کتاب: پالیساں اور ضوابط

سیکشن: 200 - سکول کے عمومی انتظامیہ

عنوان: ضابطہ - ہنگامی صورتحال میں چہرے کو ڈھانپنے کی شرائط سے متعلق تازہ ترین معلومات

کوڈ: 2-275

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 30 ستمبر، 2020

آخری مرتبہ نظر ثانی شدہ: 19 جنوری، 2022

گزشتہ نظر ثانی شدہ تاریخیں: 18 نومبر، 2020؛ 17 اگست، 2021

صحت و تندرستی

ضابطہ 2-275

ہنگامی صورتحال میں چہرے کو ڈھانپنے کی شرائط سے متعلق تازہ ترین معلومات

ورجینیا قانون اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ، زیادہ سے زیادہ قابل عمل حد تک، سکول ڈویژن رو برو تدریس کی پیشکش جو کسی بھی موجودہ قابل اطلاق تخفیف کی حکمت عملیوں پر عمل کریں جو کہ بیماری کو کنٹرول کرنے اور روک تھام کے وفاقی مراکز (CDC) کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں تاکہ ابتدائی عمر کے بچوں اور تعلیمی پروگراموں، اور ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں کے لیے کووڈ-19 کی منتقلی کو کم کیا جا سکے۔

13 جنوری 2022 سے، CDC نے، K تا 12 گریڈ کے سکولوں میں۔ ویکسینیشن کی حیثیت سے قطع نظر، تمام طلباء (2 سال سے بڑے)، سٹاف، اساتذہ اور ملاقاتیوں کے لیے یونیورسل انڈور ماسکنگ کی سفارش کی۔ وفاقی قانون تمام ہیڈ سٹارٹ پروگراموں اور طلباء کے لیے سکول ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن پر ماسک پہننے کا تقاضا کرتا ہے۔

یہ ضابطہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک کہ ریاست یا وفاقی قانون، یا CDC کی رہنمائی میں تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کے لیے نظر ثانی یا منسوخ نہ کر دیا جائے۔

  1. ماسک کی تعریف
    1. ماسک چہرے کو ڈھانپنا ہے جو آپ کی ناک اور منہ کو ڈھانپنا ہے (اس کے بعد، ماسک یا چہرے کو ڈھانپنا)۔ CDC نے مؤثر ماسک پر درج ذیل رہنمائی فراہم کی ہے۔
      1. دھونے کے قابل، سانس لینے کے قابل کپڑے کی دو یا زیادہ پرتیں رکھیں جو مضبوطی سے بُنی ہوئی ہے (یعنی، ایسے کپڑے جو روشنی کے سامنے رکھے جانے پر روشنی کو گزرنے نہ دیں)؛ اور
      2. اپنے ناک اور منہ کو مکمل طور پر ڈھانپنا؛ اور
      3. خلا کے بغیر چہرے کے اطراف سے اچھی طرح چپکے رہیں؛ اور
      4. ناک کے اوپر تار والا حصّہ رکھیں تاکہ ماسک کے اوپر سے ہوا باہر نہ نکل سکے؛ اور
      5. اگر چہرے کو ڈھانپنے کے لیے نیک گئیر [گردن اور چہرے کو گرم رکھنے والا کپڑا] یا کپڑا استعمال کر رہے ہیں تو گیٹر کو دو پرتوں کے ساتھ پہنیں یا دو پرتیں بنانے کے لیے اسے تہہ کریں؛ اور
      6. شگاف، سانس لینے والے والوز، دکھائی دینے والے سوراخ، پنکچر، یا دیگر سوراخ کے بغیر کپڑا لیں۔
    2. جو افراد سانس لینے والے خوراک یا وینٹ والے ماسک پہنیں گے تو انہیں ایک ڈسپوزیبل ماسک پہننے کے لیے کہا جائے گا جو مفت فراہم کیا جائے گا۔
  2. مستثنات
    1. طبی حالات یا معذوری جو ماسک پہننے سے منع کرتے ہیں۔
      1. جو ملازمین طبی حالت یا معذوری کی وجہ سے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکتے اور جس کی تصدیق ایک ڈاکٹر کرتا ہے، اسے PWCS ڈیپارٹمنٹ برائے ہیومن ریسورسز کے ذریعے طبی استثنا کی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ریاستی اور وفاقی قوانین کے مطابق، ایسے ملازمین کو دستیاب ہونے پر ایسے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے ضروری کام درست طریقے سے مکمل کر سکیں، ان میں دیگر اقسام کے ذاتی حفاظت کا سازوسامان (PPE) شامل ہے۔
      2. ہو سکتا ہے کہ طلباء کو کسی طبی حالت یا معذوری کی وجہ سے ماسک پہننے سے استثنا حاصل ہو جو انہیں محفوظ طریقے سے ماسک پہننے سے روکے، اگر وہ اس ضابطے کا منسلکہ I استعمال کرتے ہوئے دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کو ڈاکٹر کی طرف سے مناسب طبی دستاویز فراہم کرتے ہیں۔ والدین استثنا کے اس فارم کو حاصل کرنے کے لیے سکول پرنسپل یا نامزد کردہ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
      3. خصوصی تعلیمی خدمات وصول کرنے والے یا اس کے اہل یا 504 منصوبے والے طلباء کو بھی خصوصی کرداری یا انفرادی ضروریات کی وجہ سے ان شرائط سے استثنا حاصل ہو سکتا ہے، جس کا تعین سکول پرنسپل یا نامزد کردہ ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ سپرنٹینڈنٹ برائے خصوصی تعلیم و سٹوڈنٹ سروسز کی مشاورت کے بعد کریں گے۔
    2. سچائی پر مبنی مذہبی اعتراضات۔

      جو ملازمین، طلباء، یا ملاقاتی سچائی پر مبنی مذہبی اعتراض کی بنیاد پر ماسک/چہرے کو ڈھانپنے پر اعتراض کرتے ہیں، انہیں اس ضابطے کی شرائط کے تحت مناسب سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ طالبعلم/طالبہ کی درخواست منسلکہ II کے ذریعے PWCS دفتر برائے سٹوڈنٹس سروسز کو بھیجی جانی چاہیے جو اس درخواست کا جائزہ لیں گے اور سکول کے ساتھ مل کر اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سی مناسب سہولیات دستیاب ہیں۔ ملازم/ملازمہ کی درخواستیں ڈیپارٹمنٹ برائے ہیومن ریسورسز کو بھیجی جائیں گی جو اس بات کا تعین کرے گا کہ اگر کوئی مناسب سہولیات دستیاب ہیں جو ملازم/ملازمہ کو اس کے ضروری کام انجام دینے کے قابل بنائیں گی۔ ہو سکتا ہے کہ سکول مذہبی اعتراض والے ملاقاتیوں کو موقع دیں کہ وہ سٹاف، طلباء یا سکول سے بذریعہ الیکٹرانک اور/یا سکول عمارت کے باہر رابطہ کریں یا ایسے مناسب طریقے اختیار کریں تاکہ سکول میں بغیر ماسک والے افراد کی جسمانی حاضری کو کم سے کم کیا جا سکے۔
  3. سکولوں کے علاوہ PWCS عمارتوں میں چہرے کو ڈھانپنا

    ویکسینیشن کی حیثیت سے قطع نظر، تمام افراد کو اپنے چہرے کو ڈھانپنا لازمی ہے جب وہ مشترکہ جگہوں پر، گروپ میں یا دوسروں کی موجودگی میں ہوں، ماسوائے طبی یا مذہبی استثنا کے جو اوپر بیان کی گئی ہیں۔ ماسک کو عارضی طور پر ہٹایا بھی جا سکتا ہے جب کھا رہے ہو یا پی رہے ہو، جب ورزش کر رہے ہو، جب موسیقی کے آلات بجا رہے ہیں اگر ماسک پہننے سے آلے کو بجانے میں رکاوٹ ہو، تو اگر چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے، یا جب کسی ایسے شخص کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے منہ نظر آنا چاہیے جو بہرا ہو یا سننے سے محروم ہو۔
  4. ہنگامی صورتحال

    ہو سکتا ہے کہ پرنسپل یا ان کے نامزد کردہ ماسک والے طلباء، سٹاف، یا ملاقاتیوں کو ان ہنگامی صورتحال میں ماسک اتارنے کی اجازت دیں جنہیں ماسک پہننے سے سانس لینے میں دقت ہو رہی ہو، یا جو بے ہوش ہو جائیں، معذور ہوں یا بصورت دیگر مدد کے بغیر ماسک اتارنے کے قابل نہ ہوں۔ ایسے افراد کو سکول عمارت سے الگ کیا جائے گا اور/یا دیگر افراد سے تنہا رکھا جائے گا جب تک طبی علاج فراہم نہیں کیا جاتا۔
  5. عدم تعمیل کی صورت میں نفاذ
    1. دو سال اور اس سے بڑی عمر کے تمام طلباء، سٹاف، ملاقاتیوں کو چہرے ڈھانپنے کے لیے ماسک مفت فراہم کیا جائے گا، اگر ان کے پاس خود سے موجود نہیں ہے بشمول بس میں سوار ہوتے وقت۔
    2. PWCS کے ملازمین جو طبی حالت کے مناسب دستاویز یا معذوری یا منظور شدہ مذہبی استثنا کے بغیر مناسب طور پر چہرے کو ڈھانپنے سے انکار کریں گے، انہیں متنبہ کیا جائے گا۔ ضابطہ 503-1، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات" کے تحت مسلسل انکار انضباطی کاروائی کی طرف لے کر جائے گا، جس میں معطلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
    3. استثنا کے معیار پر پورا نہ اترنے والے طلباء اگر چہروں کو مناسب طور پر ڈھانپنے سے انکار کریں تو سکول انتظامیہ اس معاملے پر بات کرے گی اور درج ذیل مرحلہ وار اقدامات شامل ہوں گے:
      1. طالبعلم/طالبہ کو ورجینیا کوڈ اور پالیسی 702، "استاد/استانی کا کمر‎ۂ جماعت سے طلباء کو نکالنا" کے تحت کلاس سے نکالا جا سکتا ہے اور موقع دیا جائے گا کہ وہ چہرے کو ڈھانپنے کے لیے سکول کی طرف سے فراہم کردہ فیس کور استعمال کریں یا چہرے کو ڈھانپنے کے لیے پہنے ہوئے کو مناسب طور پر ایڈجسٹ کریں (ناک اور منہ کو ڈھانپیں)۔ طالبعلم/طالبہ کو چہرے کو ڈھانپنے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
      2. عدم تعمیل کے بارے میں والد یا والدہ/سرپرست کو انتباہ اور نوٹس فراہم کیے جائیں گے۔
      3. PWCS "ضابطۂ اخلاق" اور پالیسی 701 اور ضابطہ 701-1، "ضابطۂ اخلاق" کے تحت شدید اور دوبارہ ہونے والی مثالوں میں تادیبی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
    4. عدم تعمیل والے ملاقاتیوں سے چہرے کو مناسب طور پر ڈھانپنے کو کہا جائے گا یا ایک ماسک مفت فراہم کیا جائے گا۔ انکار کے نتیجے میں PWCS عمارت سے نکال دیا جائے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے۔ مسلسل انکار کے نتیجے میں مزید کاروائی ہو سکتی ہے جس میں بے جا مداخلت کے خط کا اجرا شامل ہے جو PWCS کی املاک پر مزید رسائی سے روکے گا، مگر اس تک محدود نہیں۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے خصوصی تعلیم اور سٹوڈنٹس سروسز اور نامزد کردہ اس ضابطہ کو نافذ کرنے اور اس کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں