کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ
عنوان: ضابطہ - طلباء کی رہائش - حدود کی منصوبہ بندی کا عمل
کوڈ: 1-264
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 6 فروری، 2015
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 26 فروری، 2020



سکول کی عمومی انتظامیہ

ضابطہ: 1-264

طلباء کی رہائش - حدود کی منصوبہ بندی کا عمل

  1. ایلیمنٹری اور مڈل سکولوں کے لئے حدود مندرجہ ذیل انداز میں تیار کی جائیں گی۔
    1. ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) سکول بورڈ کو ہر حدود کی منصوبہ بندی کمیٹی کے قیام سے پہلے سکولوں کی ایک فہرست مہیا کرے گا جو کہ حدود کے منصوبہ کے عمل سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
    2. کمیٹی زیادہ سے زیادہ 15 اراکین پر مشتمل ہو گی اور یہ ان علاقوں کے والدین/قانونی سرپرستوں اور رضاکاروں پر مشتمل ہو گی جن کا حدود بندی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انتخاب کی ترجیح والدین اور رضاکاروں کو دی جائے گی جو کمیونٹی رہنما؛ PTO/PTA افسران، اور/یا مشاورتی کونسل کے ارکین، اور سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے مقرر کردہ انتظامی نمائندے ہیں۔
    3. درخواست دہندگان کے انتخاب میں ترجیح سب سے پہلے ان لوگوں کو دی جاتی ہے جو سکولوں کی دوبارہ تفویض سے متاثر ہونے والے علاقوں میں رہتے ہیں، آفس آف فیسیلیٹیز سروسز (OFS) کے عملے کے تیار کردہ ابتدائی باؤنڈری پلان کے مطابق۔ ایک ہی سکول کی دوبارہ تفویض سے متعدد درخواست دہندگان کے متاثر ہونے کی صورتوں میں، انتخاب کو ترجیح کے نزولی ترتیب میں درج ذیل کے طور پر دیا جائے گا:
      1. PTO/PTA افسران
      2. PTO/PTA ممبران یا متاثرہ سکول کی ایڈوائزری کونسل کے ممبران جو پرنس ولیم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے ملازم نہیں ہیں
      3. مقامی کمیونٹی کے رہنما
      4. PWCS سپرنٹنڈنٹ کی مشاورتی کونسل کے اراکین
      5. PWCS ملازمین جو متاثرہ سکول کی ایڈوائزری کونسل میں خدمات انجام دیتے ہیں
      سپرنٹنڈنٹ اپنی مرضی سے کمیٹی میں انتظامی نمائندے مقرر کر سکتا/سکتی ہے۔

      OFS کمیٹی کی رہنمائی کرے گا، اسے ابتدائی باؤنڈری پلان فراہم کرے گا، اور اضافی باؤنڈری پلان بنانے میں اس کی مدد کرے گا۔

      ہر منصوبے میں درج ذیل ہو گا:
      1. متاثرہ سکولوں کی مجموعی صلاحیت کے استعمال کے 15 فیصد کے اندر اندراج کو متوازن کرنے کی کوشش۔ یہ تعلیمی سالسے اس کے بعد کے تین سالوں میں مکمل کیا جانا چاہیے جس میں حدود میں تبدیلیاں مؤثر ہونے کے لیے مقرر ہیں۔
      2. کسی بھی مجوزہ نئے اسکول کی حدود کی مردم نگاری کے توازن کو مدنظر رکھنا۔
      3. گزشتہ کئی سال کے اندر متاثرہ سطح (ایلیمنٹری، مڈل، یا ہائی) میں تکرار کی تعداد میں کمی لانے کی کوشش کرنا جب سکولوں کے لیے کسی خاص علاقہ کو دوبارہ تفویض کیا جاتا ہے۔
      4. طلباء کو موثر نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرنا۔
      5. چھوٹے محلوں کو تقسیم کرنے سے بچانے کی کوشش کرنا۔
      6. کمیونٹی میں ایلیمنٹری سے مڈل اور مڈل سے ہائی سکول میں بڑھتی ہوئی جفرافیائی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کرنا۔
      OFS کمیٹی کے ورکنگ دستاویزات کو PWCS کی ویب سائٹ پر مناسب وقت میں شائع کرے گا جیسے جیسے کمیٹی اپنے کام میں آگے بڑھ رہی ہے۔ عوام کے جائزے اور غور کے لیے OFS کے ذریعے باؤنڈری پلانز تیار کیے جائیں گے۔
    4. کمیٹی دو کمیونٹی اجلاس منعقد کرے گی، جن میں عوام کو حد بندی کی تجویز اور ان سمجھی جانے والی خوبیوں اور متعلقہ خصوصیات پر تبصرہ کرنے کرنے کا موقع ہو گا۔
    5. کمیٹی کی طرف سے تبصرے اور تجاویز پر غور کیا جائے گا اور غورو خوض، حد بندی پروپوزلز میں ترامیم کرنے، جیسے ضروری ہوا، کے لئے واپس بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد وہ سکول بورڈ کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے، تبصروں اور سفارشات کے ساتھ، سب سے اعلی تین حد بندی پروپوزلز میں شامل کرنے کے لئے ایک رپورٹ تیار کریں گے۔ کمیٹی کو صرف ایک سفارش پیش کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اگرچہ یہ ہمیشہ ممکن نہیں۔
    6. سکول بورڈ اسکول کی حدود قائم کرے گا۔
  2. ہائی سکول کی حدود کو، ان کی حد درجہ پیچیدہ نوعیت کی باعث، درج ذیل طریقے سے تعمیر کیا جائے گا:
    1. OFS ایک بنیادی "ابتدائی اجلاس" بلائے گا تاکہ حدود کی تجویز دینے سے پہلے عوام کی رائے اکٹھی کی جا سکے۔
    2. "ابتدائی اجلاس" کے بعد، OFS، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے ہائی سکول اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپورٹ سروسز کے تعاون سے ایک یا زیادہ حدود کی تجویز (تجاویز) بنائے گا۔
    3. سکول بورڈ کے ممبران کو حدود کی تجویز (تجاویز) سے متعلق ان کے خیالات اور تبصروں سے آگاہ کیا جائے گا۔
    4. حدود بندی کی تجاویز میں ضروری تبدیلیوں کے بعد، عملہ قائم شدہ مواصلاتی چینلز کے ذریعے حدود بندی کی تجاویز کو عوام کے ساتھ بانٹے گا۔
    5. حدود بندی کی تجویز (تجاویز) کی اشاعت کے کم ازکم ایک ہفتے کے بعد، OFS ہائی سکول کی حدود بندی کی تجاویز سے متعلق عوام کی رائے اکٹھی کرنے کے لیے کمیونٹی اجلاس بلائے گا۔
    6. ابتدائی کمیونٹی اجلاس سے کم از کم ایک ہفتے کے بعد، OFS ہائی سکول کی حدود بندی کی تجاویز سے متعلق عوام کی رائے اکٹھی کرنے کے لیے دوسرا کمیونٹی اجلاس بلائے گا۔
    7. OFS اپنی ویب سائٹ پر مخصوص حدود بندی کی تجاویز اور حدود بندی کے عمل سے متعلق دستاویزات PWCS ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔
    8. سکول بورڈ ہائی سکول کی حدود بندی قائم کرے گا۔
  3. ایک سے 100 طلباء کو شامل کرنے کی صورت میں، ایک مختصر حد بندی کے عمل کی پیروی کی جائے گی۔
    1. کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہو گی۔
    2. OFS، ہر سکول کی مشاورتی کونسل یا ایسی ہی سکول کمیٹیوں سے ہر متاثرہ سکول کے لئے تجویز کردہ حدبندی تبدیلی سے مطلع کرنے کے لئے ملاقات کرے گا۔
    3. حدبندی پروپوزل پر کمیونٹی کی رائے لینے کے لئے ایک کمیونٹی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
    4. مجوزہ حد بندی تبدیلی کو کارروائی کے لئے اسکول کے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
  4. اگر تجویز کردہ حد بندی تبدیلی سے کوئی طابعلم متاثر نہ ہو تو ایک انتظامی حد بندی تبدیلی کے عمل کی پیروی کی جائے گی۔
    1. سکول بورڈ کو کاروائی کے لئے ایسی معلومات ملنے سے کم از کم دو ہفتے پہلے OFS متاثرہ سکولوں کو تجویز کردہ حد بندی کی تبدیلی کے بارے میں تحریری طور پر مطلع کرے گا۔
    2. مجوزہ حد بندی تبدیلی کو کارروائی کے لئے اسکول کے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سپورٹ سروسز (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔