کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ

خطاب: ضابطہ - صحت و تندرستی کا منصوبہ

کوڈ: 1-275

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 25 اپریل، 2018

سکول کی عمومی انتظامیہ

ضابطہ: 1-275

صحت و تندرستی کا منصوبہ

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) ایسا سکول ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو بچوں کی صحت، صحت و تندرسی، اور صحت مند کھانے اورجسمانی سرگرمی کا رجحان پانے کی صلاحیت کو فروغ دے اور ان کا تحفظ کرے۔ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کی پالیسی 275 میں درج ذیل اصول شامل ہیں:

  • سکول ڈویژن، ڈویژن کی سطح پر غذائیت اور جسمانی سرگرمی پر بہترین عملدرآمد کی پیشرفت، نفاذ، نگرانی اورجائزہ لینے میں طلباء، والدین، اساتذہ، عملے کے ارکان، فوڈ سروس کے پیشہ ور افراد، صحت کے ماہرین، اور کمیونٹی کے دیگرمتمنی ارکان کو شامل کرے گا۔
  • ہمارے ڈویژن کےتمام سکولز، وفاقی سکول کے کھانے کے پروگراموں میں شرکت کریں گے (بشمول سکول کے ناشتے کے پروگرام، نیشنل سکول لنچ پروگرام، بعد ازسکول سنیک پروگرام، اور سمر فوڈ سروس پروگرام) سکول میں فروخت یا خدمت کے لئے پیش کی جانے والی کھانے کی اشیاء اور مشروبات غذائیت کے معیار کے مطابق ہوں گی بشمول Healthy Hunger-Free Kids ایکٹ 2010 اور USDA کا 2014 کا Smart Snacks for Schools۔
  • سند یافتہ غذائیت اطفال کے پیشہ ور ماہرین طلباء کو سستی، غذائیت بھری، اور پرکشش خوراک فراہم کریں گے جو طلباء کی صحت اور غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہو؛ کھانے کی منصوبہ بندی میں طلباء کے جسموں کے لئے مذہبی، نسلی، اور ثقافتی تنوع کے مطابق بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے؛ اور طلباء کے لئے کھانا کھانے کے خاطر خواہ وقت کے ساتھ صاف، محفوظ، اور خوشگوار ماحول مہیا کریں گے۔
  • پری کنڈرگارٹن سے گریڈ بارہ تک کے تمام طلباء کو حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ باقاعدہ بنیاد پر جسمانی طور پر چست رہنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
  • سکول صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کی زندگی بھر کی عادات کو فروغ دینے کے لئےغذائی اور جسمانی تعلیم فراہم کریں گے اور متعلقہ کمیونٹی سروسز کے ساتھ ساتھ صحت کی تعلیم اور سکول کے کھانے کے پروگرامز کے مابین روابط قائم کریں گے۔
  1. کیمپس میں بیچے جانے والی اور مہیا کی جانے والی خوراک اور مشروبات کا غذائی معیار
    1. سکول کے کھانے

      نیشنل سکول لنچ پروگرام (NSLP) اور سکول بریک فاسٹ پروگرام (SBP) کے ذریعے پیش کردہ کھانے درج ذیل تقاضوں کو پورا کریں گے
      1. بچوں کیلئے دلفریب اور پرکشش ہو؛
      2. صاف اور خوشگوار ماحول میں پیش کیا جائے؛
      3. مقامی، ریاستی اور وفاقی قوانین اور قواعد و ضوابط کی طرف سے قائم غذائیت کے تقاضوں کو پورا کرے؛
      4. کئی طرح کے پروٹین سے بھرپور غذا، بشمول بغیر گوشت کے متبادل پیش کرے؛
      5. پھلوں اور سبزیوں کے وسیع اقسام پیش کریں؛
      6. بغیر ذائقے کے، کم چکنائی (ایک فیصد) اور ذائقے والے یا بغیر ذائقے کے چکنائی سے پاک دودھ شامل کریں؛ اور
      7. یقینی بنائیں کہ پیش کردہ اناج کا 51 فیصد مکمل اناج کی غذا پر مشتمل ہو۔

        نئے صحت بھرے، اور پرکشش کھانوں کے انتخاب کی شناخت کے لئے سکول کی خوراک اور غذائیت کی خدمات کا دفتر، فروخت ہونے والے کھانے کی اشیاء منتخب کرنے کے لئے سکول کے کھانے کے پروگراموں میں ذائقہ-ٹیسٹ کے ذریعے طالب علموں اور والدین کو شامل کرے گا۔ سکول کی خوراک اور غذائیت کی خدمات کا دفتر، پرنٹڈ مینوز، ویب سائٹ، کیفیٹیریا مینو بورڈز، اور پوائنٹ آف پرچیز کے نکتے پر والدین طالب علموں کے ساتھ کھانے کی غذائی مواد کے بارے میں معلومات شریک ہوں گے۔
    2. ناشتہ

      تمام بچوں کو ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے، گھر پر یا سکول میں، ان کی ناشتا تک رسائی کو یقینی بنانا:
      1. سکول اسکول ناشتہ پروگرام کو چلائے گا اور حصہ لینے کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
      2. سکولز، بشمول کلاس روم ناشتہ کی خدمت یا " گریب اینڈ گو" ناشتا میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے سکول بریک فاسٹ سروس کے نظام الاوقات اور استعمال کے طریقوں کا، ممکنہ حد تک بندوبست کرے گا۔
      3. وہ سکولزجو طلباء کو ناشتہ پیش کرتے ہیں، سکول بریک فاسٹ پروگرام کی دستیابی پر والدین اور طلباء کو مطلع کریں گے۔
      4. سکولز، نیوز لیٹرآرٹیکلز، گھریلومواد، یا دوسرے ذرائع سے اپنے بچوں کے لئے ایک صحت مند ناشتا کی اہمیت کے بارے میں والدین کو مطلع کریں گے۔
    3. مفت اور کم قیمت کھانے

      سکول، مفت اور کم قیمت سکول لنچ کھانے کےاہل طلباء کے ساتھ منسلک کسی بھی سماجی بدنامی کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان طلباء کی ظاہری شناخت کی روک تھام کریں گے۔ اس مقصد کے لئے، سکولز الیکٹرانک اڈینٹیفیکیشن [شناخت] اور ادائیگی سسٹم کا استعمال کریں گےاور تمام طلباء کے لئے سکول کے کھانے کی دستیابی کو فروغ دیا جائے گا۔
    4. سمر فوڈ سروس پروگرام

      سمر سکول سائٹس جن کے 50 فیصد طلباء مفت یا کم قیمت سکول کے کھانے کے لئے اہل ہیں، موسم گرما کے سیشن کے دوران سمر فوڈ سروس کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ دیگر سمر سکول سائٹس پر پیش کردہ خوراک سکول کے کھانے، مشروبات، یا انفرادی طور پر فروخت کیے جانے والی کھانے کی اشیا غذائیت کے رہنما اصولوں پر پورا اترے گی۔
    5. کھانوں کے اوقات اور شیڈول

      سکول کے کھانے پیش کرنے کے لئے سکول درج ذیل رہنما اصول استعمال کریں گے:
      1. طلباء کو ایک اوسط دن میں ناشتہ کے لئے بیٹھنے کے بعد کم از کم 10 منٹ، اور دوپہر کے کھانے کے لئے بیٹھنے کے بعد 12 منٹ فراہم کئے جاتے ہیں۔
      2. مناسب وقت پر کھانے کے اوقات ترتیب دئے جاتے ہیں، مثلا، دوپہر کا کھانا صبح 10 بجے اور دوپہر 1:30 کے درمیان ہو گا، اگر ممکن ہو تو؛
      3. کھانے کے اوقات کے دوران کسی تدریس، کلب، یا تنظیمی اجلاس، یا سرگرمیوں کی شیڈول بندی نہ کریں، جبکہ طلباء ان سرگرمیوں کے درمیان کچھ کھا سکتے ہیں؛
      4. کھانا یا اسنیکس کھانے سے پہلے طلباء کو ہاتھ دھونے یا ہینڈ سینیٹائزر تک رسائی مہیا کریں؛
      5. ہر کھانے کے وقت کے دوران تمام طلباء کے لئے خاطر خواہ بیٹھنے کی جگہ مہیا کریں؛
      6. کھانے کے علاقہ میں خاطر خواہ نگرانی مہیا کریں؛
      7. کھانا کھاتے ہوئے طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیں؛ اور
      8. ایلیمنٹری سکولوں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ وقفے کے فورا بعد دوپہر کے کھانے کی شیڈول بندی کریں۔

    6. سکول فوڈ سروس کے عملے کی قابلیت

      اہل ماہرین غذائیت سکول کے کھانے کے پروگراموں کا انتظام کریں گے۔ سکول ڈویژن کی ذمہ داری کے حصہ کے طورپر ایک فوڈ سروس پروگرام کو سرانجام دینے کے لئے، سکول فوڈ سروس مینیجرز اور عملے کے لئے، ان کی ذمہ داری کی سطح کے مطابق، سٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
    7. کھانے کی اشیاء اور مشروبات کی فروخت
      1. طے شدہ کھانے کے وقفوں کے دوران سکول فوڈ اینڈ نیوٹریشن سروسز کے علاوہ طلباء کو دیگر کوئی کھانے یا مشروبات فروخت نہیں کیے جائیں گے۔
      2. تعلیمی دن کے دوران تمام فروخت ہونے والے کھانے (صبح 12 بجے سے لے کر آخری جماعت کے ختم ہونے کے 30 منٹ بعد تک) درج ذیل صحت مندانہ غذائیت کے معیار پر پورا اتریں گے۔
        1. اناج کی شے جس میں وزن کے اعتبار سے 50 فیصد یا زیادہ اناج ہو یا پہلے جزو کے طور پر مکمل اناج ہو یا غیر اناج کے خوراک کے گروپ میں سے ایک ہو؛ پھل، سبزی، دودھ سے بنی مصنوعات، پروٹین والی خوراک (گوشت، لوبیہ، مرغی، مچھلی، انڈے، خشک میوہ جات، بیج وغیرہ) یا خوراک کا مجموعہ جس میں کم از کم¼ ¼ کپ پھل اور /یا سبزی؛
        2. چربی سے 35 فیصد سے زیادہ کیلوری نہ ہوں، بھری ہوئی چربی سے 10 فیصد کیلوری اور زیرو گرام ٹرانس - فیٹ (پنیر، خشک میوہ جات اور بیج، خشک میوہ جات اور بیج کا مکھن، اور سمندری خوراک بغیر چربی کے شامل نہیں ہیں)؛
        3. بغیر کیلوری کے میٹھے کے ساتھ، شکر سے وزن کے لحاظ سے 35 فیصد سے زیادہ نہیں (غذائیت بخش میٹھے کے بغیر خشک میوہ جات سوائے اس کے کہ جس کی اس کے عمل اور ذائقے کے لیئے ضروری ہے شامل نہیں ہے)؛
        4. سنیک کی چیز کے لیے ہر ایک شے میں 200 ملی گرام سوڈیئم سے زیادہ نہ ہو یا بغیر NSLP/SBP کی اشیاء کے لیے 480 ملی گرام؛
        5. ہر سنیک شے کیلیئے 200 کیلوری سے زیادہ نہ ہو اور غیر NSLP/SBP اشیاء کیلیئے 350 کیلوری سے زیادہ نہ ہو؛ اور
        6. سکول بھر میں فروخت ہونے والے مشروبات، پانی (سادہ یا کاربونیٹڈ)، کیلورک اوربغیر کیلوری میٹھے ذائقہ ‏دار پانی، 100 فیصد خالص پھلوں اور سبزیوں کے رس، سادہ یا کاربونیٹڈ پانی کے ساتھ پتلا 100 فیصد پھل یا سبزی کا رس، بے ذائقہ یا ذائقہ ‏دار کم یا زیادہ چکنائی والے مائع دودھ تک محدود ہو گا۔
      3. سکولوں کو ان معیارات پر پورا اترنے والے دستاویزات جیسے رسیدیں، نیوٹریشن لیبل اور /یا بیچنے کیلیئے دستیاب اشیاء کی مخصوص تفصیلات کی ضرورت ہو گی۔
      4. سکول تعلیمی سال کے دوران پانچ دنوں میں سکول کے باقاعدہ اوقات کے دوران اس خوراک اور مشروبات کو سکول سے متعلقہ فنڈز اکٹھے کرنے کیلیئے استعمال کر سکتے ہیں جو مندرجہ بالا معیار پر پورا نہیں اترتے۔ مگر فروخت کی یہ مستثنیات نہ تو صبح 6 بجے سے آخری ناشتہ کے پریڈ کے ختم ہونے تک منعقد ہوں گی اور نہ دوپہر کے کھانے کے پہلے پریڈ سے آخری پریڈ کے ختم ہونے تک۔ مستثنا دنوں کے لیے سکول پرنسپل اور متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سے پیشگی اجازت ضروری ہے۔
    8. سنیکس
      1. تعلیمی دن کے دوران یا بعد از سکول دیکھ بھال یا سکول کے سپانسر پروگرامز پھل اور سبزیاں، اناج، گوشت/ گوشت ‏کے متبادلات، اور دودھ کی مصنوعات کی سروس پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کی غذا اور صحت کے لئے ایک مثبت حصہ لیں گے۔ سکولز، سکول کے کھانے کے اوقات کی بنیاد پر کب اور کیسے ناشتہ پیش کریں، بچوں کی غذائی ضروریات، بچوں کی عمر، اور دیگر تحفظات کا جائزہ لیں گے۔ ڈویژن اساتذہ، ما بعد اسکول عملہ، اور والدین میں ایک صحت مند اسنیکس کی ایک فہرست تقسیم کرے گا۔
      2. اگر اہل ہوں تو، وہ سکول جو بعدازسکول پروگرامز کے ذریعے ناشتہ فراہم کرتے ہیں نیشنل سکول لنچ پروگرام کے ذریعے معاوضہ حاصل کرنے کی پیروی کرے گا۔
    9. غذا اور مشروبات کا بانٹنا

      سکول، کھانے یا سنیک کے اوقات کے دوران طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو بانٹنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ کھانے سے الرجی کے سبب الرجک ردعمل واقع ہو سکتا ہے جو طالبعلم/طالبہ کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ بچوں کی بعض غذا میں الرجیوں اور دیگر پابندیوں کے بارے میں خدشات کو دیکھتے ہوئے، کھانے اور مشروبات کو آپس میں بانٹنا نہیں چاہیے۔
    10. طالبعلم/طالبہ کی ہائیڈریشن [پانی کی ضرورت]

      طلباء کو پورے تعلیمی دن کے دوران اچھی آبیدگی برقرار رکھنے کے لئے پانی تک مناسب رسائی حاصل ہونی چاہئے۔
    11. عطیات جمع کرنے کی سرگرمیاں

      بچوں کی صحت اور سکول کی غذائی تعلیم کی کوششوں کی حمایت کے لئے، تعلیمی دن کے دوران، سکول سے متعلقہ فنڈ عطیات جمع کرنے کی کوئی بھی سرگرمی جس میں استعمال کیلیئے بیچی جانے والی صرف وہی خوراک اور مشروبات شامل کیئے جائیں گے جو ان غذائی معیار پر پورا اترتے ہیں جس کی تعریف اوپر والے سیکشن "خوراک اور مشروبات کی فروخت" میں بیان کی گئی ہے۔ سکولوں کو ان عطیات جمع کرنے کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے جو جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں۔ سکول ڈویژن تجویز کردہ عطیات جمع کرنے کی سرگرمیوں کی ایک فہرست کو دستیاب بنائے گا۔
    12. سکول کے تعاون سے پیش کیئے جانے والی تقریبات (کھیلوں کی تقریبات، رقص، یا پرفارمنسز)

      تعلیمی دن کے علاوہ سکول‏ کے تعاون سے پیش کی جانے والی تقریبات میں پیش یا فروخت ہونے والے کھانے اور مشروبات بچوں کی غذا اور صحت کے لئے ایک مثبت حصہ ڈالیں گے۔
    13. انعامات

      سکول ملازمین کلاس روم میں اچھے رویہ اور کامیابی کے لئے طلباء کو انعام کے طور پر کھانے یا مشروبات کا استعمال نہیں کریں گے۔ سکول کا عملہ ایک سزا کے طور پر کھانا یا مشروبات (بشمول سکول کے کھانے کے ذریعے پیش کی جانیوالی خوراک) کو نہیں روکے گا۔
    14. جشن

      وہ تقریبات جن میں کھانا بھی شامل ہو بچوں کی غذا اور صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ سکول تقریبات میں پیش کئے جانے والے کھانے کی اشیاء اور مشروبات کا کم از کم ایک نصف حصہ پھل اور سبزیاں، اناج، گوشت / گوشت کےمتبادلات، اور دودھ کی مصنوعات ہوں گی۔ ڈویژن والدین اور اساتذہ کو جشن منانے کے لئے صحت مند خیالات کی ایک فہرست فراہم کرے گی۔ اس فہرست میں جشن منانے کے لئے تجاویز شامل ہوں گے جو وراک پر توجہ مرکوز نہیں کرتیں۔
  2. غذائیت کی تعلیم

    سکول ڈویژن کنڈرگارٹن سے لیکرگریڈ 10 تک تمام طلباء کو ہر سال کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے جماعت میں غذائی تعلیم فراہم کرے گا۔ کنڈرگارٹن سے گریڈ پانچ تک، جماعت اور جسمانی تعلیم کے اساتذہ ضروری غذائی تعلیم فراہم کرنے کیلیئے اکٹھے مل کر کام کریں گے۔ کمرۂ جماعت کے اساتذہ غذائی تعلیمی صحت کے مقاصد سے متعلق اضافی تدریس جماعت میں دیں گے۔ جسمانی تعلیم کے استاد، جسمانی تعلیم کی جماعت کے تصورات اور غذائی اصولوں کے انضمام کو استعمال کریں گے۔ گریڈ چھ سے لے کر گریڈ 10 تک، ضروری غذائی تعلیم کو صحت اور جسمانی تعلیم کے اساتذہ فراہم کریں گے اوراضافی تعلیم، کیریئر اور تکنیکی تعلیم کے اساتذہ کی طرف سے ان جماعتوں میں دی جائے گی۔


    کنڈرگارٹن سے گریڈ 10 کیلیئے غذائی تعلیم کی تدریس

    1. یہ ایک ترتیبی، جامع، معیار کی بنیاد پر پروگرام کا حصہ ہو گا جو طلباء کو صحتمند کھانے کی عادات کے فروغ کے لئے ضروری علم اور مہارت فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے؛
    2. یہ نہ صرف صحت کی تعلیمی کلاسوں کا حصہ ہو گا، بلکہ یہ مختلف مضامین کی کلاس روم تدریس جیسے ریاضی، سائنس، فنون زبان، سماجی علوم، اور اختیاری مضامین میں بھی شامل ہے؛
    3. یہ لذت بخش، متناسب پیشرفتہ، ثقافتی طور پر مربوط، شراکتی اور عملی سرگرمیاں جیسا کہ مقابلے، ترقیاں، ذائقہ ٹیسٹنگ، فارم کے دورے، مباحثے، غذائی لاگز، اور سکول کے باغات کو شامل کرے گا؛
    4. پھلوں، سبزیوں، اناج کی مصنوعات، کم چکنائی اور بغیر چکنائی والے دودھ کی مصنوعات، صحت مند کھانے کی تیاری کے طریقوں، مناسب پانی اور صحت افزا غذائی طریقوں کوفروغ دے گا؛
    5. کھانے کی مقدار اور توانائی کے اخراج کے درمیان کیلوریز کے توازن پر زور دے گا؛
    6. سکول کیفیٹیریا کو ایک سیکھنے کی لیبارٹری کے طور پر استعمال کرے گا جو طلباء کو کھانے کا ذخیرہ کرنے، تیار کرنے اور محفوظ کرنے کے کا عمل دیکھنے کی اجازت دیتا ہے؛
    7. جو سکول کے مینو کو استعمال کرے گا اور طلباء کو مختلف کھانوں کے بارے میں آگاہ اور دستیاب انتخاب کے حوالے سے ان کی تنقیدی فکری مہارت کو لاگو کرنے کے لئے سروس لائن کا دورہ کرتا ہے؛ اور
    8. جو امریکیوں کے لئے حالیہ غذائی ہدایات پر مبنی ہے۔
  3. جسمانی تعلیم

    PWCS، کنڈرگارٹن سے لیکر گریڈ 12 تک کے سبھی طلباء کو ایک جسمانی تعلیم کا پروگرام فراہم کرے گا بشمول معذور اور خصوصی صحت کی دیکھ بھال کے طلباء کے ساتھ ساتھ متبادل تعلیمی ماحول کے‎ طلباء کے۔ یہ پروگرام جسمانی تعلیم کی معیاری تدریس فراہم کرے گا جو سفارش کردہ قومی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔
    1. جسمانی تعلیم کی تدریس - کنڈرگارٹن - گریڈ 10
      1. صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لئے تمام طلباء کو علم اور مہارت کے ساتھ تیار کرنے کے لئے جسمانی تعلیم کی کلاسیں طلباء کو تدریس مہیا کریں گی جو ورجینیا کے تعلیمی معیارات اور Prince William کاؤنٹی پبلک اسکولز جسمانی تعلیم کے نصاب کے مطابق ہوں گی۔
      2. کنڈرگارٹن سے لیکر گریڈ پانچ تک فراہم کردہ جسمانی تعلیم کی تدریس پورے تعلیمی سال کے لئے ہر پانچ یا چھ دن کی گردش میں کم از کم دو 45 منٹ کی تدریسی مدت کے برابر ہو گی۔ جیسے ہی اضافی سہولیات اور عملہ دستیاب ہوتا ہے، ڈویژن جسمانی تعلیم کے لئے فراہم کردہ وقت کے پیمانے کا جائزہ لے گا۔
      3. گریڈ چھ اور سات میں طلباء کے لئے فراہم کردہ جسمانی تعلیم کی تدریس پورے تعلیمی سال کے لئے ہر ہفتے ہر دوسرے دن میں کم از کم 45 منٹ کے برابر ہو گی۔
      4. گریڈ آٹھ سے لیکر دس تک کے طالب علموں کے لئے فراہم کردہ جسمانی تعلیم کی تدریس پورے تعلیمی سال کے لئے ہر ہفتے 225 منٹ کے برابر ہوں گے۔
      5. طالبعلم/طالبہ کی جسمانی سرگرمیوں سے متعلقہ دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لئے جیسے بین المکاتب یا اندرونی کھیلوں میں جسمانی تعلیم کے معیارکو پورا کرنے کے لئے تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
      6. ایک مصدقہ صحت اور جسمانی تعلیم کا استاد تمام جسمانی تعلیم دے گا۔
      7. ہر جسمانی تعلیمی کلاس کا دورانیہ کلاس وقت کے 80 فیصد جسمانی سرگرمی پر مشتمل ہو گا اور کلاس کے اس 80 فیصد وقت کا کم از کم 50 فیصد وقت معتدل سے شدید سرگرمی پر مشتمل ہو گا۔
      8. مزید برآں، جسمانی تعلیم کےایک حصے کے طور پر جسمانی سرگرمی میں حصہ لینے کے لئے تمام طلباء کو بمطابق عمر، سامان اور وسائل دستیاب ہوں گے۔
    2. جسمانی تعلیمی تدریس - گریڈز 11 اور 12

      11ویں اور 12ویں گریڈ کے طلبا کے لئے اختیاری ذاتی فٹنس اور وزن کی تربیت سے متعلق کلاسیں دستیاب ہوں گی۔
    3. جسمانی تعلیم - زندگی بھر کی فٹنس
      1. جسمانی تعلیم کی کلاسیں تعاون، انفرادی/ذاتی، اور مسابقتی جسمانی سرگرمیوں کی ایک قسم کی پیشکش کریں گی۔ یہ سرگرمیاں تمام طلباء کی ضروریات اور مفادات کی عکاسی کریں گی اور طلباء کو وہ زندگی بھرکی مہارتیں سکھائیں گی جو ان کی معاصر دنیا جس میں وہ رہتے پر لاگو ہیں۔
      2. سکول جسمانی تعلیمی تدریسی پروگرام کے ساتھ ساتھ ثقافتی صحت و تندرسی کو فروغ دیتے ہیں جو تمام صلاحیتوں والے طلباء کے لیے محفوظ اور قابل تفریح سرگرمی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
      3. طلباء کو جسمانی تعلیم کی کلاسوں کے ذریعے زندگی بھرسرانجام دی جانے والی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ مثالوں میں پیدل چلنا، ٹہلنا، سائیکل چلانا، یا زندگی‏ بھرکھیلی جانے والی سرگرمیاں جیسے گالف یا ٹینس شامل ہیں۔
      4. طالبعلم/طالبہ کے فیڈ بیک ٹیکنالوجیز کے استعمال، جیسے انٹرایکٹیو وائٹ بورڈ، موبائل سوفٹ وئیر ایپلیکیشنز (ایپ)، پیڈومیٹرز اور ہارٹ مانیٹرز، کو طالب علم-محور طریقہ تعلیم کو فروغ دینے کے واسطے وسیع کیا جائے گا۔
  4. جسمانی سرگرمی کے مواقع
    1. ایلیمنٹری میں روزانہ غیر ساختہ تفریحی وقت

      سکول ہر تعلیمی دن کم از کم 30 منٹ کا غیر ساختہ تفریحی وقت فراہم کریں گے اور اس وقت کو کل تدریسی وقت میں شامل کیا جائے گا۔ جیسے جیسے سکول دن کے کورس کے دوران تعین کرتا ہے، ان منٹوں میں سے دس منٹ کمرۂ جماعت میں غیر رسمی طور پر صرف کیے جا سکتے ہیں۔ غیر ساختہ تفریحی وقت کی تعریف ایسے وقت کے طور پر کی جاتی ہے جن طلباء کو ٹیم ورک، سماجی مہارتوں، اور مجموعی طور پر جسمانی فٹنس بڑھانے میں مختص ہو۔

      ممکنہ حد تک، غیر ساختہ تفریحی وقت کی مدت درج ذیل معیار پر پورا اترے گی:
      1. جب بھی ممکن ہوا باہر جانے کا وقفہ شیڈول کیا جائے۔
      2. معتدل سے شدید جسمانی سرگرمی کی حوصلہ افزائی، جگہ اور سامان کی فراہمی اور استاد کی طرف سے حوصلہ افزائی کے ذریعے کی جاتی ہے۔
      3. جب بھی ممکن ہو، غیر ساختہ تفریحی وقت دوپہر کے کھانے سے پہلے شیڈول کیا جائے۔
    2. ایلیمنٹری سکول کے کمرۂ جماعت میں جسمانی سرگرمی

      ایلیمنٹری سکول عدم سرگرمی کے طویل دورانیہ ‏(دو یا اس سے زیادہ گھنٹے) کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ سکولز طلباء کو متواتر بریک دے گا جن کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ کھڑے رہیں اور معتدل طور پر فعال ہوں۔ یہ خاص طور پر اس وقت اہم ہے جب سرگرمیاں جیسے کہ، سکول کی سطح پرلازمی ٹیسٹنگ، میں طلباء کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ وقت کے لمبے عرصہ تک اندر رہیں۔
    3. سکول سے پہلے اور اس کے بعد جسمانی سرگرمی کے مواقع
      1. تمام، ایلیمنٹری مڈل اور ہائی سکولوں کو اس طرح کے غیر نصابی جسمانی سرگرمی کے پروگراموں کو پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جیسا کہ جسمانی سرگرمی کے کلب یا داخلی پروگرامز۔ تمام ہائی سکولز اور مڈل سکولز، جیسا مناسب ہو گا، بین المکاتبی سپورٹس پروگرامز پیش کریں گے۔ سکول سرگرمیوں کی ایک رینج پیش کریں گے جو لڑکوں، لڑکیوں، معذور طلباء، اور خصوصی صحت کی دیکھ دیکھ بھال والے طلباء سمیت تمام طلباء کی ضروریات، مفادات، اور صلاحیتوں کو پورا کریں گی۔
      2. سکول کے بعد چائلڈ کیئر اور افزودگی کے پروگرام، سکول ڈویژن کے ساتھ مل کر فراہمی اور حوصلہ افزائی کے لیے کام کریں گے جو جگہ، سامان، اور سرگرمیوں اور استاد/استانی کی حمایت، تمام شرکاء کے لیے روزانہ پریڈ میں معتدل سے شدید جسمانی سرگرمی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
    4. جسمانی سرگرمی اور سزا

      اساتذہ اور دیگر سکول اور کمیونٹی اہلکار جسمانی سرگرمی (جیسے دوڑنے اور پیش اپس یعنی ڈنڈ پھیلنے) کو سزا کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔ سزا کے طور پر جسمانی سرگرمی کے لئے مواقع کی روک (مثلا تفریح یا جسمانی تعلیم کی کلاس) کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  5. عملہ کی صحت و تندرسی
    1. ڈیپاٹمنٹ اور سکول کے عملہ کی صحت و تندرستی

      ڈیپاٹمنٹ اور سکول عملے کے ہر رکن کی صحت اور بہبود کی قدر کرے گا اور ایسی سرگرمیوں اور پالیسیوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کرے گا جو ایک صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے عملہ کے اراکین کی ذاتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ ایک صحت مند طرز زندگی میں اچھی غذائیت اور جسمانی فٹنس ہی نہیں بلکہ تمباکو کی مصنوعات اور غیر قانونی منشیات کے استعمال کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ عملہ کی تندرستی کو بہتر بنانے کیلئے ہر محکمہ اور سکول کا رکن درج ذیل کاروائی سر انجام دے گا۔
      1. عملے کی صحت و تندرستی کمیٹی کا قیام اورنفاذ جو والدین، طلباء، درجہ کی سطح کے نمائندوں، جسمانی تعلیم عملے کے رکن، فوڈ سروس کے نمائندے، سکول نرس اور منتظم پر مشتمل ہو۔
      2. محکموں کو صحت و تندرستی کی کمیٹی بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، جو محکمانہ دفاتر کے نمائندگان پر مشتمل ہو؛ اور
      3. صحت مند کھانے، جسمانی سرگرمی، تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے خاتمے، اور سکول کے عملے کے ارکان کے درمیان ایک صحت مند طرز زندگی کے دیگر عناصر کی حوصلہ افزائی کرنا۔
    2. ڈویژن کی صحت و تندرستی کی مراعات

      سکول ڈویژن، ڈویژن کی سطح پرایک پروگرام کی ترقی کے بارے میں غور کرے گا جو عملے کے ان ارکان کومراعات پیش کرے گا جنہوں نے صحت مند طرز زندگی کو منتخب کیا۔ اگراس طرح کے کسی پروگرام کی اجازت ہےتو، ڈویژن، انسانی وسائل کے فوائد کے آفس کی حمایت کے ساتھ اس پروگرام کی پیشرفت، عمل درآمد، اور نگرانی کرے گا۔
  6. کمیونٹی کی شمولیت
    1. نمونے کی توقعات

      سکول ڈویژن، اساتذہ، والدین،سکول منتظمین، طلباء، فوڈ سروس کے پیشہ ور افراد، اور کمیونٹی کے ارکان کے لئے ایسی حکمت عملی مرتب کرے گا کہ وہ سکول اور گھر دونوں میں صحت مند کھانے کی مشق، جسمانی طور پر فعال، تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کو ختم کرنے، اور غیر قانونی منشیات کے عدم‏استعمال کے ماڈل کے طور پر خدمت کریں۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ ایک تندرستی کے رول ماڈل کے طور پانی پی کر اور صحت مند غذا اور سنیک کھا کر پیش کریں۔

      سکول سٹاف کو جسمانی ساخت، خوداعتمادی اور میڈیا کے عکس سے متعلق رائے دیتے ہوئے احتیاط برتنا چاہیئے۔
    2. سکول کی سائٹ اور عمارتیں

      سکول ڈویژن نئے تعمیر اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کا جائزہ کے دوران طلباء اور کمیونٹی کے فٹنس کے لیے سکول کے اندر اور باہر جگہ اور سہولیات کو یقینی بنائے۔ سکول ڈویژن تمام طلباء کیلیئے محفوظ، صاف اور قابل رسائی سہولیات مہیا کرے گا۔
    3. سکول اوقات کے بعد سکول کی عمارتوں کو استعمال کرنا

      PWCS، نجی اور کمیونٹی تنظیموں کے ذریعے، جیسے کہ پرنس ولیئم کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارک و ریکریشن کے تحت معیاری جگہوں اور سہولیات بنانے کے لئے مرحلے کا خاکہ بناتے ہوئے جو طلباء، عملے، اور کمیونٹی کے ارکان کے لئے تعلیمی دن سے پہلے، اس کے دوران، اختتام پر، ہفتہ وار چھٹی پر، اورسکول کی چھٹیوں کے دوران ایک متحدہ پالیسی کی پیشرفت جاری رکھیں گے.

      یہ جگہیں اور سہولیات ان کمیونٹی ایجنسیوں تنظیموں کے لئے بھی دﺳﺗﻳﺎﺏ ہوں گی جوغذائی پروگرام پیش کرتے اورجسمانی سرگرمی کے لئے مواقع پیش کرتے ہیں۔ تحفظ سے متعلق سکول کی پالیسیاں ہر وقت لاگو ہوں گی۔
    4. سکول کی جانب محفوظ راستے

      سکول ڈویژن میں متعلقہ عملہ اور دفاتر جائزہ لیں گے، اگر ضروری ہو گا، اور جب والد یا والدہ، سرپرست، یا دیکھ بھال کرنے والے کی طرف سے ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے تو اگرضروری ہوتو طلباء کے لئے پیدل یا سائیکل پر سکول جانے اور آنے والے راستوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ جب بھی مناسب ہو تو، ڈویژن ان کوششوں میں مقامی عوامی کام، عوامی تحفظ، اور/یا پولیس کے محکموں کے ساتھ ان کوششوں میں کام کرے گا۔ سکول ڈویژن کو اس طرح کی اصلاحات کی مالی اعانت کرنے کے لیے ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے زیر انتظام "سکول کے لئے محفوظ راستوں " کے وفاقی فنڈز، کی دستیابی کو تلاش کریں گے۔
  7. نگرانی اور پالیسی کا جائزہ
    1. نگرانی
      1. سکول فوڈ سروس کا عملہ، سکول یا ڈویژن کی سطح پر، سکول کے کھانے کی خدمت کے علاقوں کے اندر اندر غذائیت کی پالیسیوں کے مطابق عمل کو یقینی بنانے گے اور متعلقہ ایسوسی‏ایٹ سپرنٹنڈنٹ کو رپورٹ کریں گے۔ مزید برآں، سکول ڈویژن حالیہ USDA سکول کے کھانوں کی انیشی ایٹو (SMI) پر رپورٹ کرے گا، اور نتائج کے ساتھ ساتھ کسی بھی نتیجے میں تبدیلیوں کا جائزہ لے گا۔
      2. سکول ڈویژن تمام طلباء کے لئے سکول کے صحت کے خفیہ ریکارڈ کو برقرار رکھےگا جس میں قد کی پیمائش، وزن، اور جسمانی ماس انڈیکس، کے ساتھ ساتھ ترتیب دی گئی بینائی اور سماعت کی اسکریننگ شامل کرے گا۔ طلباء، پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک اسکولز اسٹریٹیجک پلان گول 2.2.3 پر پورا اترنے کیلیئے، ورجینیا فٹنس ٹیسٹ یا اس کے مساوی، محکمہ تعلیم کی طرف سے سفارش کیے گئے ٹیسٹ میں شرکت اور اسے مکمل کریں گے۔
      3. سکولز غذائی اور جسمانی سرگرمی کے لئے ایک اسکول کی مطابقت کی پیمائش صحت و تندرستی کی پالیسی کے ساتھ کرنے کے لئے گورنر سکور کارڈ کو ایک بنیاد لائن کے طور پر استعمال کریں گے۔
      4. ڈویژن کے اندر سکولوں اور محکموں کی رائے کی بنیاد پر، سکول کے سپرنٹنڈنٹ یا ان کے نامزد ہر تین سال میں ایک خلاصہ رپورٹ ڈویژن کی بنائی گئی صحت و تندرستی کی پالیسی کے ساتھ مطابقت پر بنائے گا۔ اس رپورٹ کو سکول بورڈ اور سکول ہیلتھ ایڈوائزری بورڈ کو مہیا کیا جائے گا۔ اس کو تمام منتظمین، تمام سکول اور محکمہ تندرستی کمیٹیوں، سکول فوڈ سروس اور صحت کی خدمات کے اہلکاروں، اور تمام والد یا والدہ/اساتذہ تنظیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔
    2. پالیسی کا جائزہ
      1. ڈویژن کی صحت و تندرستی کی پالیسی کے ابتدائی عمل درآمد کے ساتھ مدد کرنے کے لئے، ڈویژن میں ہرایک سکول، سکول کی موجودہ غذائی اور جسمانی سرگرمی کے ماحول اور پالیسیوں کا ایک بنیادی جائزہ لے گا۔ ضروریات کی شناخت اور ترجیح مرتب کرنے کے لئے ڈویژن کی سطح پر سکول بہ سکول جائزوں کے نتائج کو مرتب کیا جائے گا۔
      2. جائزہ لینے کی پالیسی کی تعمیل میں مدد کےلئے، پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اور بہتری کے ضرورتمند علاقوں کا تعین کرنے کے لئے ہر تین سال بعد تجزیے دہرائے جائیں گے۔ اس جائزہ کے حصے کے طور پر سکول ڈویژن صحت و تندرستی کی پالیسی کےغذائی اور جسمانی سرگرمی کے پہلوؤں کا جائزہ لے گا؛ ایک ایسے ماحول کی فراہمی جو صحت مند کھانے اور جسمانی سرگرمی کو فروغ دے؛ اور غذائیت اور جسمانی تعلیمی پالیسیوں اور پروگرام کے عناصر کی حمایت کرے۔ ڈویژن، اور ڈویژن کے اندر ہرسکول اور محکمہ، ضرورت کے طور پر، صحت و تندرستی کی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے معلومات فراہم کرے گا اور صحت و تندرستی کی پالیسی کے نفاذ کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کرے گا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبیلٹی، ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے فنانس و سپورٹ سروسز اور لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اس ضابطہ کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔