ضابطہ 1-052.01
بنیادی اور اہم ذمہ داریاں
26 جون، 2019

بنیادی اور اہم ذمہ داریاں

پرچم سے وفاداری کا عہد

پرنسپل صاحبان یقینی بنائیں گے کہ طلباء جو خواہش مند ہوں انہیں روزانہ سکول کے دن کے آغاز میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پرچم سے وفاداری کے عہد میں شرکت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

شرکت کرنے کا یہ موقع لازمی نہیں ہے اور شرکت انٹرکام کا استعمال کرتے ہوئے یا پھر ایسے اساتذہ جو عہد وفاداری میں اپنی کلاس کی قیادت کرنے کی خواہش رکھتے ہوں، کے ذریعہ اسکول بھر میں فراہم کیا جائے گا۔ جب عہد دہرایا جا رہا ہو گا تو سبھی طلباء، اساتذہ، اور سکول میں آیا ہوا کوئی بھی فرد مودبانہ کھڑا رہے گا۔ ایسے افراد جو، مذہبی یا کسی دیگر عمیق ذاتی عقیدہ کی وجہ سے، وفاداری کے عہد میں شرکت نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ دوسروں کے خیالات کے احترام کے لئے خاموشی کے ساتھ کھڑے رہیں یا بیٹھے رہیں گے اور کوئی ایسا اظہار نہیں کریں گے جو عہد وفاداری دوہرانے والوں کے مابین مداخلت یا توجہ ہٹانے کا باعث بنے۔

سپرنٹنڈنٹ یا تفویض کردہ فرد دکھائے جانے والے پرچم کے سا‏ئز کا تعین کریں گے اور سکول ضلع میں مناسب پرچم مہیا کیے جائیں گے۔ امریکی پرچم کو تمام کلاس رومز میں موزوں طور پر نمایاں کیا جائے گا۔

پرنسپل صاحبان اور مناسب لیول ایسوسی ایٹ سپریٹنڈنٹس اس ضابطہ کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز