کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - جسمانی سزا
کوڈ: 1-741
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 14 نومبر، 2018

طلباء

ضابطہ 1-741

جسمانی سزا

  1. کوئی بھی استاد/استانی، پرنسپل یا سکول بورڈ کا کوئی ملازم یا پھر کامن ویلتھ آف ورجینیا کے تحت چلنے والے کسی بھی سکول کا کوئی ملازم کسی طالبعلم/طالبہ کو جسمانی سزا نہیں دے سکتا/سکتی۔
  2. "جسمانی سزا" کا مطلب ہے نظم و ضبط کے ذریعے کے طور پر کسی طالبعلم/طالبہ کو جسمانی تکلیف دینا یا جسانی تکلیف کا سبب بننا۔ اس تعریف میں وہ جسمانی تکلیف، چوٹ یا درد شامل نہیں جو حادثاتی طور پر، معمولی یا مناسب جسمانی رابطے کے نتیجے میں ہوئی یا دیگر اعمال جو نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور کنٹرول کرنے کیلیئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جیسا کہ نیچے بیان کیا گیا ہے یا مشق یا بین المدرسی کھیلوں، جسمانی تعلیم یا غیر نصابی سرگرمی کے مقابلے میں شرکت کرنے کی وجہ سے پیش آئی۔
  3. پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز کے ملازمین جسمانی سزا کے استعمال کے بارے میں ورجینیا کوڈ، § 22.1-279.1 کے استعمال کی پابندی کریں گے۔ جسمانی سزا کی پابندی کو درج ذیل سے بچاؤ کیلیئے تصور نہیں کیا جائے گا:
    1. تنظیم یا کنٹرول برقرار رکھنے کیلیئے حادثاتی، معمولی یا مناسب جسمانی چھونا یا دیگر کاروائیوں کا استعمال؛
    2. پریشانی والی صورتحال کو ختم کرنے یا ایک طالبعلم/طالبہ کو پریشانی والے منظر سے ہٹانے کیلیئے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال جو افراد کو جسمانی چوٹ یا املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے؛
    3. طالبعلم/طالبہ کو اپنے آپ کو تکلیف سے بچانے کیلیئے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال؛
    4. اپنے دفاع یا دوسروں کے دفاع کیلیئے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال؛ اور
    5. ہتھیاروں یا دیگر خطرناک اشیا یا منظبط مواد یا اس جیسی لگنے والی اشیاء کا قبضہ لینے کیلیئے مناسب اور ضروری طاقت کا استعمال جو طالبعلم/طالبہ کے پاس یا اس کے اختیار میں ہے۔
  4. اس بات کا تعین کرنے کیلیئے کہ فرد اس سیکشن میں دیے گئے استثنیٰ کے اندر کام کر رہا/رہی تھی، استاد/استانی، پرنسپل یا سکول بورڈ کے دیکر ملازم کی طرف سے واقعے کے وقت مناسب فیصلہ دینے کیلیئے لحاظ رکھا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔