو نافذ کرنے یا حاضری کے راستے میں موجودہ دیواریں ہٹانے کیلیئے عدالتی کاروائی اور/یا کمیونٹی ایجنسی کی شمولیت۔
         
      6. اگر مناسب ہو تو، جووینائل انٹیک آفس میں بھگوڑے پن کی درخواست جمع کرانی چاہیئے جس میں عدالت سے کہا جاتا ہے کہ وہ طالبعلم/طالبہ کو سکول کی لازمی حاضری سے چھوٹ دے۔
         
    2. چھوٹ کی درخواست کے آغاز سے پہلے، سکول پرنسپل لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو منسلک "سکول سٹاف کی طرف سے کم عمر طالبعلم/طالبہ کی چھوٹ کی درخواست" جمع کراتا/کراتی ہے (منسلکہ I)۔ اگر اس بات کا تعین ہو جائے کہ سکول بورڈ کی طرف سے چھوٹ کا فیصلہ سب سے زیادہ کارآمد کاروائی ہے*، تو درج ذیل طریقہ کار عمل میں لایا جائے گا:
       
      1. والد یا والدہ، قانونی سرپرست یا خود مختار طالبعلم/طالبہ فارم کے مناسب حصّوں کو مکمل کرتے اور دستخط کرتے ہیں۔ طالبعلم/طالبہ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز کی درخواست برائے طالبعلم/طالبہ کا سکول سے چھوٹ کے فارم پر بھی دستخط کرے گا/گی۔  
         
      2. پرنسپل درج ذیل کرے گا:
         
        1. درخواست پر سفارش کا اظہار کرے۔
           
        2. سکول بورڈ کے جائزے کیلیئے جامع خلاصہ منسلک کرے۔ درخواست کے ساتھ "کم عمر طالبعلم/طالبہ کی چھوٹ کی درخواست" (منسلکہ I) جمع کرایا جائے اور سکول بورڈ کے ممبران کی طرف سے اٹھنے والے سوالات کیلیئے پس منظر کا مواد فراہم کرنے کیلیئے خلاصے کا بیان جمع کرایا جائے۔ یہ دستاویزات پھر مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو بھیجے جائیں گے (طالبعلم/طالبہ کی چھوٹ کی درخواست، منسلکہ III)۔
           
      3. مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سکول بورڈ کو جمع کرانے سے پہلے ان دستاویزات کو سپرنٹنڈنٹ کو جائزے کیلیئے بھیجے گا/گی۔

*والدین کو حق ہے کہ وہ درخواست جمع کرائیں چاہے سکول سٹاف اس سے اتفاق نہ کرے۔
 

  1. سکول بورڈ کی کاروائی کے بعد، مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ تمام فریقین، سکول اور اہل خانہ کو مطلع کریں گے۔ طالبعلم/طالبہ سے توقع کی جاتی ہے کہ جب تک سکول بورڈ درخواست پر کوئی کاروائی نہ کر لے، وہ سکول میں رہیں۔ سکول حکام کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ سکول بورڈ کی کاروائی سے قبل طالبعلم/طالبہ کو سکول سے جانے کی چھوٹ دیں۔
     
  1. خصوصی تعلیم کے طلباء کیلیئے ہدایات
     
    1. اگر طالبعلم/طالبہ اس وقت خصوصی تعلیمی خدمات کا اہل ہے، تو والد یا والدہ اور طالبعلم/طالبہ کی طرف سے سکول سے چھوٹ کی درخواست پر دستخط کرنے کے بعد انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ IEP کمیٹی ایک ضمیمہ تیار کرے گی جو درج ذیل بیان کرتا ہے: "(طالبعلم/طالبہ کا نام) کی درخواست، والدین/سرپرست (نام لکھیں)، اور ____________________ سکول (سکول کا نام) کی IEP کمیٹی کے اتفاق رائے سے، یہ سفارش کی جاتی ہے کہ طالبعلم/طالبہ کو موجودہ خصوصی تعلیمی پروگرام سے چھوٹ دینے کی اجازت (دی) (نہیں دی) جاتی ہے۔ اگر وہ اگلے تعلیمی سال کے موسم خزاں میں سکول واپس آتا/آتی ہے تو اس بات کا تعین کرنے کیلیئے ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا دوبارہ تشخیص کی ضرورت ہے یا وہ مزید تشخیص کے بغیر پروگرام میں دوبارہ آ سکتا/سکتی ہے۔
       
    2. والدین یا خود مختار طالبعلم/طالبہ درخواست پر دستخط کرتے وقت اس ترمیم پر دستخط کر سکتے ہیں۔ ترمیم، درخواست اور دیگر دستاویزات متعلقہ لیول کے ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو جمع کرائے جائیں گے۔
       
    3. اگر سکول بورڈ سکول چھوڑنے کی درخواست منظور کرتا ہے تو طالبعلم/طالبہ سرکاری طور پر سکول اور کسی بھی داخل خصوصی تعلیمی پروگرام سے خارج سمجھا جائے گا/گی۔  
       
    4. متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ ان طلباء کے سکول چھوڑنے کی درخواستوں کو وصول کرنے اور ان پر کام کرنے کا ذمہ دار ہے جو ابھی اپنی 18ویں سالگرہ تک نہیں پہنچے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔