کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 700 - طلباء
عنوان: ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط
کوڈ: 1-743
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 26 اپریل، 2017
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 27 جون، 2023
پرانی دہرائی گئی تاریخیں: 4 مارچ، 2020

طلباء

ضابطہ 1-743

طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط

ورجینیا کوڈ کے تحت، سکول منتظمین اور سکول بورڈ ان طلباء پر نظم و ضبط کی کاروائی لاگو کر سکتا ہے جو سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط یا پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے "ضابطۂ اخلاق" کی خلاف ورزی کریں، بشمول ان طلباء کے جن کا طرزعمل سکول ڈویژن کے عمل میں مداخلت کرے؛ طلباء اور سٹاف کی صحت، سلامتی اور بہبود؛ یا دیگر طلباء کے تعلیمی موقعوں پر منفی اثر ڈالے۔

PWCS تادیبی کاروائیوں پر عمل کرے گا اور ورجینیا کوڈ کے تحت ان تادیبی کاروائیوں کو تحفظ فراہم کرے گا جیسا کہ درج ذیل ضوابط میں بیان کیا گیا ہے، ضابطہ 743-1، "طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط؛ پالیسی 744 اور ضابطہ 1-744، "طلباء کی قلیل المدت معطلی"؛ پالیسی 745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج، دوبارہ داخلہ، اور اخراج/دوبارہ داخلہ" اور ضابطہ 1-745، "طلباء کی طویل المدت معطلی یا اخراج"؛ ضابطہ 2-745، "معذور طلباء کا نظم و ضبط"؛ ضابطہ 3-745، "سمر سکول طلباء کا نظم و ضبط"؛ پالیسی 680 اور ضابطہ 1-680، "تعلیم بالغاں"؛ ضابطہ 1-681، "غیر روایتی تعلیمی پروگرامز"؛ ضابطہ 4-745، "طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار"؛ پالیسی 747 اور ضابطہ 1-747، "سٹوڈنٹ منیجمنٹ و الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ"؛ اور اپیل کے طریقہ کار جو ان پالیسیوں اور ضوابط میں درج ہیں اور پالیسی 731، " طالبعلم/طالبہ کے معاملات کی اپیل" میں موجود ہیں۔ طالبعلم/طالبہ کے اخراج کا طریقہ بھی ضابطہ 4-745، "طالبعلم/طالبہ کے اخراج کی اپیل کی سماعت سے متعلق سکول بورڈ کی انضباطی کمیٹی کا طریقۂ کار" کے تحت ہو گا۔

سٹوڈنٹ منیجمنٹ اینڈ الٹرنیٹو پروگرامز ڈیپارٹمنٹ، سکول ڈویژن کے سنجیدہ نظم و ضبط کے جرائم کے لیے تعاون کرے گا، جیسا کہ پالیسی 747 "سٹوڈنٹ منیجمنٹ و متبادل پروگرامز ڈیپارٹمنٹ" میں بیان کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ سروسز اور پوسٹ سیکنڈری سکسیس (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور کسی متعلقہ پالیسی کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔