کتاب: پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن: 400 - معاونتی خدمات
عنوان: ضابطہ - جسمانی تعلیم سے متعلق تحفظ
کوڈ: 1-403.09
حیثیت: فعال
اختیار کردہ: 30 مئی، 2018
معاوناتی خدمات
ضابطہ: 1-403.09
جسمانی تعلیم سے متعلق تحفظ
صحت اور جسمانی تعلیم کے اساتذہ سیکھنے کے ایسے تجربات فراہم کریں گے جو محفوظ، دلچسپ اور صحت اور جسمانی تعلیم کی تدریس میں بہترین طریقوں کی عکاسی کرتے ہوں۔
درج ذیل حفاظتی طریقوں کو لاگو کیا جائے گا:
- طلباء کو ہر سرگرمی اور لاکر روم کے طرزعمل کے حفاظتی معیارات سے آگاہ کیا جائے گا۔
- طلباء کو زیورات، لینیئرڈ، بالوں کے لوازمات، اور نامناسب لباس جیسی اشیاء نہیں پہننی چاہیے جو جسمانی سرگرمی کے دوران خطرے کا باعث ہوں۔
- طلباء ہر روز جسمانی تعلیم کی کلاس میں مناسب لباس میں شرکت کریں گے۔ مناسب لباس کے لیے طلبا کو کھیلوں کے جوتے، کھیلوں کے شارٹس، کھیلوں کے پتلون، اور ٹی شرٹس وغیرہ میں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جسمانی تعلیم کے اساتذہ لباس کی پالیسی کو نافذ کرنے کے ذمہ دار ہیں جو درج ذیل رہنما خطوط پر عمل پیرا ہے:
- مناسب لباس کے لئے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے "ضابطہ اخلاق" پر عمل کریں؛
- کھیلوں کے جوتے ہر ایک سرگرمی کے لیے مدد اور حفاظت فراہم کرنے کے لیے مناسب طریقے سے بندھے ہوئے ہوں؛ اور
- اادھار یا کرائے کے جم کے لباس کے لیے ایک نظام موجود ہو گا۔
- مناسب لباس کے لئے پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے "ضابطہ اخلاق" پر عمل کریں؛
- اساتذہ طلباء کے استعمال سے قبل سہولیات اور حفاظت کے مطلوبہ آلات کا معائنہ کریں۔
- PWCS "ضابطہ اخلاق" کے مطابق کلاس کے استعمال کے لیے سیل فونز، کیمروں اور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال کی اجازت ہے۔
- لاکر روم اور/یا کپڑے تبدیل کرنے والے حصّوں میں سیل فون کا استعمال ممنوع ہے۔
- جسمانی تعلیم کے دوران طلباء کی نگرانی ہر وقت استاد (یا نامزد کردہ) کے ذریعے کی جائے گی۔
- عملہ PWCS موو ایبل ساکر گولز سیفٹی پروگرام کی پابندی کرے گا۔
ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔
اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔