ضابطہ
1-041
بنیادی
اور
اہم
ذمہ
داریاں
31
جولائی،
2019
متنازعہ مسائل کی تعلیم/حل
اس ضابطہ کا مقصد، اچانک پیش آنے والے متنازعہ مسائل کی موزونیت کے تعین کے معیار اور متنازعہ مسائل کے حل کے طریقے کار مہیا کرنا ہے۔
ایک متنازعہ مسئلہ کی تدریس سے پہلے، پرنسپل اور استاد درج ذیل کا جائزہ لیں گے:
I. مطالعہ کے لئے منتخب موضوعات لازمی طور پر ورجینیا کے سٹینڈرڈ آف لرننگ(SOL) کے حصول اور پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز( PWCS) کے نصاب کے مقاصد میں شامل ہوں۔
II. موضوعات کو زیادہ تر طلباء اور کمیونٹی کے شہریوں کی جانب سے مناسب اور قابل قبول سمجھا جائے گا۔
III. مذہبی عقائد کی تلقین سے متعلق کوئی بھی مسئلہ کلاس کے مباحثہ میں یا نصاب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ ایک تعلیمی حقیقت کی رو سے، مذاہب کی تعلیم، مختلف مذاہب کا موازنہ یا تاریخ یا ہمارے معاشرہ پر، ہمارے ملک کی اقدار پر یا دیگر معاشروں کی اقدار پر مذاہب کے اثر سے متعلق جائزہ پر روک نہیں لگاتا یا اس سے باز نہیں رکھتا۔
IV. شامل ہونے والے طلباء کے علم، پختگی، اور قابلیت کی حد کے اندر ہی سوالات شامل کئے جائیں گے۔
V. گفتگو اور تحقیق کے لئے منتخب شدہ مسئلے اور دقتیں حالیہ، نمایاں، اور طلباء کی دلچسپی کی حامل ہوں گے۔
VI. مسائل کے تمام پہلوؤں کے متعلق مواد دستیاب ہونا چاہیے جو اس مسئلے پر مختلف نقطہ ہائے نظر کا مطالعہ فراہم کرنے کیلیئے ایک معقول مقدار میں مواد پیدا کریں۔
VII. مطالعہ کردہ مسائل کو صرف اتنا وقت تفویض کیا جائے گا جو کلاس کی جانب سے ایک تسلی بخش مطالعہ کیلئے درکار ہوتا ہے۔
VIII. جہاں اختلاف موجود ہو سکتا ہے، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس اپیل کی جا سکتی ہے۔
جب تدریسی عمل کے دوران، کسی طالب علم کی جانب سے بے ساختہ طور پر ایک واضح متنازعہ مسئلہ متعارف کرایا جاتا ہے اور/یا ایک واضح متنازعہ مسئلہ سے متعلق ایک سوال پوچھا جاتا ہے تو استاد درج ذیل کرے گا:
I. تعین کریں گے کہ آیا عنوان ورجینیا SOL کے مقاصد اور PWCS کے نصاب کے حصول میں کوئی کردار ادا کرے گا۔
II. تعین کریں گے کہ آیا موضوع کورس/پروگرام کے لیئے مناسب اور نصاب سے متعلق ہے۔
III. اگر موضوع کو مناسب اور متعلقہ مانا جاتا ہے تو موضوع کے مناسب حل کے طریقہ کار پر عمل کرنے سے پہلے مندرجہ بالا نشاندہی کردہ اقدامات I تا VIII پر عمل کریں۔
IV. سوالات کا جواب اس طرح دیں کہ وہ کورس، طلباء کی تعداد، اچھا فیصلہ اور کلاس کے قابل قبول نظم و نسق کی نمائندگی کرے۔
V. اگر مباحثہ کے بارے میں مزید بحث نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو طالب علم (طلباء) کو وضاحت کریں کہ موضوع کیوں غیر مناسب، غیر متعلقہ ہے یا کیوں اس پر مزید مباحثہ نہیں کیا جائے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز