ضابطہ 1-030
بنیادی اور اہم ذمہ داریاں
10 اکتوبر، 2018

بنیادی اور اہم ذمہ داریاں

ورجینیا میں سکولوں کو منظور کرنے کے معیارات

ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن، ورجینیا میں سرکاری سکولوں کو منظور کرنے کے معیارات قائم کرنے کے لیے ضوابط کی منظوری دیتا ہے۔ ورجینیا محکمۂ تعلیم (VDOE) کی ویب سائٹ کے مطابق یہ معیارات درج ذیل ہیں:

  • تمام طلباء کے لیے تمام سکولوں میں اعلی معیار کے تعلیمی پروگراموں کی لازمی بنیاد فراہم کریں۔
  • طالبعلم/طالبہ کی کامیابی کو بڑھانے کے لیے سکول پروگرام کے مسلسل تخمینہ اور بہتری کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • عوامی اعتماد کو فروغ دیں۔
  • تدریس کے دیگر اداروں کے ذریعے ورجینیا کے سرکاری سکولوں کی پہچان کو یقینی بنائیں۔
  • سکولوں کی کامیابی کے تعین کے طریقے قائم کریں۔

ورجینیا میں سرکاری سکولوں کی منظوری کے معیارات کے موجودہ اور پرانے ورژن کے ساتھ ساتھ، ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات، VDOE کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ معیارات ورجینیا انتظامی کوڈ (8VAC 20-131) کے حصے کے طور پر منظم کیے جاتے ہیں۔

ورجینیا میں سرکاری سکولوں کی منظوری کے معیارات پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کو رہنمائی اور ہدایات فراہم کرتے ہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔


پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز