کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 900 - کمیونٹی تعلقات
عنوان: ضابطہ- ہائی سکول ٹو ورک پارٹنرشپ
کوڈ: 1-950.02
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 27 مارچ، 2019

کمیونٹی تعلقات

ضابطہ 1-950.02

ہائی سکول ٹو ورک پارٹنرشپ

پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت قائم کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ ہائی سکول کے طلبا کو اپرنٹس شپس یعنی شاگردی، انٹرن شپس، جاب شیڈونگ کے تجربات یا مقامی کاروباروں کا دورہ کرنے اور مالکان اور ملازمین سے ملنے کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

سکول ڈویژن طلباء اور ان کے والدین کو PWCS ویب سائٹ کے ذریعے انٹرن شپ، اپرنٹس شپ، اسناد پروگرام، سرٹیفیکیشن پروگرام، لائسنس پروگرام، اور کام پر مبنی سیکھنے کے دیگر تجربات کی دستیابی سے مطلع کرے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔