کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 200 - سکول کی عمومی انتظامیہ
عنوان: ضابطہ - کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز ورچوئل کلاس روم
کوڈ: 3-295
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 9 دسمبر، 2020
ضابطہ: 3-295
کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک سروسز - PWCS ورچوئل کلاس روم
اس ضابطے کا مقصد ورچوئل کلاس روم کے ماحول میں تدریس کے استعمال اور اطلاق میں طلباء، والدین اور عملے کی توقعات کا خاکہ بنانا اور اس ماحول میں طلباء کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (PII) کی رازداری کو فروغ دینا ہے۔ کووڈ-19 کی عالمی وبا اور ملک کے بیشتر سکول ڈویژنز کی طرف سے ورچوئل لرننگ کی طرف منتقلی کے تعلق میں، ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ تعلیم (ED) نے کووڈ-19 کے دوران ورچوئل لرننگ کے استعمال کی حمایت کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے۔ ED نے مشورہ دیا ہے کہ… FERPA "سکول، یا کمرۂ جماعت کے استاد کی ان تعلیمی سرگرمیوں یا کاموں میں مداخلت نہیں کرے گا جو عام طور پر نارمل یا قانونی سمجھی جاتی ہیں۔ اس لیے، طالبعلم کے رازداری کے حق پر کلاس روم کی کچھ سرگرمیوں کے اثرات کو جانچنے کے لیے ایک قابل فہم، سمجھدار، اور لچکدار نقطہ نظر کی ضرورت ہے اور اس کے برعکس بھی۔" تاہم، اس ضابطے کے ذریعے، عملے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ براہ راست ہدایات کے دوران طالبعلم/طالبہ کے ریکارڈ سے لیے گئے PII کے انکشاف سے بچنے کے لیے اور ان کو آن ڈیمانڈ ہدایات کے لیے دستیاب کرنے سے پہلے، تدریس کی ریکارڈنگ سے ایسی معلومات میں ترمیم کرنا۔
PWCS ورچوئل اسباق کے مواد کے ساتھ ساتھ ایسے مواد کی ریکارڈنگ کے استعمال، دوبارہ استعمال، یا افشگی کے سلسلے میں کاپی رائٹ کے تحفظات پر بھی زور دیتا ہے۔ PWCS کے موجودہ طلباء کو PWCS منتظم کی پیشگی اجازت کے بغیر تعلیمی مقاصد کے علاوہ اور کسی مقصد کے لیے ایسا مواد استعمال یا افشا نہیں کرنا چاہیے۔
PWCS کووڈ-19 کے دوران ورچوئل کلاس روم کے لیے درج ذیل رہنما اصولوں پر عمل کرے گا اور PWCS کے تمام سٹیک ہولڈر سے اس پر عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے:
- والد یا والدہ/قانونی سرپرست کی ورچوئل تدریس/ملاقاتوں کے دوران ذمہ داری
- یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ کلاس روم کی عام سرگرمیاں PII کے نادانستہ انکشاف کا باعث بن سکتی ہیں، ایک بہترین عمل کے طور پر، PWCS اس بات کی حوصلہ شکنی کرتا ہے کہ " غیر طلباء کا ایسی صورت میں ورچوئل کلاس رومز کا مشاہدہ کریں کہ طالبعلم/طالبہ کے تعلیمی ریکارڈ سے PII، درحقیقت، اس طرح کے ورچوئل کلاس رومز میں انکشاف ہو"۔ کووڈ-19 کے دوران FERPA ورچوئل لرننگ، ED ، سٹوڈنٹ پرائیویسی پالیسی آفس، 30 مارچ، 2020
- ورچوئل کلاس روم میں ملاقاتیوں کے لیے PWCS کے رویوں کی توقعات میں درج ذیل شامل ہیں:
- کلاس میں طلباء سمیت کسی کو بھی ورچوئل تدریس کی ریکارڈنگ اور/یا ویڈیو یا تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔
- ضرورت پڑنے پر گھر کے بالغ افراد ٹیکنالوجی کے حوالے سے طلباء کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن کلاس کے دوران خاموش رہنا چاہئے اور کلاس روم میں شرکا کے طور پر کام نہ کریں، جب تک کہ استاد کے ذریعہ ایسا کرنے کی دعوت نہ دی جائے یا اگر سکول انتظامیہ نے اس شرکت کی منظوری نہ دی ہو۔
- رجسٹرڈ جنسی مجرموں کو ورچوئل کلاس روم دیکھنے یا اس میں شرکت کی اجازت دینے کی ممانعت ہے۔
- جس ورچوئل کلاس میں بچہ/بچی داخل نہیں ہے، اس تک رسائی یا رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے لیے طالبعلم/طالبہ کی اسناد کو استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔
- کلاس روم کی تدریس کو ریکارڈ کرنے کی ممانعت کے بارے میں والدین کو مطلع کرنے والا نوٹس آفس آف کمیونیکیشن کی طرف سے ہر سال بھیجا جائے گا۔
- PWCS کے طالبعلم/طالبہ کے "ضابطۂ اخلاق"
کے مطابق، ورچوئل تدریس کے دوران طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری ہے کہ "ورچوئل کلاس روم کے اسباق کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کریں، طلباء سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ "ضابطۂ اخلاق" اور "استعمال کی قابل قبول رہنما اصول" - ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (انٹرنیٹ، ویڈیو کانفرنسنگ، الیکٹرانک میل، وغیرہ) پر عمل کریں۔ طلباء کو PWCS کی پالیسی 295 ، "کمپیوٹر سسٹم و نیٹ ورک سروسز کے معیارات"، ضابطہ 295-1، " کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS کے قابل جوابدہ استعمال اور انٹرنیٹ کے تحفظ کی پالیسی" اور ضابطہ 2-295 ، ویب سائٹ کی تیاری اور نفاذ" کے معیارات کی پابندی کرنا بھی ضروری ہے۔
- اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طلباء مشغول ہوں اور اساتذہ اپنے طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہونے کے لیے جب بھی ممکن ہو یا قابل عمل ہو کیمرے آن رکھنے کی توقع کی جاتی ہے۔ خصوصی حالات والے طلباء، جن کے ماحول، ذاتی ضروریات یا ٹیکنالوجی کی وجہ سے کیمرہ آن رکھنا عملی طور پر ممکن نہیں ہے، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے استاد/استانی (اساتذہ) اور/یا سکول منتظمین سے رابطہ کریں تاکہ ان سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے جن کے تحت طالبعلم/طالبہ (طلباء) پڑھائی میں مناسب طریقے سے شامل ہوں اور شرکت کریں اگرچہ استاد/استانی کو نظر نہیں آ رہے۔
- مائیکرو فون بند رہے گا جب تک کہ استاد/استانی اسے آن کرنے کو نہ کہیں۔
- صرف ان ورچوئل کلاسوں میں حاضر ہوں جن کے لیے تفویض کیے گئے ہیں۔
- جو آپ کے ساتھ کلاس میں نہیں ہیں انہیں ورچوئل میٹنگ کی آئی ڈی اور/یا پاس ورڈ مت بتائیں۔
- اس بات کی تسلی کریں کہ آپ ایپلیکیشن میں اپنے نام کے ساتھ ہی سائن ان ہیں (ایسے گھر جہاں ایک سے زیادہ بچے ہیں)۔
- سنکرونس یعنی براہ راست تدریسی دنوں کے لیے اپنے ورچوئل شیڈول کا جائزہ لینے کے لیے لرننگ منیجمنٹ سسٹم میں باقاعدگی سے لاگ ان کریں۔
- ورچوئل کلاس رومز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں ڈسپلے نام صرف قانونی یا ترجیحی نام ہونا چاہیے جیسا کہ طلباء کے انفارمیشن سسٹم میں درج ہے۔
- اپنے گریڈ کے لیے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ملاحظہ کریں؛ لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو اساتذہ فیڈ بیک اور کورس کی ترقی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
- ورچوئل تدریس/ملاقاتوں کے دوران استاد/استانی کی ذمہ داری
- اساتذہ کو معیاری تدریس کے لیے طلباء کو آن ڈیمانڈ کا اختیار فراہم کرنا چاہیے۔ یہ یا تو براہ راست تدریس کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے، استاد کے ذریعہ تیار کردہ پہلے سے ریکارڈ شدہ مواد، یا کسی اور ذریعہ سے فراہم کردہ (جیسے کہ منظور شدہ تدریسی ویڈیو، پاورپوائنٹ، آڈیو فائل، یا ویب سائٹ)۔
- ورچوئل اسباق/میٹنگز کو شیڈول کرتے وقت، اساتذہ کو تصدیق کو فعال کرنا لازمی ہے۔ مستثنیات صرف محدود صورتوں میں کی جا سکتی ہیں، جیسے مہمان مقررین، والدین کی کانفرنسوں کے لیے وغیرہ۔
- ورچوئل کلاس روم کے اسباق/میٹنگز کو شیڈول کرتے وقت، اساتذہ اپنے PWCS اکاؤنٹ کے ساتھ درج ذیل طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ استعمال کر سکتے ہیں:
- کینوس میں زرم کو شامل کریں
- کورس کے ہوم پیج پر کلاس روم/اسباق/میٹنگ کے لنک پوسٹ کریں
- بغیر گریڈ کی اسائنمنٹ کے طور پر میٹنگ شیڈول کریں
- کورس کے اعلانات میں میٹنگ کے لنک پوسٹ کریں
- طلباء اور غیر طلباء کی طرف سے، بعد میں دیکھنے کے لیے ریکارڈ شدہ ورچوئل کلاس روم کے اسباق جو اپ لوڈ کیے گئے ان میں سے PII پر مشتمل مواد اور FERPA کی تعمیل والے مواد میں ترمیم لازمی ہے۔ PII میں درج ذیل شامل ہو سکتا ہے مگر اس تک محدود نہیں ہے، طالبعلم/طالبہ کے گریڈ کا اظہار؛ طالبعلم/طالبہ کے زخمی ہونے، اس پر حملہ ہونے، شکار ہونے، بیمار ہونے، یا طبی ہنگامی صورتحال کی تصاویر؛ طالبعلم/طالبہ کی پریزینٹیشن؛ طالبعلم/طالبہ کے مقامی، ریاستی، یا وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی تصاویر؛ یا طالبعلم/طالبہ نے ایسے طرزعمل میں شامل ہونے کی تصاویر جن کے لیے تاردیبی کاروائی التوا میں ہے، ہو چکی ہے یا معقول نتیجہ نکل سکتا ہے۔
- ریکارڈ شدہ ورچوئل اسباق صرف استاد کی مشترکہ سکرین پر پیش کیے جائیں گے۔
- ریکارڈ شدہ ورچوئل اسباق، تصاویر، یا لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے سکرین شاٹس، یا طلباء کے رابطے کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ نہیں کیے جائیں گے۔
- ورچوئل کلاس رومز کو خصوصی اجازت کے بغیر فیس بک یا یوٹیوب (یا کسی دوسرے پبلک میڈیا) پر براہ راست نشر نہیں کیا جائے گا۔
- ریکارڈ شدہ ورچوئل کلاس روم کے اسباق کو کلاؤڈ (جیسے، مائیکرو سافٹ سٹریم، ون ڈرائیو) یا لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں محفوظ کیا جانا چاہیے۔
- ریکارڈڈ ورچوئل کلاس روم اسباق کلوز کیپشن کے ساتھ قابل رسائی ہونے چاہیے۔ تمام ورچوئل ریکارڈنگ کا مکمل طور پر جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کلوز کیپشنز نے سبق کو غلط طریقے سے نقل نہیں کیا ہے (مثلاً فحش کلامی، وغیرہ)۔
- ورچوئل اسباق کے دوران بتائے جانے والا تمام مواد (جیسے آن لائن ویڈیوز، تصاویر، وغیرہ) کو لازمی طور پر ضابطہ 1-291، "کاپی رائٹس" کے مطابق ہونا چاہیے۔
ورچوئل کلاس روم سبق کی نقل PWCS کا ریکارڈ ہے۔ اگرچہ اس طرح کے ریکارڈ کو عموماً حذف کیا جا سکتا ہے جب یہ انتظامی طور پر مفید نہیں ہے، مگر ریکارڈ طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی مدت سے مشروط ہو سکتا ہے اگر اسے آن ڈیمانڈ ہدایات کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ تادیبی کارروائی میں ثبوت۔ اس طرح کی ریکارڈنگ درج ذیل کے افشاء کے تابع بھی ہو سکتی ہے، ورجینیا فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ، FERPA یا عدالتی حکم، ثمن، یا تلاشی وارنٹ۔
کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔
کراس ریفرنس:
ورچوئل لرننگ پلیٹ فارم انٹرانیٹ رہنما اصور (سٹاف انٹرنیٹ)
651-2-1 نوٹس - گھر بیٹھے طالبعلم کی مدد کے لیے رہنما اصول، طلباء کی ذہنی صحت اور صحت متعامل (کووڈ-19 کی وجہ سے ہنگامی تبدیلیاں ترمیم شدہ سکول کا شیڈول) (لاگ ان درکار ہے) (PDF)
295 - پالیسی - کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز کے معیارات
295-1 ضابطہ - کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورک سروسز - PWCS ذمہ دارانہ استعمال اور انٹرنیٹ سیفٹی پالیسی