کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن: 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ

عنوان: ضابطہ - کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS کی قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی

کوڈ: 1-295

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 8 مئی، 2019

آخری نظر ثانی شدہ: 27 جنوری، 2021

پچھلی نظر ثانی شدہ تاریخ: 11 دسمبر، 2019

سکول کی عمومی انتظامیہ

ضابطہ: 1-295

کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز

PWCS کی قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی

یہ ضابطہ پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کی ذمہ دارانہ استعمال اور قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی سے متعلق ہے، جیسا کہ پالیسی 295، "ٹیلی کیونیکیشنز کے استعمال کے لئے معیارات اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز" میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ تمام PWCS کے تمام مقامی علاقائی نیٹ ورکس، وائرڈ اور وائر لیس اور وسیع علاقے کے نیٹ ورکس، انٹرنیٹ/انٹرانیٹ/ایکسٹرا نیٹ سے متعلق نظام، تمام PWCS ویب سائٹ، اور دیگر اسی طرح کے نیٹ ورکس کے استعمال کو زیر اختیار رکھتا ہے۔ یہ پالیسی خاص طور پر PWCS کمپیوٹر سازوسامان کے استعمال؛ سافٹ ویئر؛ آپریٹنگ سسٹمز؛ سٹوریج میڈیا؛ کلاؤڈ سولیوشن؛ ویب ایپلیکیشن؛ نیٹ ورک سروسز تک رسائی مہیا کرنیوالے نیٹ ورک اکاؤنٹس جیسا کہ ای میل پیغام، ویب براؤزنگ، اور فائل نظام؛ اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشنز ٹیکنالوجیز جیسا کہ ٹیلی فونز، ذاتی کمپیوٹرز، سیلولر سیل فون، ذاتی استعمال کی ڈیوائس، فیکس مشینوں، اور دیگر تمام وائرڈ یا وائر لیس ٹیلی مواصلات کے آلات پر لاگو ہوتی ہے۔

PWCS سے باہر کے ایسٹ یا ذاتی استعمال والے کمپیوٹر سسٹم کو صرف PWCS کے گیسٹ وائر لیس نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کی اجازت ہو گی، تاوقتیکہ ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا اس کے نامزد کردہ کی خصوصی ہدایات ہوں۔ سکولوں یا کمرہ جماعت میں طالبعلم/طالبہ یا سٹاف ورک کے استعمال کی ذاتی ڈیوائس کو لازمی طور پر ریاستی قوانین، رہنما اصولوں اور محکمہ تعلیم، اور سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کے ساتھ مطابق ہونا چاہیے۔

جس حد تک یہ ضابطہ دیگر انفارمیشن اور ٹیلی مواصلات ٹیکنالوجیز پر لاگو ہو سکتا ہے، اس کی تشریح ان پر نفاذ کی صورت میں بھی کی جائے گی۔ یہ دستاویز PWCS کے تمام سابقہ ذمہ دارانہ استعمال کی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط پر سبقت رکھتا ہے۔

  1. PWCS کا تدریسی فلسفہ

    ہمارے مختلف پس منظر کے حامل طلباء کی آبادی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ PWCS میں تدریسی پروگرام کا نفاذ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ منظم نقطہ نظر کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے جو ہر مضمون اور گریڈ میں سکھائے جانیوالے علم اور مہارتوں کا تعین کرتا ہے تاکہ تمام طلباء مستقبل کے لیے تیار ہوں۔

    ٹیکنالوجی ایک قابل قدر آلہ ہے جو مسائل کے حل، تنقیدی سوچ، تجزیاتی، اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کے ساتھ PWCS کے تدریسی پروگرام کو بڑھاتا اور معاونت کرتا ہے۔ طلباء اور عملہ ایک متحرک مربوط، اور ٹیکنالوجی سے متعلق ماحول میں معلومات تک رسائی، عمل اور رابطہ کریں گے۔

  2. رازداری کی توقع

    ملازمین اور طلباء اسکول کے کمپیوٹرز یا انٹرنیٹ کی خدمات کے استعمال میں رازداری کی کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں، نہ ہی PWCS کمپیوٹر یا متعلقہ جگہوں کا استعمال وفاقی یا ریاستی آئینوں کی پہلی ترمیم کے تحت ایک کھلا یا محدود فورم تخلیق کرتا ہے۔ سکول بورڈ کی متعلقہ پالیسیوں اور ضوابط یا اس ضابطہ پر عمل کرنے میں ناکامی کے ذریعے طالبعلم/طالبہ یا سٹاف کی ملکیت کی ڈیوائسز کے استعمال سے متعلقہ رازداری کی امید کی نفی کی جاتی ہے۔ ڈویژن تمام کمپیوٹرز اور ملازمین اور طلباء کی تمام انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کا حق برقرار رکھتا ہے، اور PWCS کے کمپیوٹر نظاموں اور نیٹ ورک کی خدمات کو باضابطہ مقاصد، بشمول جرم کی تحقیقات کے لئے مجاز عملہ سے اور کی طرف سے روکا، ریکارڈ کیا، پڑھا، نقل کیا اور اسے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ PWCS کمپیوٹرز، نیٹ ورکس، اور انٹرنیٹ کے نظاموں کا استعمال ایک استحقاق ہے، نہ کہ حق، اور کسی بھی وقت ڈویژن کی طرف سے واپس لیا جا سکتا ہے۔

  3. PWCS کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز کے قابل قبول استعمال

    یہ ایک عمومی پالیسی ہے کہ PWCS کمپیوٹر کے نظام اور نیٹ ورک سروسز انتظامی، تعلیمی، رابطہ، اور تحقیقاتی مقاصد کے لیے مہیا کی جاتی ہیں جو کہ ڈویژن کے تعلیمی عزم، نصاب، اور تدریسی اہداف کے مطابق ہیں۔ پیشہ ورانہ رویے اور بات چیت کے لئے عام قوانین اور توقعات ڈویژن کے کمپیوٹر، نیٹ ورک، اور انٹرنیٹ خدمات کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں، جیسا کہ طالبعلم/طالبہ کے طرز عمل کے بارے میں ان قوانین کو PWCS کے "ضابطہ اخلاق" میں بیان کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر کے نظام اور نیٹ ورک کی خدمات کے قابل قبول استعمال میں سرگرمیاں شامل ہیں جو تدریس اور سیکھنے کی معاونت کرتی ہیں۔ اس مقصد کی حمایت میں مناسب سرگرمیاں جیسے پیشہ ورانہ ترقی، انتظامی مواصلات، گرانٹ ایپلی کیشنز، نئے منصوبے کے اعلان، اور سٹوڈنٹ مصنوعات کی اشاعت شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ہے۔

    1. ملازمین کی طرف سے قابل قبول استعمال

      ملازمین کو ملازمت کے فرائض کی انجام دہی،اور سکول سے متعلقہ مقاصد کے لئے ڈویژن کے کمپیوٹرز، نیٹ ورک اور انٹرنیٹ خدمات کو استعمال کرنا ہے۔ سکول کے کمپیوٹرز کی اتفاقی ذاتی استعمال کی اجازت تب تک ہے جب تک اس طرح کا استعمال ملازم کی ملازمت کے فرائض اور کارکردگی، سسٹم کی کاروائیوں، یا سسٹم کے دوسرے صارفین کے ساتھ مداخلت نہیں کرتا- "اتفاقی ذاتی استعمال" کو ایک انفرادی ملازم کی طرف سے وقتی طورپر ذاتی رابطہ جو کہ تدریسی وقت کے دوران واقع نہیں ہوتی، کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، بصورت دیگر استعمال اس ضابطہ کے تحت ممنوع ہے.

    2. PWCS کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک کی خدمات کا ناقابل قبول استعمال

      اس ضابطہ کی کوئی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کے قوانین پر عمل نہیں کیا جاتا تو PWCS مسئلہ کو حل کرنے میں تیزی سے عمل کرے گا۔ کوئی بھی فرد جو اس ضابطہ، ضابطہ 295-2، "ویب سائٹ کی تیاری اور نفاذ"، ضابطہ 295-3، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS ورچوئل کلاس روم"، یا کوئی اور قابل اطلاق سکول بورڈ پالیسی یا ضابطہ، یا PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کے قابل اطلاق دفعات اور/یا ضابطہ 503-1، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات" کی خلاف ورزی میں پایا گیا تو اس کے خلاف اقدمات لیے جائیں گے جن میں سہولیات کی منسوخی سمیت؛ طالبعلم/طالبہ کا نظم و ضبط، اخراج سمیت؛ انتظامی کاروائی؛ ملازم/ملازمہ کا نظم و ضبط، اخراج سمیت؛ اور قابل اطلاق مقامی، ریاستی اور/یا وفاقی قانون کے تحت قانونی کاروائی شامل ہے۔

    3. PWCS کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز کی ناجائز استعمال کی مثالیں

      درج ذیل ناجائز افعال یا سرگرمیوں کی مثالوں کی ایک غیر شمولیتی فہرست ہے

      1. کوئی بھی استعمال جوغیر قانونی ہو یا کسی دوسرےسکول بورڈ کی پالیسیوں یا ضابطوں کے خلاف ہو؛

      2. کسی بھی طالبعلم/طالبہ یا ملازم کے حقوق رازداری کی خلاف ورزی کرنا؛

      3. ترسیل، ڈاؤن لوڈنگ، سٹورنگ، یا فائلوں یا پیغامات کی پرنٹنگ (متن، آواز، ساکن، یا متحرک گرافکس، یا اس کے کسی بھی مجموعہ)جو فحش یا عریاں ہوں جیسا کہ ورجینیا کوڈ §18.2-372 پر تعریف کیا گیا ہے، یا ایسی زبان، آواز یا تصویر استعمال کرنا جوغیراخلاقی اور واضح طور پر اشتعال انگیز ہو(بشمول"جنسی طور پر واضح دکھنے والا مواد" جیسا کہ ورجینیا کوڈ §18.2- 374.1 میں تعریف کیا گیا ہے)، یا دوسروں کی تضحیک کرتا ہو (انتظامیہ خاص حالات میں اپنی موزونیت کے متعین کرنے کے لئے اپنے صوابدیدی حقوق پر زور دیتی ہے)؛

      4. ترسیل ڈاؤن لوڈنگ، سٹورنگ، دیکھنے، یا فائلوں یا پیغامات کی پرنٹنگ (ٹیکسٹ، آواز، ساکن یا متحرک گرافکس، یا ان کا کوئی بھی مجموعہ) جوصاف طور پرغیر اخلاقی، فحش، عریاں، یا دوسری صورت میں نصاب اور PWCS کے تعلیمی مشن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہیں؛

      5. کمپیوٹرکے ذریعے ہراسانی جس میں کسی بھی مواد کی ترسیل یا کسی بھی ویب سائٹ پر مواد شائع کرنا جوکسی دوسرے شخص کو باعث آزار ہو، یاکسی شخص کو مجبور، زبردستی آمادہ، یا ہراساں کرنے پر مبنی ہو؛ مواد جو فحش، غلیظ، گستاخ، نازیبا، جنسی ترغیبی، یا نامناسب زبان کے استعمال پر مبنی ہو، یا فحش نوعیت کی کوئی تجویز یا دعوت دے، یا ایسا مواد جو کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی ایکٹ کا باعث ہو، کہ آیا کہ اس طرح کا مواد کسی تیسرے شخص کو منتقل ہوا ہے یا نہیں؛

      6. سکول ڈویژن آف کیمپس انٹرنیٹ پیغامات کو کنٹرول یا جائزہ لینے، بیانات، پوسٹنگ، یا اعمال، اور نہ ہی ان آلات کے استعمال سے متعلقہ جوکیمپس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں طالبعلم/طالبہ یا عملے کی ملکیت ہو کے لئے قانونی طور پرذمہ دار نہیں ہے۔ PWCS حق رکھتا ہےکہ طلباء یا ملازمین کوآف کیمپس یا نجی سامان کےاستعمال سے متعلقہ کاموں کے لئے نظم و ضبط کرنے کا پابند کرے، جو اگرسائٹ پر یا PWCS ہارڈ ویئر کے ذریعے واقع ہو تو اس ریگولیشن کی خلاف ورزی کرے گا، اگر اس طرح کے اقدامات تحفظ، بہتری، یا سکول میں طلباء کی کارکردگی سکول میں، سکول بسوں پر، سکول کی سرگرمیوں میں، یا سکول سے آنے اورجانے میں، اگر اس طرح کے اقدامات کسی طالبعلم/طالبہ یا ملازم کے خلاف تشدد کا باعث ہوں اگر ایسے اقدامات مقامی، ریاستی یا وفاقی قانون، یا سکول بورڈ کی پالیسیوں یا ضوابط یا "ضابطۂ اخلاق"، اور/یا ضابطہ 503-1، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات" کی خلاف ورزی کرے یا اگر ایسے اقدامات تدریسی ماحول، انتظامیہ یا سکول کے معمول کے ماحول میں مداخلت کرے۔ ڈویژن بھی مناسب تادیبی اقدامات کر سکتا ہے، بشمول بر طرفی، آف کیمپس انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کے لئے جو PWCS کے ملازمین، جو PWCS طلباء کے لئے "رول ماڈل" کے طور پر متوقع پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار سے مطابقت نہیں رکھتے۔

      7. معاہدوں اور قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی میں معلومات کی نقل کرنا اور/یا نصب کرنا بشمول سافٹ ویئر؛

      8. ملکیتی معلومات کی کاپی بشمول سافٹ وئیر، سافٹ ویئر کی لائسنسنگ کے معاہدوں اور قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی میں، کاپی رائٹ مواد کی غیر مجاز کاپی سمیت، مگر جو محدود نہ ہو، ڈیجیٹلائزیشن اور رسالوں سے تصاویر کی تقسیم، کتابوں، یا دیگر کاپی رائٹ ذرائع، کاپی رائٹ موسیقی یا ویڈیو، اور کسی بھی کاپی رائٹ سافٹ ویئر کی تنصیب جس کے لئے PWCS یا آخری صارف کے پاس ایک فعال لائسنس نہیں ہے؛

      9. PWCS نیٹ ورک یا نیٹ ورک پر موجود معلومات کا استعمال ذاتی مالی فوائد کے لئے، تجارتی اشتہاراتی، سولسیٹیشن یا کاروباری سرگرمی PWCS کی جانب سے نہ ہو،جب تک قانونی ضابطہ 1-923، "کمرشل ایڈورٹائزنگ" یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے تحت نہ ہو؛

      10. ایک فورم کے لئے کسی دوسرےسکول کے صارفین یا باہر کی جماعتوں کے ساتھ ای میل یا کسی بھی دوسرے ذریعہ سے کسی انفرادی شخص سے مدد، ترغیب، حمایت، یا ایک فرد یا سکول کے علاوہ تعاون کردہ تنظیم کے خیالات پربات چیت، یا کسی بھی سکول کے علاوہ سپانسر تنظیم کی حمایت یا رکنیت حاصل کرنا؛ یا کسی بھی سکول کے علاوہ سپانسرشدہ مقصد کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے، چاہے فائدہ ہو یا غیر منافع بخش ہو۔ کوئی ملازم جان بوجھ کے باہرکی جماعتوں کو نام، ای میل پتے، یا دیگر ذاتی معلومات فراہم نہیں کرے گا جن کا مقصد سکول کے ملازمین، طلباء اور/ یا ان کے خاندان کے ساتھ سکول کے علاوہ مقاصد کے لئے بات چیت کرنے کے لئے ہے. جو ملازمین اپنی مخصوص سرگرمیوں کے بارے میں غیر یقینی ہیں کہ آیا وہ قابل قبول ہیں یا نہیں وہ اپنے سپروائزر یا انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کے ڈائریکٹر سے مزید رہنمائی حاصل کریں گے؛

      11. منتظم کی اجازت کے بغیر بڑے پیمانے پر ای میل، سلسلسہ وار خطوط بھیجنا، یا میسجنگ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے سکول صارفین کو پیغامات بھیجنا یا سکول کے لیے باہر کے فریقین یا غیر تعلیمی مقاصد کے لیے یا بصورت دیگر PWCS کے تعلیمی مقصد اور نصاب سے متصادم۔

      12. PWCS اثاثوں یا PWCS آن لائن ورک کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال، بشمول کوئی ایسا استعمال جو طلباء کوپیغام دینے یا مواد فراہم کرنے کے لیے چاہیئے ہو (a) الیکشن یا عوامی عہدے کے لیے کسی امیدوار کی شکست کی وکالت کرے؛ (b) کسی ریفرینڈم کے حصے یا شکست کی وکالت کرے؛ یا (c) سکول بورڈ، پرنس ولیئم کاونٹی بورڈ برائے کاؤنٹی سپروائزرز، ورجینیا کی جنرل اسمبلی یا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی کانگرس کے سامنے ملتوی معاملے کے پیسج یا شکست کی وکالت کرے؛

      13. غیر مجاز ویب سائٹ یا کمپیوٹر سسٹمز تک رسائی کے لیے سیکیورٹی کنٹرول کو نظرانداز کرنے کی کوشش؛

      14. سکول کمپیوٹر پر محفوظ کسی بھی مواد کو مٹانے یا دوسری صورت میں چھپانے کی کوئی کوشش جو ان قوانین کی خلاف ورزی ہے، یا کسی بھی وقت کسی بھی منتظم یا سپروائزر کی طرف سے مشورہ کے بعد کسی سکول کے کمپیوٹر پر محفوظ کوئی بھی معلومات محفوظ رکھنا؛

      15. جان بوجھ کر سسٹم یا نیٹ ورک کی کارکردگی کو کمزور کرنا یا خلل ڈالنے کی کوشش کرناہے۔ اس طرح کے اقدامات کو بھی قابل اطلاق ریاستی یا وفاقی قانون کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں کے طور پر دیکھا جائے گا؛

      16. مصنوعات / خدمات کی فروخت کو فروغ دینے کے پیغامات کی ترسیل یا نمائش، ماسوائے ضابطہ 1-923، میں فراہم شدہ "کمرشل ایڈورٹائزنگ" کے؛

      17. ای میل اٹیچمنٹ یا کسی دوسرے ذرائع کے طریق سے سسٹم کی سہولیات کی تبدیلی کی کوشش، ڈاؤن لوڈنگ، انسٹالنگ، یا بدنیتی پر مبنی سافٹ ویئر کی ٹرانسمٹنگ، غیر قانونی طور پر اضافی وسائل حاصل کرنے، یا کسی بھی کمپیوٹر سسٹم، کمپیوٹر اکاؤنٹ، نیٹ ورک سروس، یا ذاتی کمپیوٹر کے پروٹیکشن سوفٹ ویئر کے ساتھ منسلک پابندیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا؛

      18. پاس ورڈ لکھنا اور انہیں کہیں بھی ذخیرہ کرنا جو دوسروں کے لیے قابل رسائی ہو یا خفیہ کاری کے بغیر کسی کمپیوٹر سسٹم (بشمول سمارٹ فون، ٹیبلٹ، یا اس قسم کی ڈیوائس) پر فائل میں پاس ورڈ محفوظ کرنا؛

      19. مصنف کی پیشگی اجازت کے بغیر ذاتی مواصلات دوبارہ شائع کرنا؛

      20. سکول/محکمہ کی ویب سائٹ یا PWCS ویب پیج، پر عطیات جمع کرنا یا عطیات جمع کرنے سے متعلق معلومات کے لنکس الا یہ کہ وہ PWCS سرگرمیوں کا حصہ ہو؛

      21. غیر مجاز افراد کو PWCS کی مالکانہ اور خفیہ معلومات بھیجنا، یا PWCS کے باہر ان معلومات کی اشاعت،

      22. کسی سکول کے داخلی نقشے، زمینی منصوبے، یا داخلی زمینی منصوبے تحریری وضاحت جو پیج پر ہو، کیمرے کے مقامات، یا کوئی اور معلومات جوسکول سیکورٹی کو متنازعہ کر سکتی ہو، کی تقسیم؛

      23. PWCS نیٹ ورک کے ساتھ غیر PWCS کمپیوٹر آلات مربوط کرنا یا وائر لیس گیسٹ نیٹ ورک، یا ڈائریکٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی منظوری کے بغیر دیگر ذرائع سے کمپیوٹر کا آلات مربوط کرنا؛ اور

      24. کوئی بھی مواد جو قانون 2-295، "ویب سائٹ کی ڈیویلپمنٹ اور نفاذ" کی طرف سے ممنوع ہو۔

  4. ذاتی ملکیت کے وائرلیس مواصلاتی آلات کا ذمہ دارانہ استعمال

    ملکیت والی وائر لیس کمیونیکیشن ڈیوائسز۔ وائرلیس مواصلات کے آلات کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے (سمارٹ فونز، ٹیبلٹ، ای ریڈرز، وغیرہ) PWCS کے طلباء اور ملازمین کو سکول اور کلاس رومز میں استعمال کی اجازت دی جائے گی، اس استعمال کی اجازت "ضابطہ اخلاق" اور/یا ضابطہ 503-1، "تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات" اور نیچے دیئے گئے اصولوں کے تحت دی گئی ہے۔

    ضابطہ 2-561 ، "سرٹیفائیڈ عملہ - ذمہ داریاں، فرائض، اور کام کا دن" (جہاں اساتذہ انفرادی اختلافات کیلیئے، مختلف مواد اور سرگرمیوں کے استعمال کے ذریعے انفرادی اختلافات اور صلاحیتوں والے طلباء کے لئے فراہم کرتے ہیں)، پرنسپل صاحبان اور اساتذہ مل کر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کب اور کیسے "اپنے آلات اپنے ساتھ لائیئے" BYOD کو ان کے کمرۂ جماعتوں میں مناسب استعمال کیا جا سکتا ہے، اور ذمہ دارانہ استعمال کے اوقات اور مقامات کے لیے خاص اصولوں اور ممنوعات کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

    تمام سکول اور کلاس روم کے قوانین مندرجہ ذیل ہدایات کو شامل کریں گے:

    1. PWCS کی املاک پر طلباء یا عملے کی طرف سے رابطے کے آلات کی ملکیت ان کے لئے سہولت ہے، ان کا حق نہیں، کوئی بھی عملے کا رکن یا طالبعلم/طالبہ جو PWCS کی املاک پر اپنے آلات لاتا ہے وہ ان اصولوں اور سکول ڈویژن کے ان آلات کو ضبط کرنے اور/یا تلاشی لینے کے حق پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔

    2. سکول کی تمام سرگرمیوں کے دوران صوتی سگنلز کی غیر فعالی کے ساتھ، تمام آلات لازماً خاموش موڈ پر سیٹ کیے گئے ہوں۔

    3. سپیکر کی ترتیبات کو بند کر دینا ضروری ہے۔ سکول کی سرگرمیوں کے کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لئے آڈیو مواد ائرفون یا ہینڈ سیٹس کے ذریعے سنا جانا چاہیئے۔

    4. مخصوص نگرانی تعلیمی ٹیسٹنگ کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے۔ ہر ایک مخصوص ٹیسٹنگ صورتحال کے لئے، پرنسپل اور/یا کلاس روم کے اساتذہ ان صورتوں میں آلات کے استعمال کے حوالے سے مخصوص قوانین قائم اور سختی سے بیان کریں گے۔ مثال کے طور پر ایک کیلکولیٹر کا استعمال، کچھ ریاضی یا سائنس کے ٹیسٹ کے لئے جائز ہو سکتا ہے، جبکہ مواصلات کی تمام ایپلی کیشنز غیر فعال ہونا ضروری ہیں؛ ایک استاد اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ تمام آلات کو بند کر دینا ضروری ہے؛ یا پرنسپل اور/ یا ڈویژن حکام بڑے معیاری یا میعادی امتحانات کے دوران سکول کے تمام شعبوں میں آلات کے استعمال کی ممانعت کر سکتے ہیں۔

    5. ٹیسٹ لینے کے دوران کسی مخصوص آلہ کا استعمال جس پر پابندی ہو کی خلاف ورزی کرنے کو دھوکہ دہی سے تعبیر کیا جائے گا اور یہ قابل سزا ہو گا۔ ٹیسٹ کے سوالات، جوابات، یا دیگر رازدارانہ موضوعات کی ترسیل یا وصولی کے سلسلہ میں الیکٹرانک آلات کے کسی بھی استعمال کو دھوکہ دہی کے طور پر لیا جائے گا۔

    6. وائرلیس مواصلاتی آلات کو سکول بسوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ آلہ ڈرائیور کا دھیان بٹانے، تحفظ پر سمجحوتہ کرنے کا سبب نہ بنے، یا دیگر سکول بس کے قونین اور ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا مواصلاتی آلہ ضبط کیا جائے گا اور/یا دیگر اصلاحی کاروائی کی جا سکتی ہے؛

    7. اگر منتظم کے شک کرنے کی وجہ موجود ہو کہ کوئی الیکٹرانک آلہ استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ مجرمانہ فعل ہے یا "ضابطہ اخلاق" یا ضابطہ 1-­ 503"تمام ملازمین کے پیشہ ورانہ طرز عمل کے معیارات" کی خلاف ورزی ہے، جیسے بھی لاگو ہو تو تلاشی لی جا سکتی ہے۔ جن ڈیوائسوں پر پاس ورڈ لگا ہوا ہے تلاشی کے لیے ان کو کھولنے کی درخواست کی توقع کی جا سکتی ہے۔

    8. PWCS مواصلت اور/یا الیکٹرانک آلات جو PWCS کی املاک میں لائے جاتے ہیں، کی سلامتی کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔

    9. سکول کی املاک پر، کسی بھی سکول سے متعلق سرگرمیوں میں یا سکول کی طرف آتے ہوئے یا جانے کے دوران یا سکول سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے دوران، طلباء کسی بھی ایسے فرد کی ویڈیو نہیں بنائیں گے یا تصاویر نہیں بنائیں گے جو برہنہ یا نیم برہنہ ملبوس ہو۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی، حتی کہ سکول سے اخراج ہو سکتا ہے۔ ورجینیا کوڈ -386.1 - 18.2 § کے تحت، اگر اس جرم کا نشانہ بالغ ہے، تو یہ ایک قابل مواخذہ جُرَم ہے لیکن اگر شکار 18 سال سے کم ہے تو یہ سنگین جرم ہے۔

    10. سکول کی املاک پر، سکول سے متعلق کسی بھی سرگرمیوں میں، یا سکول آتے ہوئے یا وہاں سے جاتے ہوئے، یا سکول سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں، وائرلیس آلات کا استعمال "ضابطہ اخلاق" اور/یا ضابطہ 1-503 تمام ملازمین کا پیشہ ورانہ طرز عمل" کی تمام شرائط کے تابع ہے۔

    11. سکول ڈویژن PWCS کی املاک پر ذاتی ملکیت آلات استعمال کرنے کے سبب کسی مواصلت یا افعال پیدا ہونے کی نگرانی نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

  5. 1:1 سٹوڈنٹ ڈیجیٹل ڈیوائس کا قابل قبول استعمال

    سٹوڈنٹ ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال میں، طلباء کو لازمی ضابطہ 2-426.01، "'گھر لے جانے والے' ڈیجیٹل ڈیوائس جن کی صرف شدہ املاک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے" اور ضابطہ 701، "ضابطۂ اخلاق" کے ساتھ ساتھ PWCS کے اس ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی کے سکول میں نفاذ میں پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کے قائم کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ ایسا کرنے میں، طلباء اساتذہ کی طرف سے دیے گئے کمرۂ جماعت کے نصاب کی بنیاد پر ذمیہ کام مکمل کرنے کے لیے صرف PWCS کمپیوٹر سسٹم/ڈیجیٹل آلات اور نیٹ ورک سروسز کا استعمال کریں گے۔ "طالبعلم/طالبہ کو ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار دینے کا معاہدہ" مکمل کر کے ، والدین/ سرپرست اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ ان کے طلباء گھر لے جانے والے 1:1 ڈیجیٹل آلات کے استعمال سے متعلق تمام قائم ضوابط، اصولوں اور رہنمائی پرپورا اتریں گے۔

  6. ذمہ داری کے امور

    PWCS کے ملازمین، طلباء، ٹھیکیدار، مشیر، عارضی ملازمین، بشمول تمام تیسرے فریقوں کے ساتھ وابستہ اہلکار، PWCS میں رضاکار، اور دیگر تمام افراد جنہیں PWCS نیٹ ورک انفراسٹرکچر تک رسائی دی جا چکی ہے لازماً PWCS قابل قبول استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی سے مطابقت کریں، اور اس کی نگرانی، نفاذ اور رپورٹ انحرافات کے لئے ذمہ دار ہیں۔

    1. مرکزی دفتر مینیجر (جیسا کہ محکمانہ سپروائزر یا ڈائریکٹر) اور پرنسپل اور سکول میں موجود منتظمین اس ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی اور ضوابط 1-923، "کمرشل ایڈرٹائزنگ"، 2-295، "ویب سائٹ کی تیاری اور نفاذ" اور 3-295، "کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS ورچوئل کلاس روم" کی پیروی کیے جانے کی یقین دہانی کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔

    2. منتظمین بھی استاد کی تدریس میں ٹیکنالوجی کے درست انضمام کی کا استعمال اور نگرانی کریں گے۔

    3. سکول کے اندر ویب مینیجر اور مرکزی دفتر کے شعبے بھی اس PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی اور ضوابط 1-923، "کمرشل ایڈرٹائزنگ"، اور 2-295، "ویب سائٹ کی تیاری اور نفاذ" کی پیروی کیے جانے کی یقین دہانی کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔

    4. اساتذہ طلباء کو PWCS کمپیوٹر نظام اور نیٹ ورک سروسز کو استعمال کرنے کی رہنمائی اور انٹرنیٹ سیقٹی کی ہدایات فراہم کرنے کے لئے کے ذمہ دار ہوں گے۔

    5. طلباء PWCS کی اس ذمہ داررانہ استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی سے منسلک رہنے اور نصاب سے براہ راست متعلق تفویض کردہ کاموں کے لئے PWCS کمپیوٹر کے نظام اور نیٹ ورک کی خدمات کا استعمال کرنے کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔

    6. والدین اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے کہ ان بچے PWCS کی ذمہ داررانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی وابستگی پر عمل پیرا ہوں اور نصاب سے متعلق تفویض کردہ کاموں کے لئے PWCS کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک خدمات کا استعمال کرنے کے ذمہ دار ہوں۔

  7. تحفظ

    1. ٹیکنالوجی سے متعلق حفاظتی اقدامات

      PWCS انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز محفوظ رکھنے اور طلباء اور عملہ کو انٹریٹ کی رسائی مہیا کرنے کیلئے صنعت کی نمایاں ٹیکنالوجیز کا نفاذ کر چکی ہے اور اسے برقرار رکھتی ہے۔ قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں نامناسب معلومات تک رسائی کے فلٹر انٹرنیٹ یا اسے بلاک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی حفاظت کے عملی اقدامات (یا "انٹرنیٹ فلٹرز") استعمال کیے جائيں گے۔ خاص طور پر، جیسا کہ بچوں کے انٹرنیٹ تحفظ کے قانون کے تحت شائع شدہ L. No. 106554 اور 47 USC 254(h)] ایسا مواد جو بیہودہ یا بچوں کے لئے فحش ہو، کے بصری اظہار پر پابندی ہو گی۔ عملے کی نگرانی اور ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا تفویض کردہ فرد کی منظوری سے مشروط، ٹیکنالوجی تحفظ کے اقدامات کو پس انداز یا، بچوں کی صورت میں، حقیقی تحقیق یا دییہ PWCS کے تمام سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابل اطلاق وفاقی اور ریاستی قوانین، ورجینیا محکمۂ تعلیم کے رہنما اصولوں اور ضوابط، اور سکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کے تحت کمپیوٹر نیٹ ورک کے استعمال اور انٹرنیٹ تک رسائی کی نگرانی کریں اور اس پر نظر رکھیں۔گر قانونی مقاصد کے لئے کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔



    2. سائیر سیکورٹی

      سکول بورڈ اور انتظامیہ کسی بھی اور تمام سائبر خطرات کے خلاف چوکس رہنے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی کو یقینی بنانے کا عزم کرتی ہے کہ ہمارے ملازمین اور طلباء نئے ڈیجیٹل ٹول اور وسائل کا بلا خوف و خطر، مہارت اور ذمہ داری سے استعمال کر سکیں۔ PWCS سٹاف سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مضبوط پاس ورڈ کا انتخاب کر کے، سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر کے، آن لائن ذمہ دارانہ طرزعمل پر عمل کر کے اور جہاں ضروری ہے ملٹی فیکٹر تصدیق استعمال کر کے نقصان دہ سائبر سرگرمی کی حساسیت کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ PWCS نیٹ ورک اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے کسی بھی وقت جب ضروری ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز اضافی سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کا انتخاب کر سکتی ہے۔ اضافی وسائل کے لیے منسلکہ I ملاحظہ کریں۔

    3. ملازمین اور طلباء کے مواد کی رازداری

      یہ معیارات طالبعلم/طالبہ اور ملازم کی معلومات کے خفیہ معلومات اور پرائیویسی کے تحفظ کے لئے معلومات کو جمع کرنے، منتقلی، ذخیرہ کرنے، استعمال، منکشف، اور اس کو ضائع کیے جانے کے دوران، قابل اطلاق وفاقی، ریاستی، اور مقامی قوانین اور اسکول بورڈ کی پالیسیوں اور ضوابط کے ساتھ واجب استقلال اور تعمیل مہیا کرنے کیلئے مرتب کیے گئے ہیں۔ ملازمین اور طلباء ک رازداری کے تحفظ کے لئے، زیادہ تر سکول ڈویژن کے اہلکار ملازمین اور طلباء سے جمع کی جانیوالی معلومات کے تحفظ کے لئے قانونی طور پر ذمہ دار ہیں۔ کوائف کو حادثات، غیرمجاز رسائی، چوری، غیرمجاز تبدیلیوں، یا غیر ارادی جاری کیے جانے سے محفوظ رکھا جانا چاہئے۔ کوائف کو سنبھالںے والوں کو سمجھنا چاہئیے کہ کس بات کو نامناسب اور کوائف تک نامناسب رسائی اور اس کا استعمال تصور کیا جاتا ہے۔ کوائف میں تبدیلی، تبادلہ، اور کوائف کی تقسیم صرف مجاز اور قابل قبول طریقے سے کی جانی چاہئے۔ ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی یا اس کے نامزد فرد کی اختیار دہی اور منظوری کے بغیر کسی خفیہ کاری حل یا فائل کے اشتراک پروگرام کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

      ذاتی شناخت کے قابل طلباء یا ملازم کی معلومات کو جمع، استعمال، اور تقسیم کرنے کا عمل سختی کے ساتھ قطعی طور پر صرف تعلیمی یا انتظامی مقاصد تک محدود ہو گا۔ PWCS ویب سائٹ پر سکول کی سرگرمیوں یا طلباء کی کامیابی کی شتہیر کے مقصد کے ساتھ طلباء اور عملہ کے نام اور تصاویر کے لئے اجازت دی جاتی ہے، لیکن اس طرح کی معلومات لازماً احتیاط اور طالبعلم/طالبہ کا تعلیمی ریکارڈ اور ڈاریکٹری معلومات کا اجراء کے ساتھ مطابقت میں استعمال کی جائے، ضابطہ 1-790 تا 4-790، جو طلباء اور ان کے والدین/سرپرستوں کو اپنے نام، تصاویر، اور طالب علم کے بارے میں دیگر معلومات کو عوام میں منکشف نہ کرنے کے لیے فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انفرادی طلباء کے بارے میں معلومات کو صرف اس وقت استعمال کیا جا سکتا ہے جب یہ ضابطہ 3-790 "ڈائریکٹری معلومات کا اجرا" کی تعریف پر پورا اترے، اور طالبعلم/طالبہ/والد یا والدہ/سرپرست اس طرح کے انکشاف سے انکار کر دینے کا انتخاب نہ کر چکے ہوں۔

      سوشل سیکورٹی نمبر، جمع، تقسیم، یا منکشف نہیں کیے جائیں گے ماسوائے جب تک قانون کی طرف سے مجاز دہی نہ کی گئی ہو۔ ذاتی شناخت معلومات (PII)، جیسا کہ نام، جاب ٹائٹل اور تفصیلات، ٹیلی فون اور فیکس نمبر، ای میل اور دیگر پتے انٹرنیٹ کے ذریعے PWCS پروگرام/ سیمینار کی رجسٹریشن کی لئے یا دیگر قانونی PWCS مقاصد کے لئے اندرونی طور پر جمع اور استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس طرح کی معلومات کو کسی بیرونی گروپ کے ساتھ فروخت یا اشتراک اور نہ ہی PWCS سے باہر کسی تیسرے فریق پر اسے منکشف کیا جائے گا۔

      رازدارانہ اور حساس کوائف کی حامل فائلوں کو کسی ہٹائے جا سکنے والے میڈیا یا موبائل ڈیوائس پر ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا ہے جسے PWCS سے باہر لے جایا جائے جب تک کہ منظور شدہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی خفیہ کاری اور سٹوریج کے حل سے محفوظ کردہ ہو۔

      PWCS کے ساتھ معاہدے میں افراد، سکول سے وابستہ ادارے یا کمپنیاں سروس کے دوران میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو وہ PWCS کو فراہم کرتے ہیں، لیکن وہ اداروں کسی غیر مجاز مقاصد کے لئے معلومات کا انکشاف نہیں کر سکتے ہیں اور وہ کام کرنے سے پہلے لازماً PWCS کے ایک روزداری کے معاہدے پر دستخط کریں۔ کوئی دیگر ادارے PWCS سائٹس کے ذریعے معلومات جمع کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ سکول سے وابستہ ادارے جیسے سابق طلباء ایسوسی ایشن، بوسٹر کلب، پیرنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن، پیرنٹ ٹیچر سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن، پبلک ایجوکیشن فاؤنڈیشن، پبلک ایجوکیشن فنڈ، یا سکالرشپ آرگنائزیشن جو PWCS کو معاونت فراہم کرتی ہیں، انہیں لازمی طالبعلم/طالبہ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنی چاہیے۔

      تمام ویب- یا کلاؤڈ بیسڈ، PWCS کے پیش کردہ یا وینڈر کی پیش کردہ سسٹم جو طالبعلم/طالبہ، ملازم/ملازمہ، یا PWCS کی خفیہ معلومات سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں لازمی طور پر سسٹم تک رسائی اور تصدیق کے لیے ایک محفوظ پروٹوکول فراہم کرنا چاہیے۔ بیان کردہ نظام، نظاموں کے مابین کسی بھی ضروری کوائف کی منتقلی یا انٹرفیس، کے لئے محفوظ FTP ، HTTPS یا برابر پروٹوکول فراہم کرے گا، اگر قابل اطلاق ہو۔

      اگر PWCS کی حساس اور اشد ضروری معلومات کھو یا ضائع ہو جائیں، غیرمجاز فریقین پر منکشف ہو جائیں، یا ان کے ضائع ہو جانے یا غیر مجاز فریقین پر منکشف ہو جانے کا شک ہو یا PWCS معلومات کے نظام میں کوئی غیر مجاز استعمال واقع ہو چکا ہو، یا ایسا واقع ہو جانے کا شک ہو، تو فوری طور پر رسک منیجمنٹ و سیکیورٹی سروسز کو مطلع کریں۔

    4. PWCS کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک کی خدمات تک رسائی

      PWCS کے ملازمین، طلباء، اور عارضی ملازمین کمپیوٹر نظام اور نیٹ ورک خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی شرط کے طور پر ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ تحفظ کی پالیسی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ملازمین کے نیوز لیٹر (یعنی "Communicator," "Admin Instant") میں تمام ملازمین کو PWCS قابل ذمہ دار استعمال کی توقعات کے متعلق سالانہ یاد دہانی کرائی جائے گی۔ عمارت کے منتظمین اور/یا محکمہ کے سپروائزر اپنے عملے کے ساتھ توقعات کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

    5. صارف کے اکاؤنٹس اور توثیق

      تمام صارف درجات، نظام سطح، ای میل، اور ایپلیکیشن لازماً ایک منفرد صارف شناخت کی حامل ہوں۔ صارفین دوسروں کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں دیں گے اور اپنے اکاؤنٹ سے سرانجام دی گئی تمام سرگرمیوں کے لئے خود ذمہ دار ہوں گے۔ مزید برآں، PWCS معلومات وسائل پر ملازمین اور طلباء کو سرگرمیاں انجام دینے کے لیے دوسروں کے اکاؤنٹس استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ یہ صارف کی ذمہ داری ہے کہ کہ یقینی بنائے کہ اس کی شناخت کا دوسروں کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔

      صارف کے اکاؤنٹس اور توثیق سے متعلق درج ذیل شرائط ہیں:

      1. عام اور عارضی نیٹ ورک، ایپلیکیشن، اور ای میل اکاؤنٹس کا استعمال کے لئے تعیناتی نہیں کی جانی چاہئیے ماسوائے جب تک کہ ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا نامزد اس کی منظوری نہ دے دے۔

      2. ملازمین کمپیوٹر سسٹم پر کسی اور صارف کو، جس پر پہلے کوئی اور صارف فعال سیشن کر چکے ہوں، رسائی دینے سے قبل اور روزانہ لاگ آؤٹ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ ملازمین کمپیوٹر، نیٹ ورک، یا انٹرنیٹ کے نظام پر رسائی کے ذمہ دار ہوں گے اگر کوئی بھی دوسرا شخص یا طالبعلم/طالبہ جو اسی کمپیوٹر، نیٹ ورک، یا انٹرنیٹ کے نظام پر رسائی حاصل کرتا ہے کیونکہ وہ ملازم تقاضے کے مطابق لاگ آؤٹ نہیں ہوا تھا یا سسٹم کو لاک نہیں کیا تھا۔

      3. آف سائٹ طور پر لاگ ان اور استعمال کا احتساب فراہم کرنے کے لئے لیپ ٹاپ کے صارفین کے ایک مقامی صارف اکاؤنٹ بنانے کے لئے اپنے نیٹ ورک لاگ ان اکاؤنٹ کے ذریعے پہلے PWCS نیٹ ورک میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔

      4. تمام ملازمین سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک لاگ ان کی سالانہ تجدید کے وقت یا اصلی یا متشابہہ فشینگ میں ناکامی پر "سیکیورٹی سے آگاہی کی تربیت" لیں۔ اگر 30 دنوں کے اندر اندر ملازم/ملازمہ تربیت مکمل نہیں کرتا/کرتی تو جب تک وہ تربیت مکمل نہیں کر لیتا/لیتی ان کی نیٹ ورک تک رسائی منسوخ کر دی جائے گی۔

      5. نئے ملازمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن ریسورسز کے ذریعے اپنے ملازمت حاصل کرنے کے عمل کے دوران "سیکیورٹی سے آگاہی کی تربیت" لیں گے۔

      6. وہ ملازمین جو بار بار نقلی یا اصلی فشینگ مہم میں ناکم ہوں گے انہیں اہلکار کی کاروائی کے لیے ان کے سپروائزر کے پاس رپورٹ کیا جائے گا۔

      7. PWCS نیٹ ورک کے باہر سے ای میل اور PWCS کے دیگر وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ہو سکتا ہے کہ ملٹی فیکٹر تصدیق (MFA) یا VPN (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) ایسے سیکیورٹی ٹولز استعمل کیے جائیں تاکہ آف کیمپس اور باہر سے وسائل تک رسائی کے لیے ڈیٹا کی حفاظت کی جا سکے۔ جو ملازمین MFA استعمال نہ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں وہ باہر سے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے اور PWCS کی عمارت کے اندر یا PWCS "وائی-فائی پارکنگ لاٹ" سے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

    6. پاس ورڈ

      ایک منفرد صارف شناخت کے ساتھ اشتراک میں ایک پاس ورڈ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کمپیوٹر کا نظام اور ایپلیکیشن سروس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ایک صارف کے حقوق کی مجاز دہی کی جا سکے۔ پاس ورڈ مجاز صارفین کے لئے PWCS کے نظام اور نیٹ ورک کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش سے غلط استعمال کے خلاف تحفظ میں مدد دیتا ہے۔ مجاز صارفین اپنے پاس ورڈ اور اکاؤنٹس کی سیکورٹی کے لئے خود ذمہ دار ہیں۔ پاس ورڈ کو خفیہ سمجھا جاتا ہے اور کسی بھی حالات کے تحت ان کا اشتراک نہیں کیا جانا چاہئیے۔ انفرادی صارف کے پاس ورڈ کی ایک ایپلیکیشن یا پراسس میں سرایت پذیری کبھی نہیں کرنی چاہیے۔ تمام صارف درجات، نظام سطح، ای میل، اور ایپلیکیشن سروس پاس ورڈ لازماً ان رہنما معیارات پر عمل کریں۔ کسی حساس کوائف یا اشد ضروری معلومات کے بغیر عوامی کمپیوٹر، جیسا کہ ایک لائبریری میں یا لیبارٹریوں میں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے ڈائریکٹر یا نامزد کی منظور کے مطابق معاملہ بہ معاملہ کے مطابق خارج کیا جا سکتا ہے۔

      ہر ایک صارف کے لئے ایک پاس منفرد ورڈ مقرر کیا جانا چاہئے۔ نظام/اور یا ایپلیکیشن میں پہلی بار لاگ ان کرنے کے بعد صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ PWCS کے پاس ورڈ کبھی بھی PWCS سے باہر کے سسٹم اور سروسز جیسے ذاتی کمپیوٹر، بنکنگ، ویب سائٹ، سوشل میڈیا وغیرہ کے لیے استعمال نہیں کیے جانے چاہیے۔

      اگر ایک اکاؤنٹ یا پاس ورڈ کا کسی کو پتہ چل گیا ہے یا شک ہے کہ کھو گیا، چوری ہو گیا یا کسی کو پتہ چل گیا ہے تو صارف کو فوری طور پر ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا نامزد کردہ کو اس کی رپورٹ کرنی چاہیے اور تمام پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہیے۔ پاس ورڈ کے تقاضے ضمیمہ II میں واقع ہیں۔

    7. الیکٹرانک طریقے سے رابطے کے وسائل (ایپلیکیشن سروس فراہم کرنے والے)

      ملازمین کو تعلیمی مقاصد اور سرکاری PWCS ڈویژن میں رابطے کے لیے PWCS ای میل اور میسجنگ اکاؤنٹ دیئے جاتے ہیں۔

      جن سکولوں اور کلاسوں میں بیرونی الیکٹرانک وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں وہاں لازمی طور پر ایک استاد/استانی/منتظم ہر الیکٹرانک ریسورس کے سپانسر کے طور پر موجود ہونا چاہیے۔ ان اکاؤنٹ میں بلاگ، بحث کے بورڈ/فورم، اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ شامل ہیں، مگر ان تک محدود نہیں۔ سپانسر طالبعلم/طالبہ کے نیٹ ورک کے رابطے اور استعمال کی رہنمائی اور نگرانی کے ذمہ دار ہیں۔ سپانسر کردہ بیرونی الیکٹرانک اکاؤنٹ اور ایپلیکیشن پر فیملی ایجوکیشن رائٹس و رازداری کے ایکٹ (FERPA) کے وہی قوانین (جیسے والدین کی درخواستیں، ثمن/عدالتی حکم نامے) لاگو ہوں گے جیسے PWCS میں موجود ایپلیکشن پر ہوتے ہیں۔ ہر سکول "سپانسر" سے توقع کی جاتی ہے کہ جب بھی IT یا ریکارڈ سینٹر کا سٹاف FERPA کے رازداری کے انکشافات کے تحت درخواست کرے، وہ مواد تک رسائی فراہم کریں یا مواد ایکسپورٹ کریں۔ وسائل کی غلط استعمال اکاؤنٹ کے نقصان اور/یا تادیبی کاروائی کی وجہ بن سکتا ہے۔ سپانسرز شرکت کے لئے طلباء کو مناسب تکنیکیں اور معیار کی تعلیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے؛ رازادی کے مسائل، کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں، ٹولز کے استعمال، اور نیٹ ورک کے آداب کی وضاحت کریں گے۔

    8. ہارڈوئیر، سافٹ وئیر، اور آن لائن وسائل کاحصول ہارڈوئیر

      اگر سافٹ وئیر، اور آن لائن وسائل کے حصول کی پہلے سے منظوری نہیں لی گئی تو پہلے دفتر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز سے رابطہ کریں۔ سٹاف سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ اس عمل کو شروع کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک ٹکٹ جاری کریں۔ اگر ڈیٹا کی خلاف ورزی ہوتی ہے یا سسٹم پر ڈیٹا کے غیر ارادی اظہار ہوتا ہے جن نے اس منظوری کے عمل کو استعمال نہیں کیا تو سٹاف رکن (اراکین) جو یہ رسائی فراہم کر رہے ہیں، اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

      ڈویژن کا میل ویئر/اینٹی وائرس سافٹ ویئر، لازماً نصب، فعال، اور نیٹ ورک سے منسلک تمام کمپیوٹر سسٹمز پر تمام اوقات میں تازہ ترین رکھا جانا چاہئیے۔ کمپیوٹر سسٹمز پر لازماً تازہ ترین دستیاب اور موزوں ترین سیکیورٹی پیچز نصب ہونے چاہئیں، جو قابل قبول جوکھم کے شناخت شدہ درجہ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔

      بجلی بچانے کے لیے جب کمپیوٹر اور مانیٹر استعمال نہیں ہو رہے تو ان کو بند کر دینا چاہیے۔ کبھی کبھار، ڈویژن کی طرف سے سٹاف سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس اور دیگر وجوہات کی بنا پر ان کو آن چھوڑ دے۔

    9. گھر بیٹھے رسائی

      PWCS کے ملازمین، کنٹریکٹر، وینڈر جو VPN (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے ذریعے PWCS کے وسائل کی گھر سے رسائی حاصل کرتے ہیں انہیں لازمی PWCS کی ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔ تنظیموں یا افراد جو PWCS نیٹ ورک تک بغیر-معیار بعید رسائی کے حل لاگو کرنے کی خواہشمند ہوں لازماً ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا نامزد فرد سے اس سلسلہ میں پیشگی اجازت حاصل کر لیں۔ تمام کمپیوٹر نظام جو PWCS داخلی نیٹ ورک کے ساتھ ایک بعید رسائی ٹیکنالوجیز کی مدد سے منسلک ہیں لازماً ضابطہ کے تمام تقاضوں پر عمل کریں۔

  8. حادثہ پر ردعمل، تخفیف، انتظام، اور تحقیقات

    سیکیورٹی سے متعلقہ تمام شناخت کردہ واقعات کی رپورٹ فوری طور پر موقع پر موجود انتظامیہ یا رسک منیجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز کو دی جانی چاہیے۔ دفتر برائے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز یا ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز یا نامزدہ کردہ اس بات کا تعین کریں گے کہ اگر کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تو کونسا قدم اٹھایا جائے۔ کوئی صارف کسی کمپیوٹر کو آن/آف، منقطع، معلومات حذف کرنا، یا کسی طرح سے خراب نہیں کرے گا جسے رسک منیجمنٹ کی جانب سے قبضہ میں لیا جانا ہو جب تک تحفظ کہ یا ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکانلوجی سروسز یا نامزد کی ہدایات نہ موجود ہوں۔

  9. الیکٹرانک ثبوت کو محفوظ کرنا

    جب ڈویژن کو اصل یا متوقع قانونی چارہ جوئی کا نوٹس ملے تو، اس طرح کی قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے متعلقہ الیکٹرانک ثبوت سمیت تمام ثبوت، کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملازمین جنہیں PWCS کی طرف سے قانونی کاروائی کا حقیقی یا دھمکی کا نوٹس ملتا ہے (یا جنہیں قانونی کاروائی کے حقیقی یا دھمکی کا نوٹس کے بارے میں معلوم ہوتا ہے) لازماً ایسی تمام شہادت کو برقرار رکھیں، اور اسے حذف، تبدیل نہیں، یا دوسری صورت میں کسی بھی برقیاتی ثبوت کی سالمیت کو خراب نہیں کر سکتے ہیں۔ اس میں ای میلز، فائلیں، فولڈر، یا کوئی بھی دوسرے برقیاتی کوائف یا مواصلات شامل ہے، لیکن ان تک محدود نہیں ہے۔

  10. انٹر نیٹ سیفٹی کی تعلیم

    انٹرنیٹ تحفظ کی تعلیم تمام تدریسی عملے کی ذمہ داری ہے اور PWCS کی ویب سائٹ پر وسائل دستیاب ہیں۔

کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

منسلکہ I کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں

منسلکہ II کے PDF ورژن کے لیے یہاں کلک کریں