کتاب: پالیسیاں اور ضوابط

سیکشن - 400 - معاونتی خدمات

عنوان: ضابطہ خطرناک حالات کی وجہ سے سکول بند ہونا

کوڈ: 1-404.04

حیثیت: فعال

اختیار کردہ: 11 ستمبر، 2019

آخری نظر ثانی: 30 نومبر، 2021

پرانی دہرائی کی گئی تاریخیں: 11 ستمبر، 2019؛ 27 مئی، 2020؛ 23 جون، 2021

ضابطہ: 1-404.04

خطرناک حالات کی وجہ سے سکول بند ہونا

  1. مقصد
    1. اس ضابطے کا مقصد خطرناک یا خراب موسم کے دوران پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز (PWCS) کے عمل کے لیے طریقۂ کار قائم کرنا ہے۔ اس میں سٹاف کے لیے طریقۂ کار اور نامزد کرنے کا طریقہ شامل ہے جس کے مطابق کون سے ملازمین کو سکول ڈویژن کے لیے ضروری کام کرنے کی ضرورت ہے۔
    2. جب ڈویژن سپرنٹنڈنٹ (سپرنٹنڈنٹ) کی رائے کے مطابق، ایسے حالات ہوں جو طلباء اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے خطرناک ہوں، تو سپرنٹنڈنٹ کو درج ذیل مناسب اقدامات کرنے چاہیں جن میں ملازمین کے تمام گروپوں کے لیے دیر سے رپورٹ کرنا یا درج ذیل طریقے سے رپورٹ کرنا شامل ہے:
      1. سکولوں کا تاخیر سے کھلنا (طلباء کے لیے دو گھنٹے دیر سے کھلنا)؛
      2. ملازمین اور/یا طلباء کے لیے سکول سے جلدی چھٹی (جلدی بند ہونا):
      3. پورے دن کے لیے سکول بند ہونا (کوڈ گرین یا کوڈ ریڈ)؛
      4. سکول کی عمارتیں بند ہونا اور ورچوئل (کوڈ اورنج) کام کرنا؛ یا
      5. طلباء اور ملازمین کی صحت اور تحفظ کے بچاؤ کے لئے دیگر ضروری اقدامات
    3. ایسے موقع پر جب کہ مذکورہ بالا کوئی بھی اقدام کیا گیا ہو، تو سپرنٹنڈنٹ طلباء کے نقل و حمل کے نظام میں مناسب ترتیب رکھے گے اور ضروری معلومات کے بارے میں ملازمین، طلباء، والدین، اور بڑے پیمانہ پر کمیونٹی کو اطلاع دیں گے۔
    4. انفرادی سکول کے اندر خطرناک صورتحال کے موقع پر، طلباء اور ملازمین کے تحفظ اور صحت کے بچاؤ کے لئے پرنسپلز ضروری کاروائیاں کریں گے۔ فیصلہ سازی کے طریقہ کار کے لیے سیکشن IX C ملاحظہ کریں۔
    5. سکول بند ہونے، دیر سے کھلنے، یا جلدی بند ہونے سے متعلق معلومات Twitter @PWCSNews، فیس بک، PWCS ویب پیج، PWCS ٹی چینل کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں رابطے کے کارڈ پر والدین/سرپرست کے فراہم کیے گئے موبائل نمبروں پر ای میل اور ٹیکسٹ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے فیصلہ ہونے کے فوراً بعد نیوز میڈیا کو اطلاع کر دی جائے گی۔ ان ذرائع سے معلومات حاصل کرنا پرنسپلز اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔
  2. تعریفیں
    1. لبرل چھٹی [وہ چھٹی جو وفاقی ملازمین ہنگامی صورتحال یا خراب موسم کی صورت میں لے سکتے ہیں]: ملازمین شدید موسم یا اسی طرح کے ایک ہنگامی صورت میں لبرل چھٹی کی اجازت بھی نے سکتے ہیں جو انہیں کوڈ اورنج یا کوڈ گرین، تاخیر سے کھلنا، یا جلدی چھٹی کے دوران حفاظت سے کاموں کی رپورٹنگ کرنے سے روکتا ہے (رو برو یا ئل) اپنے اپنے مقررہ وقت کے لیے کام پر رہنے کے قابل بناتا ہے۔ ملازمین تنخواہ والی چھٹی لیں گے (جیسے، سالانہ، بغیر تنخواہ کے وکیشن وقت، یا ذاتی) یا تنخواہ کے بغیر چھٹی وصول کریں گے۔ جو ملازمین سالانہ چھٹی کے حقدار نہیں ہیں، لبر چھٹی کے مؤثر ہونے کے وقت بیماری کی چھٹی استعمال کرنے کے لیے منظوری دی جا سکتی ہے (ضابطہ 542-9، "لبرل چھٹی" ملاحظہ کریں)۔
    2. مستثنیٰ ملازم: فیئر لیبر سٹینڈرڈ ایکٹ (FLSA) کی مطابقت میں، کام کے ایک ہفتے میں 40 گھنٹوں زیادہ کرنے کرنے والے وہ ملازم جو اوور ٹائم کے اہل ہیں۔ PWCS میں باقاعدہ غیر مستثنی ملازمین کی شناخت "کلاسیفائیڈ" عملہ کے طور پر کی جاتی ہے اور وہ 1 سے 11 تک پے گریڈ پر ہیں اور کوڈ ریڈ/اورنج کے تحت تنخواہ وصول کرتے ہیں جیسا کہ سیکشن D غیر مستثنی عارضی عملہ میں بیان کیا گیا ہے، یہ جسمانی کام کے لیے صرف گھنٹوں کے لحاظ سے ادا کیے جاتے ہیں، اور سیکشن D کے تحت کوڈ ریڈ/اورنج کے لیے تنخواہ کے لیے نا اہل ہیں۔
    3. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین: وہ سٹاف جسے ڈویژن کے کام کے لیے اہم یا ضروری نامزد کیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال یا ڈویژن بند ہونے کے باوجود کام پر ان کی حاضری لازمی ہے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے یہ ملازمین اس وقت رپورٹ کریں گے جو انہیں موقع کے لحاظ سے ضروری فرائض ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
    4. کوڈ ریڈ/اورنج کی صورت میں تنخواہ: کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج دنوں پر، اور جب خراب موسم کی وجہ سے سبھی عملہ چلا گیا ہے، یا جب کسی ہفتہ وار چھٹی پر ہفتہ کہا جاتا ہے کہ وہ خراب موسم کے باعث سکول کے لئے کھولنے کے لئے وہاں موجود ہوں، ایک کلاسیفائیڈ ملازم (عارضی عملہ نہیں) کی ضرورت ہے یا سائٹ پر کام کے لئے منظوری ہے تو ملازم کی معمول کے گھنٹے کی شرح سے ڈیڑھ گنا زیادہ کمائے گا۔ یہ تنخواہ ملازم کی باقاعدہ تنخواہ کے علاوہ ہے۔ ڈیڑھ گنا ریٹ کا اطلاق کوڈ ریڈ اور کوڈ اورنج دنوں پر ہوتا ہے قطع نظر اس کے ہفتے کے دوران کتنے گھنٹے کام کیا، اس کے ساتھ ساتھ موسم کی صورتحال کے دوران دیگر اوقات میں کام کیا (غیر کام والے دن جو خراب موسم کی صورتحال کا حصہ ہیں، جسے سپرنٹنڈنٹ یا نامزد نے منظوری دی ہے)۔ غیر مستثنی عارضی سٹاف کو صرف جسمانی کام کے گھنٹوں کے لحاظ سے ادا کیا جاتا ہے، اور کوڈ ریڈ/اورنج کی تنخواہ کے لیے نااہل ہیں۔
  3. سکول بند ہونا / تاخیر سے کھلنا اور سکول کے بعد کی سرگرمیاں

    کو خطرناک یا خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے ملازمین کو کام پر رپورٹ کرنے یا جلدی جانے کے لیے سکول بند ہونے/تاخیر سے کھلنے کے لیے درج ذیل پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن اسی وقت نیوز میڈیا پر نشر کیا جاتا ہے جب شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
    کوڈ ریڈ طلباء کے لیے سکول بند ہیں۔ ملازمین کام کے لیے رپورٹ نہیں کریں گے، ماسوائے خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے یہ ملازمین اس وقت رپورٹ کریں گے جو انہیں موقع کے لحاظ سے ضروری فرائض ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
    کوڈ اورنج سکول اور دفاتر کی عمارتیں بند ہیں۔ ورچوئل تدریس (سینکرونس یا اے سینکرونس) اور خدمات گھر بیٹھے فراہم کی جائیں گی، جو ایک معمول کے تعلیمی دن کے شیڈول پر ہوں گی الا کہ بصورت دیگر کہا گیا ہو۔ ٹیچر سکیل پر کام کرنے والے تمام ملازمین سے گھر سے کام کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے تدریس فراہم کریں ( سینکرونس یا اے سینکرونس) تمام منتظمین اور تمام کلاسیفائیڈ ملازمین سے کام کے معمول کے اوقات کے دوران گھر سے کام کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ وہ ملازمین جن کا کام گھر سے نہیں کیا جاسکتا (مثلا، فوڈ و نیوٹریشن، ٹرانسپورٹیشن، اور عمارتوں میں کام کرنے والا عملہ) اپنے سپروائزر سے خصوصی ہدایات وصول کریں گے۔
    کوڈ گرین طلباء کے لیے سکول بند ہیں۔ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین وقت پر رپورٹ کریں گے۔ مخصوص ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں گے یا سپرنٹنڈنٹ کے کہے گئے مخصوص وقت پر (منسلکہ I ملاحظہ کیجیئے)۔ لبرل چھٹی مؤثر ہے۔ اساتذہ (گریڈ 12 کے سبھی ملازمین) اور 250 دن سے کم وقت کے تمام غیر مستثنی ملازمین کی رپورٹ نہیں کریں گے۔
    سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلیں گے سکول دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلیں گے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین اور فوڈ و نیوٹریشن سٹاف وقت پر رپورٹ کریں گے۔ اساتذہ (پے گریڈ 12 کے تمام ملازمین) اور 250 دن سے کم وقت کے تمام غیر مستثنی ملازمین دو گھنٹے کی تاخیر سے رپورٹ کریں گے۔ منتظمین اور 250 والے کلاسیفائیڈ ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے پہنچیں گے۔ بس ڈرائیور، بس اٹینڈنٹ، روٹ منیجر، اور ڈسپیچر ایک گھنٹہ دیر سے آئیں گے (سیکشن III., C., 4. ملاحظہ کریں)۔ لبرل چھٹی مؤثر ہے۔
    جلد بند ہونا سکول جلد بند ہوں گے۔ طلباء کے محفوظ رخصتی کے بعد پرنسپل اساتذہ، معاون اساتذہ، لائبریری میڈیا ، زبانوں کے مترجم، اور سکول نرسوں (وہ ملازمین جن کی بنیادی ذمہ داری طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے) کو جلد جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ دیگر تمام ملازمین کام کے نارمل شیڈول پر رہیں گے الا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بطور خاص اجازت دی جائے۔ لبرل چھٹی مؤثر ہے۔
    1. کوڈ ریڈ:
      1. سکول بند ہیں اور تمام تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سکول بسیں نہیں چلیں گی۔ سکول جانے کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز (SACC) نہیں کھلے گا۔
      2. ملازمین کام پر حاضری نہیں دیں گے۔ مخصوص منتظمین اور ملازمین جنہیں خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، انہیں موقع کے لحاظ سے ضروری فرائض ادا کرنے کے لیے مخصوص اوقات پر رپورٹ کرنا ہو گا۔
      3. تمام غیر سکول سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ ہوں گی بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام۔ ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج (NVCC) کی کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہے۔
      4. ایکوٹک سیٹر کوڈ ریڈ کی وجہ سے بند نہیں ہو گا۔ جن کلاسیفائیڈ ملازمین سے کام کرنے کرنے کا تقاضا کیا جائے گا وہ کوڈ ریڈ/اورنج دن کے لحاظ سے تنخواہ وصول کریں گے۔ عارضی سٹاف اپنے باقاعدہ گھنٹے کے حساب سے تنخواہ وصول کرے گا۔ شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی کے بارے میں ایکوٹک سینٹر کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔
    2. کوڈ اورنج:
      1. سکول اور دفاتر کی عمارتیں بند ہیں۔ ورچوئل تدریس (سینکرونس یا اے سینکرونس) اور خدمات گھر بیٹھے فراہم کی جائیں گی، جو ایک معمول کے تعلیمی دن کے شیڈول پر ہوں گی الا کہ بصورت دیگر کہا گیا ہو۔ سکول بسیں نہیں چلیں گی۔ SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔
      2. سکول کی تمام رو برو سرگرمیاں (دن اور شام) بشمول فیلڈ ٹرپس، ٹیموں کی مشق، کلبوں کی ملاقاتیں، بین المدرسی مقابلے، اور کھلاڑیوں کے مقابلے منسوخ کی جاتی ہیں۔ گھر بیٹھے (ورچوئل) سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔
      3. خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کو ضروری کام کرنے کے لیے وقت پر رپورٹ کرنا چاہیے جیسے برف ہٹانے کا کام۔
      4. تمام منتظمین (پے گریڈ 13 اور اس سے زیادہ) اور تمام کلاسیفائیڈ ملازمین معمول کے اوقات میں گھر سے کام کریں گے۔ وہ ملازمین جن کا کام گھر سے نہیں کیا جاسکتا (مثلا، فوڈ و نیوٹریشن، ٹرانسپورٹیشن، اور عمارتوں میں کام کرنے والا عملہ) اپنے سپروائزر سے خصوصی ہدایات وصول کریں گے۔
      5. اساتذہ کی تنخواہ سکیل کے تمام ملازمین (پے گریڈ 12) گھر سے کام کریں گے اور گھر بیٹھے تدریس فراہم کریں گے تدریس (سینکرونس یا اے سینکرونس) و معمول کے تعلیمی دن کے مطابق ہو گا بصورت دیگر کچھ اور کہا گیا ہو۔
      6. لبرل چھٹی مؤثر ہے۔ شدید موسم یا ایسی ایمرجنسی کی صورت میں ان کو محفوظ طریقے سے رپورٹ کرنے سے روکتا ہے (رو برو یا ورچوئل) ملازمین گھر سے کام کرنے یا رو برو رپورٹ کرنے سے قاصر ہوں تو وہ چھٹی لینے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
      7. پیشہ ورانہ ترقی کی سرگرمیاں گھر بیٹھے ہو سکتی ہیں۔ محکمہ یا سکول جس نے اس سرگرمی کو اسپانسر کیا ہے وہ اس پیشہ وارانہ ترقی سے متعلق معلومات اپنے متعلقہ عملے کے افراد کو فراہم کرے گا۔
      8. تمام غیر سکول سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ ہوں گی بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔
      9. ایکوٹک سینٹر کے اوقات اس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔
    3. کوڈ گرین:
      1. طلباء کے لیے سکول بند ہیں اور تمام تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کی گئی ہیں۔ SACC پروگرام نہیں کھلے گا۔ سکول بسیں نہیں چلیں گی۔ کچھ سرگرمیوں کو غیر معمولی استثنا دیا جا سکتا ہے جو موسم ٹھیک ہونے کے بعد یا کے دونوں میں دوبارہ طے نہیں کی جا سکتیں۔ ایسے استثنیٰ سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے لازماً منظور شدہ ہوں۔
      2. خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کو ضروری کام کرنے کے لیے وقت پر رپورٹ کرنا چاہیے جیسے برف ہٹانے کا کام۔
      3. تمام منتظمین (پے گریڈ 13 اور اس سے اوپر) اور 250 دنوں والے کلاسیفائیڈ ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے یا سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دیئے گئے مخصوص وقت پر آئیں گے، یا اگر وہ آنے کے قابل نہیں ہیں تو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کریں گے (ضابطہ 542-9، "لبرل چھٹی")۔
      4. ٹیچر سیلری سکیل (پے گریڈ 12) کے تمام ملازمین اور 250 دنوں سے کم پر کام کرنے والے مستثنیٰ ملازمین کام پر نہیں آئیں گے۔
      5. تمام غیر سکول سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ ہوں گی بشمول تعلیم بالغاں، رات کے سکول کی کلاسیں، اور سکول کی عمارتوں میں تفریحی پروگرام۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔
      6. ایکوٹک سینٹر کے اوقات اس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔
    4. دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلنا:
      1. خراب موسم میں کام کرنے والے افراد (جیسے کسٹوڈیل [صفائی والا] عملہ، مخصوص عمارتوں میں کام کرنے والے افراد، اور بسوں کی دیکھ بھال کرنے والا سٹاف) اپنے معمول کے اوقات پر رپورٹ کریں گے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کی پوزیشن کی شناخت کے لیے سیکشن V., A. کی فہرست ملاحظہ کریں۔
      2. فوڈ و نیوٹریشن سروسز کے ملازمین وقت پر آئیں گے۔
      3. تمام منتظمین (پے گریڈ 13 اور اس سے اوپر) اور 250 دنوں والے کلاسیفائیڈ ملازمین ایک گھنٹہ دیر سے یا سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دیئے گئے مخصوص وقت پر آئیں گے، یا اگر وہ آنے کے قابل نہیں ہیں تو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کریں گے (ضابطہ 542-9، "لبرل چھٹی")۔
      4. بس ڈرائیور، بس اٹینڈنٹ، روٹ منیجر، اور ڈسپیچر ایک گھنٹہ دیر سے آئیں گے۔
      5. تمام دیگر ملازمین جن کی شناخت اوپر 1 تا 4 میں نہیں کی گئی، دو گھنٹے کی تاخیر سے رپورٹ کریں گے۔
      6. کلاسیفائیڈ سٹاف کو ان کے روزانہ کے کام کے شیڈول سے زیادہ کے لئے معاوضہ نہیں دیا جائے گا الا یہ کہ وہ معمول کے کام کے دن سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔
      7. سادہ ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ فیلڈ ٹرپ منسوخ ہوں گے۔ سڑکوں کی حالت پر پیش نظر متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر آف ٹرانسپورٹیشن سروسز انفرادی سطح پر ایتھلیٹکس ٹرپ منظور کر سکتے ہیں۔
      8. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
      9. جب سکول دیر سے کھلیں تو والدین/ سرپرستوں کو طلباء کو سکول نہيں لانا چاہئیے کیونکہ سکول کے عملے کے ممبران کو بھی سکول پہنچنے میں بھی دیر ہو سکتی ہے۔
      10. SACC دو گھنٹے کی تاخیر سے کھلے گا۔
      11. ایکوٹک سینٹر کے اوقات اس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے۔
      12. بہت خراب موسم کے دوران، ممکن ہے کہ کچھ والدین/سرپرست اپنے علاقے کے راستے اور فٹ پاتھ کو طلباء کے سفر کے لئے محفوظ نہ سمجھیں۔ ان حالات میں، والدین/سرپرستوں کے پاس بچے کو اسکول نہ بھیجنے کا اختیار ہے۔ تاہم، طالب علم سے تمام تقویض کردہ کام مکمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، طالب علم کو تعلیمی اعتبار سے سزا نہیں دی جائے گی، اور طالب علم کی غیر حاضری سے مستثنی کر دیا جائے گا۔
    5. جلد بند ہونا:
      1. سکول ایک گھنٹہ جلدی بند ہونے کی صورت میں
        1. بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ پری-اسکول نصف دن کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
        2. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
        3. فیلڈ اور ایتھلیٹکس ٹرپ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
        4. سکول کے بعد SACC پروگرام: نہیں کھلے گا۔
        5. طلباء کے عمارت اور علاقے سے محفوظ رخصتی کے بعد پرنسپل اساتذہ، معاون اساتذہ اور لائبریری میڈیا اسسٹنٹ، زبانوں کے مترجم، اور سکول نرسوں (وہ ملازمین جن کی بنیادی ذمہ داری طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے) کو جلد جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ان ملازمین کو جلدی چھٹی کے لیے صرف ایک گھنٹہ تک ہی کریڈٹ دیا جائے گا۔ کلاسیفائیڈ سٹاف کو ان کے روزانہ کے کام کے شیڈول سے زیادہ کے لئے معاوضہ نہیں دیا جائے گا الا یہ کہ وہ معمول کے کام کے دن سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔
        6. انتظامی عملہ اور دیگر تمام مستثنیٰ ملازمین کام کے نارمل شیڈول پر رہیں گے الا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اعلان کے ذریعے بطور خاص اجازت دی جائے۔
        7. موسم کے خراب حالات کی وجہ سے جو ملازمین کام پر رہنے سے قاصر ہیں ان کو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کرنا ہو گا (ضابطہ 542-9 ، "لبرل چھٹی")۔
        8. سکول کے علاوہ دن اور شام کی تمام سرگرمیاں منسوخ کی جائیں گی۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔
        9. سپرنٹنڈنٹ سکول ڈویژن کو بند کرنے کے اوقات کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
      2. سکول دو گھنٹے جلدی بند ہونے کی صورت میں
        1. بسیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ اگر سکول بند ہونے کا اعلان دوپہر کے پری اسکول بس کے پک اپ ٹائم سے قبل ہوتا ہے تو دوپہر کے سیشن منسوخ ہوں گے۔
        2. صبح کے پری سکول اور دن بھر کے پری سکول معمول کے اوقات کی بجائے دو گھنٹے پہلے برخاست کر دیے جائیں ضابطہ۔ اس دن سہ پہر کے پری سکول نہیں کھلیں گے۔
        3. اگر فیلڈ ٹرپ پہلے ہی روانہ نہیں ہوئے تو منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ واپس بلانے کی کوششیں شروع کی جائیں گی۔ تاخیر والی سرگرمی اور ایتھلیٹک بس منسوخ کر دی جائے گی۔
        4. سکول کے بعد SACC پروگرام: نہیں کھلے گا۔
        5. دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا (اگر ضروری ہوا ایک متبادل شیڈول پر)۔
        6. طلباء کے عمارت اور علاقے سے محفوظ رخصتی کے بعد پرنسپل اساتذہ، معاون اساتذہ اور لائبریری میڈیا اسسٹنٹ، زبانوں کے مترجم، اور سکول نرسوں (وہ ملازمین جن کی بنیادی ذمہ داری طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے) کو جلد جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ان ملازمین کو جلدی چھٹی کے لیے صرف دو گھنٹے تک کا ہی کریڈٹ دیا جائے گا۔ کلاسیفائیڈ سٹاف کو ان کے روزانہ کے کام کے شیڈول سے زیادہ کے لئے معاوضہ نہیں دیا جائے گا الا یہ کہ وہ معمول کے کام کے دن سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔
        7. انتظامی عملہ اور دیگر مستثنیٰ ملازمین کام کے نارمل شیڈول پر رہیں گے الا یہ کہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بطور خاص اجازت دی جائے۔
        8. موسم کے خراب حالات کی وجہ سے جو ملازمین کام پر رہنے سے قاصر ہیں ان کو مناسب چھٹی کی درخواست کے لیے اپنے سپروائزر سے رابطہ کرنا ہو گا (ضابطہ 542-9 ، "لبرل چھٹی")۔
        9. تمام غیر تعلیمی سرگرمیاں (دن اور شام کی) منسوخ کر دی گئی ہیں۔ NVCC کلاسوں کی منسوخی کے اعلان کی ذمہ داری کالج کی ہو گی۔
        10. سپرنٹنڈنٹ تمام ملازمین کے لیے سکول ڈویژن کو بند کرنے کے اوقات کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
    6. سرگرمیوں اور شام کے پروگراموں کی منسوخی

      ۔ سکول کی چھٹی کے بعد، یا غیر تعلیمی دنوں (ہفتہ وار چھٹی/چھٹیاں) کے دوران موسم کے حالات یا دیگر حالات خراب ہو سکتے ہیں لہذا تحفظ کی خاطر، تمام سرگرمیاں منسوخ ہو سکتی ہیں۔ جب یہ تعلیمی دن کے دوران ہو، تو SACC پروگرام شام 5 بجے بند ہو جائے گا۔
  4. ٹیلی ورک [گھر پر دفتری کام کرنا]
    1. کوڈ ریڈ اور کوڈ گرین میں بند ہونے والی صورت حال کے دوران، اساتذہ کا عملہ چاہے تو رضاکارانہ طور پر ڈیٹا درج کرنے طلباء کے پرچے گریڈ کرنے کے لیے "گھر سے کام" کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے مگر ضروری نہیں ہے یا دوسری صورت میں اپنے معمول کے کام کی کوشش کی معاونت کر سکتا ہے (ضابطہ 561-1، "ٹیلی ورک" کے مطابق)، اس طریقے سے گزارا گیا وقت مکمل طور پر رضاکارانہ ہو گا اور معاہدہ کے گھنٹوں کی طرف شمار نہیں کیا جائے گا یا بصورت دیگر ادا کیا جائے گا۔
    2. چونکہ سکول ڈویژن کی جانب سے استثنا عملے کو تمام کیے گئے کام کی ادائیگی کی جاتی ہے، ان کو کسی قسم کے "ٹیلی ورک" یا دیگر گھر سے کام کرنے کی حکمت عملی کی اپنے سپروائزر سے کو بتائے بغیر، پیشگی منظوری کے بغیر اجازت نہیں ہے ماسوائے جیسا کہ کوڈ اورنج میں سکول بند ہونے کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ "ٹیلی ورک" کے لیے ضابطہ 561-1 ملاحظہ کیجیئے۔ شیڈول کے علاوہ سکول بند ہونے یا تاخیر سے کھولنے سے متعلق خصوصی ہدایات ذیل میں درج ہیں:
  5. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین
    1. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین وہ عملہ ہے جنہیں ڈویژن میں کام کرنے کے لیے اہم یا ضروری عملہ نامزد کیا گیا ہے اور جن کی موجودگی لازمی ہے قطع نظر اس کے کہ ہنگامی صورتحال ہے یا ڈویژن بند ہے، اور جن کی کام سے غیر حاضری ڈویژن اور/یا عمارتوں کی حفاظت یا بہبود کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ خراب موسم میں کام کرنے والے یہ ملازمین اس وقت رپورٹ کریں گے جو انہیں موقع کے لحاظ سے ضروری فرائض ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

      خراب موسم میں کام کرنے والے افراد کی پوزیشنیں جو ہمارے طلباء، ملازمین اور ڈویژن کی املاک کے تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں: (* والے نشان سے مراد ہے "ضرورت کے مطابق")
      1. ایگزیکٹو کیبنٹ*
      2. سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے منتظمین*
      3. سکول میں موجود/سینٹرل آفس کے کسٹوڈین [سکول کی عمارت کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا/کی منتظم]
      4. عمارتوں میں مخصوص پوزیشنیں*
      5. ٹرانسپورٹیشن میں مخصوص پوزیشنیں*
      6. ویئر ہاؤس کی مخصوص پوزیشنیں*
      7. سکول کا حفاظتی گشت کرنے والے
      8. سکول کا حفاظتی افسر*
      9. کمیونٹی کا حفاظتی افسر*
    2. سکول منتظمین اور ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے کہ ان نامزد کردہ افراد کو پیشگی اور خراب موسم سے قبل مطلع کریں، جنہیں ڈویژن کے لیے خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
    3. اگرچہ یہ ضابطہ خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کو نامزد کرنے کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے، سپرنٹنڈنٹ، ایگزیکٹیو کیبنٹ، اور ڈائریکٹروں کے پاس حتمی صوابدید ہے کہ وہ کاروباری ضروریات ختم ہونے، غیر متوقع حالات، یا دیگر اہم معاملات کی وجہ سے افراد کو فہرست میں ڈال یا نکال سکتے ہیں۔
    4. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین جن سے رپورٹ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے اور جو خراب موسم کے دوران کام پر رپورٹ نہیں کرتے (جب تک منظور شدہ چھٹی نہ ہو)، کے خلاف تادیبی کاروائی ہو سکتی ہے۔
    5. خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کا تعین اور منظوری ملازمین کی اس فہرست پر بنیاد کرتی ہے جنہیں ڈویژن بھر میں ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔ یہ فہرست ہر مالی سال کے آغاز سے پہلے تیار کی جاتی ہے اور اِس کے عملے کو تحریری طور پر مطلع کیا جاتا ہے۔
  6. دوسری شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین درج ذیل ہدایات ان صفائی کا کام کرنے والوں اور دیگر دوسری شفٹ کے ملازمین سے متعلق ہیں جو ایک معمول کے تعلیمی دن کے بعد شام کو سکول کی عمارتوں میں رہتے ہیں:
    1. جب سکول کے معمول کے دن کے بعد موسم خراب ہونا شروع ہوتا ہے، اور ملازمین کے تحفظ کے لیے، سپرنٹنڈنٹ صفائی کا کام کرنے والے ملازمین اور دوسری شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو خطرناک اور خراب موسم کی وجہ سے جلدی چھٹی دے سکتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ یا نامزد کردہ بند کرنے کے مخصوص وقت پر جلدی چھٹی کے بارے میں بتائیں گے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو متاثرہ عملے کو ان کے مقررہ دن کے بقیہ حصے کے لیے معاوضہ دیا جائے گا جو جلدی چھٹی کے وقت سے شروع ہو گا۔
    2. سکول اور صفائی کرنے والا عملہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ چھٹی سے قبل اگلے دن کے لیے عمارت کو کھولنے کی تیاری کرے۔
    3. کلاسیفائیڈ ملازمین، جو سپرنٹنڈنٹ کے سکول بند ہونے کا ایک مخصوص وقت مقرر کرنے کے بعد کام کرتے ہیں، سکول بند ہونے کے وقت سے ان کے معمول کے طے شدہ کام کے دن کے لیے معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی تنخواہ کی باقاعدہ شرح کے ڈیڑھ گنا کے برابر شرح حاصل کریں گے جو متعین کردہ بند ہونے کے مقررہ وقت کے بعد ہو گا۔
  7. سکول ڈویژن وقت اور حاضری کا نظام

    ڈویژن کے پاس صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے بند ہونے یا جلدی کھولنے کے اوقات طے کرے۔ درج ذیل رہنما اصول استعمال کیے جائیں گے:
    1. کلاسیفائیڈ ملازمین، جنہیں خراب موسم میں کام کرنے والے ملازمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اور جو خراب موسم میں سکول بند ہونے کے دوران کام کرتے ہیں، جس میں ہفتہ وار دن یا چھٹی شامل ہے تاکہ وہ سکول کو کھولنے کے لیے تیار کر سکیں، انہیں ڈویژن کے وقت اور حاضری کے نظام میں کلاک ان اور کلاک آؤٹ کرنا چاہیے۔ کوڈ ریڈ یا کورڈ اورنج کے دوران سکول بند ہونے والے اوقات کے دوران کیے جانے والے گھنٹوں کو ان کی معمول کی تنخواہ سے ڈیڑھ گنا زیادہ دیا جائے گا (کوڈ ریڈ/اورنج دن کی تنخواہ)۔ کوڈ گریں کے دوران سکول بند ہونے والے اوقات کے دوران کیے جانے والے گھنٹوں کو ان کے معمول کا معاوضہ دیا جائے گا، کام پر آنے کا اضافی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
    2. غیر مستثنی عارضی سٹاف کو صرف جسمانی کام کے گھنٹوں کے لحاظ سے ادا کیا جاتا ہے، اور کوڈ ریڈ/اورنج کی تنخواہ کے لیے نااہل ہیں۔
    3. ڈویژن بند ہونے کے دوران جب ایک ملازم نے اپنے طے شدہ گھنٹے پورے نہیں کیے تو وہ دن کے باقی گھنٹوں کا کریڈٹ وصول کرے گا/گی۔
    4. اگر ملازم منظور شدہ چھٹی پر ہے اور ڈویژن تاخیر سے کھلے گی، کوڈ ریڈ یا کوڈ گرین کی وجہ سے ڈویژن بند ہے، جلدی چھٹی، تو ہنگامی صورتحال میں بند ہونے کی وجہ سے ان گھنٹوں کا کریڈٹ (اگر ملازم کے کسی مخصوص گروپ پر قابل اطلاق ہے) وصول کرے گا جو ملازم کے کام کے دن کو مکمل کریں گے، جیسا کہ تنخواہ کے نظام کے ریکارڈ میں بیان کیا گیا ہے، ملازم کی چھٹی کو متوازن کرنے کے لیے متعلقہ تبدیلیاں کی جائیں گی۔
    5. جب کوڈ ریڈ، اورنج یا کوڈ گرین پر ایک ملازم کانفرنس میں جانے کے لیے شیڈول ہے (جیسے پیش کرنا یا ٹرینگ میں حاضری)، تو حاضری کا انحصار ملازم اور ملازم کے سپروائزر پر ہے۔ ملازم کی معمول کے معاوضے کے علاوہ کوئی اضافی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
  8. سکول بورڈ کا اجلاس
    1. خراب موسم، یا دیگر ہنگامی صورتحال کی وجہ سے اگر سپرنٹنڈنٹ جلدی چھٹی دیتے یا سکول بند کرتے ہیں تو سکول بورڈ کا کلرک، سکول بورڈ اراکین کی رائے شماری کرے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ میٹنگ منسوخ کی جائے یا ملتوی، جیسا کہ پالیسی 137، "پرنس ولیئم کاؤنٹی سکول بورڈ کی پولنگ" میں درج طریقہ کار میں بیان کیا گیا ہے۔
    2. اگر کوڈ ریڈ یا اورنج والے دن یا جلدی چھٹی کی صورت میں سکول بورڈ میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو سپرنٹنڈنٹ ملازمین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سے ملازمین کام پر آئيں گے۔ اگر سپرنٹنڈنٹ نے کوڈ ریڈ یا کوڈ اورنج کا اعلان کیا تو سائٹ میں کام کرنے کے لئے کلاسیفائیڈ ملازمین اپنی معمول کے ریٹ سے ڈیڑھ گنا زیادہ وصول کریں گے۔
  9. فیصلہ سازی اور رابطہ
    1. سکول کھلنے میں تاخیر، کوڈ ریڈ، اورنج یا گرین پر سکول بند کرنے کا فیصلہ، جلدی چھٹی، سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) کرنے کا حق رکھتا ہے۔
    2. راستے کے نا موافق حالات کی وجہ سے کوڈ ریڈ، اورنج، یا گرین پر سکول بند کرنے کا فیصلہ ڈائریکٹر برائے ٹرانسپورٹیشن سروسز اور چیف آپریشنز آفیسر کی تجاویز کی روشنی میں کیا جائے گا۔
    3. پرنسپلز یا ڈائریکٹر جن کے پاس دیگر خراب حالات کی وجہ سے ایک یا زیادہ سکول بند کرنے کی وجوہات ہوں وہ متعلقہ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس سفارشات جمع کروائیں۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ، چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر، کے ساتھ مشورے کے بعد سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) کو سفارشات پیش کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ (یا نامزد کردہ) حتمی فیصلہ کریں گے۔
    4. اگرچہ پرنسپلز اور متعلقہ سپروائزر ہنگامی حالات کے دوران عملے کی صحت اور حفاظت اور املاک کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، کلاسیفائیڈ ملازمین کے اوور ٹائم کا استعمال ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے کم سے کم رقم تک محدود ہونا چاہییے۔
    5. کوڈ ریڈ اوننج، یا کوڈ گرین کے تحت سکول کو بند کرنے یا تاخیر سے سکول کھولنے کا فیصلہ جتنے گھنٹے جلدی ممکن ہو، کیا جائے گا۔ ماسوائے غیر معمولی حالات کے جن میں ہنگامی حالات کا مطالبہ کیا جاتا ہے، فیصلہ ایک رات پہلے، یا بند ہونے یا تاخیر سے کھلنے کی صبح 4:30 سے پہلے پہلے کیا جاتا ہے۔ چیف انفارمیشن آفیسر (یا نامزد کردہ) کا یہ اعلان والدین/سرپرست، سٹاف اور طلباء کو پیشگی نوٹیفیکیشن دینے کے قابل کرے گا۔
    6. چیف انفارمیشن آفیسر (یا نامزد کردہ) معمول کے تعلیمی دن میں سکول کے جلد بند کا اعلان نیوز میڈیا کو کریں گے۔ مرکزی دفتر کے ملازمین کی طرف سے یہ پیغام ٹیلیفون ٹری یا ای میل کے استعمال کے ذریعہ سکولوں اور سٹاف ڈیپارٹمنٹس تک بھی پہنچایا جائے گا۔
    7. جب سکول ایسی وجوہات کی وجہ سے بند ہونا مطلوب ہوں جو جنرل پبلک کے لیے واضح نہ ہوں، جیسا کہ، انفرادی بجلی کی کٹوتی یا پانی کی کمی، تو یہ پرنسپلز کی ذمہ داری ہو گی کہ والدین اور چائلد کیئر دینے والوں کو اطلاع دینے کے لیے آٹو میٹڈ وائس میسج/ای میل کی طرح کا ایک ایسا الرٹ سسٹم تیار کریں۔ یہ عمل بطور خاص ایلیمنٹری طلباء کے لیے اہم ہے۔
  10. توقعات
    سپرنٹنڈنٹ ضرورت کے مطابق، اس ضابطے کی توقعات میں تبدیلیوں میں تبدیلی کا حق رکھتے ہیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹس اور چیف انفارمیشن آفیسر، اور چیف فائنینشل آفیسر (یا نامزد کردہ) اس ضابقےکو نافذ کرنے اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔

جائزہ لیا گیا/نظرثانی کی گئی: 30 نومبر، 2021