کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ
عنوان: ضابطہ - سکولوں میں جانور لانا
کوڈ: 1-271
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 12 جون، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا: 12 مارچ، 2021

سکول کی عمومی انتظامیہ

ضابطہ: 1-271

سکول میں جانور

  1. تعلیمی مقاصد کے لیے سکول میں جانور لانا
    1. تعریف:
      1. جانور: کوئی بھی ریڑھ کی ہڈی والے یا بغیر ہڈی کے جانور گھریلو، یا جنگلی۔
      2. بِس دار (زہریلے) جانور: اس میں درج ذیل جانور شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں، کھڑکھڑیے سانپ، کاپرہیڈز، موکاسین سانپ، کورل سانپ، گیلا مونسٹر چھپکلی، سیاہ وڈو مکڑیاں، بھوری کونے کھدوروں میں چھپی مکڑیاں، شہد کی مکھیاں، بھڑیں، ہارنیٹ، لائن فش، ڈنک مارنے والی جیلی فش، اور بچھو۔
      3. جنگلی دودھ پلانے والے جانور: اس میں شامل ہیں لیکن انہیں تک محدود نہیں، چمگادڑ، اسکنکس، خرسک، لومڑیاں، آبی نیولے، نیولا، سفید نیولے، موش کیسہ دار، بھٹکے یا غیر ویکسین شدہ کتے یا بلیاں، زمینی گلہریاں، چوہے، چوہا، دھاری دار گلہری، زمینی سور، تل، اور چھچھوندر۔
    2. یہ پرنسپل /نامزد کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکول میں موجود رہنے والے کسی بھی جانور کی مخصوص اور موزوں تعلیمی مقاصد کے لئے یقینی بنانے دہانی کریں۔ تدریسی مقاصد کے لئے سکول میں لائے جانیوالے کسی بھی جانور کے کنٹرول کیلئے سکول کا عملہ ذمہ د ار ہو گا۔ کلاس روم میں وائلڈ لائف - کلاس روم میں جنگلی حیات کو ظاہر کرنے کے لیے کیا ضروری ہے" PDF دستاویز جو ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف گیم اور ان لینڈ فشریز کی طرف سے رہنمائی کے وسائل کے طور پر فراہم کی گئی ہے، کا استعمال کریں۔
    3. تعلیمی سرگرمیوں میں زندہ جانوروں کے استعمال کے لئے تیاریوں میں انواع کی قسم کے مطابق مناسب دیکھ بھال سے متعلق علم بشمول رہائش، خوراک، ورزش، اور خیال رکھنا کو شامل کیا جانا چاہیے۔ ایک صاف ستھرا، مناسب ماحول برقرار رکھا جائے گا۔ خاطر خواہ ہوا داری اور روشنی، اور مناسب درجہ حرارت کا انتظام ہو گا۔ پنجرے موزوں طور پر اتنے بڑے ہونے چاہئیں کہ جانور ایک عام حالت میں ٹھیک سے کھڑے ہو سکیں یا لیٹ سکیں۔ سکول کے ہنگامی بند ہونے یا سکول میں چھٹیوں کے اوقات میں معمول کی دیکھ بھال کا ایک منصوبہ مہیا کیا جائے گا۔ نگہبانوں کو سکول میں کسی بھی جانور کی موجودگی کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ پشم دار یا پروں والے جانور کو کلاس روم میں نہیں رکھا جائے گا خاص کر جہاں معلوم ہو کہ کسی بچے کو ایسے جانوروں سے الرجی ہے۔ مناسب دستاویزی کاغذ اور لائسنسنگ کی جہاں ضرورت ہو گی فوری طور پر دستیاب ہوں گے۔
    4. زندہ جنگلی ممالیہ یا زہریلے جانور سکول میں نہیں لائے جائیں۔ کسی بھی جانور کو سکول کی حدود کے اندر لانے سے قبل کسی بھی استثنٰی کے لئے سائنس سپروائزر کا جائزہ اور منظوری درکار ہو گی۔ ایسے جانوروں کو سکولوں میں لائسنس یافتہ پیشہ ور افراد کے ذریعہ پیش کیا جانا چاہیے۔
    5. درج ذیل ممنوع ہیں:
      1. تحقیق کے مقاصد کے لئے کسی بھی ریڑھ کی ہڈی والے جانور کی قربانی؛
      2. غذائی/زہر آلودگی/کمی کی تحقیق؛
      3. سرجیکل طریقہ کار؛ اور
      4. برتاؤ سے متعلق تحقیقات جن میں کشیدگی، "ہراسانی" یا عام حالت کے علاوہ کسی اور حالت میں علاج کرنا شامل ہے
    6. اساتذہ کی کتوں، بلیوں، اور دیگر پالتو جانوروں کو سکول میں لانے کی اجازت دینے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ ایسی صورتوں میں جہاں اس کی اجازت ہے، پرنسپل/نامزد کی پیشگی اجازت ضروری ہے۔ پرنسپل/نامزد فرد کی ذمہ داری ہے کہ یقینی بنانے دہانی کرے کہ ایسے جانور کو مناسب حفاظتی ٹیکے لگے ہوئے ہیں بشمول ریبیز، جیسا مناسب ہو۔ اجازت دیے جانے والے جانور کو سکول تک لانے اور لے جانے کیلئے ذرائع نقل و حمل کی ذمہ داری والدین پر ہو گی۔
  2. معذور افراد کے ساتھ خدمت کرنے والے جانور

    معذور افراد کو سکول کی عمارت کے تمام علاقوں اور تمام سرگرمیوں میں، جہاں اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو جانے کی اجازت ہے، کے ساتھ ایک خدمتی جانور کے ساتھ جانے کی اجازت ہے۔ پبلک عمارتوں تک اس رسائی کا اطلاق نہ صرف سکول جانے والے طلباء پر ہوتا ہے بلکہ ملازمین اور ملاقاتیوں پر بھی ہوتا ہے۔ معذوری کے حامل فرد کو ایسے پروگراموں میں شرکت کے لیے خدمت والے جانور کے لیے داخلہ فیس یا سرچارج ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی جس کے لیے ایسی فیس لی جا سکتی ہے (28 CFR 35.136(h))۔
  3. سکولوں میں اور سکول املاک پر پالتو جانور

    اوپر بیان کی گئی اجازت کے علاوہ، پالتو جانوروں کو سکول کی عمارتوں میں یا سکول کی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کتوں کو سکول کے میدانوں میں ہر وقت پٹے میں رکھیں اور جانوروں کے اخراج کو فوری طور پر ہٹا دیں اور اسے کوڑے دان میں پھینک دیں یا بصورت دیگر اسے سکول کے میدانوں سے ہٹا دیں۔

پرنسپل، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس پالیسی کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔