کتاب : پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن : 400 - معاونتی خدمات
عنوان : ضابطہ - طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری "گھر لے جانے والی" ڈیجیٹل ڈیوائس جن کی صرف شدہ املاک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے
کوڈ : 2-426.01
حیثیت : فعال
اختیار کردہ : 28 اگست، 2019
آخری مرتبہ دہرایا گیا : 27 جنوری، 2021

معاوناتی خدمات

ضابطہ: 2-426.01

طالبعلم/طالبہ کی ذمہ داری "گھر لے جانے والے" ڈیجیٹل ڈیوائس جن کی صرف شدہ املاک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے

یہ ضابطہ اس طریقۂ کار کو بیان کرتا ہے جو ان قابل توسیع ڈیجیٹل ڈیوائسز کے حساب کتاب رکھنے کیلیئے کیے جاتے ہیں جو طلباء کو سکول سے باہر استعمال کیلیئے ادھار دی جاتی ہیں، جن کی قیمت 500 ڈالر سے کم ہوتی ہے (قیمت حساب کتاب کی فہرست میں لکھنے کیلیئے ضروری ہے)۔ یہ ضابطہ پرنس ولیئم کاونٹی پبلک سکولز( PWCS) کے پالیسیوں اور ان کے متعلقہ ضابطوں کی مطابقت میں ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں: پالیسی 295، "کمپیوٹر سسٹم اور نیٹ ورک خدمات کے معیارات"؛ پالیسی 345، "کتابوں کی خریداری، ذمہ داری اور تقسیم کے رہنما اصول"؛ پالیسی 422، "املاک کی درجہ بندی اور فہرست"؛ پالیسی 426.01، "سکول بورڈ کا سازوسامان - سکول بورڈ املاک سے معزولی"؛ اور پالیسی 701، "ضابطۂ اخلاق"۔

  1. مقصد:

    یہ ضابطہ سائٹ پر موجود، فہرست پر نظر رکھنے کے مقاصد کے لیے 500 ڈالر طالبعلم/طالبہ کے گھر لے جانے والے "قابل خرچ" ڈیجیٹل ڈیوائس انتظام کرنے کے لیے رہنمائی، معاونت اور یکسانیت فراہم کرتا ہے۔ PWCS تمام سکولوں سے اسے دینے کا تقاضا کرتا ہے، اور تمام طلباء PWCS کی فراہم کردہ ڈیوائس وصول کرتے ہیں۔
  2. طالبعلم/طالبہ کا ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار لینے کا معاہدہ اور استعمال کی فیس:

    PWCS تمام طلباء کو تدریس کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈیوائسز فراہم کرتا ہے جیسا ورجینیا کے انتظامی ضابطہ 8VAC20-720-80 میں بیان کیا گیا ہے۔ والدین/ سرپرستان اور طلباء کو لازمی طور پر پیرنٹ/سٹوڈنٹ ہینڈ بک کا جائزہ لینا چاہیے اور Hub میں "طالبعلم/طالبہ کا ڈیجیٹل ڈیوائس ادھار لینے کے معاہدے" کے فارم کو مکمل کرنا ہے۔
  3. ڈیحیٹل ڈیوائس کی ذمہ داری:

    یہ پرنسپل (یا نامزد) کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سکولوں کیلیئے خریدے گئے تمام ڈیجیٹل ڈیوائسز کی حفاظت اور حساب کتاب رکھیں۔
    1. یہ پرنسپل (یا نامزد) کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سکول سٹاف ممبران کو ڈیجیٹل ڈیوائس کے حساب کتاب سے متعلق ان کی امانتی ذمہ داری سے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔
    2. جب ڈیجیٹل ڈیوائسز کی نئی کھیپ وصول کی جاتی ہے تو ڈیوائسز کی تعداد کو خریداری کی فہرست اور انوائس کے ساتھ تصدیق کی جاتی ہے۔
    3. سکول طالبعلم/طالبہ کی معلومات کا نظام استعمال کرتے ہوئے ہر طالبعلم/طالبہ کو ایک لیپ ٹاپ انوینٹری ٹیگ نمبر جاری کریں گے۔
    4. طلباء ہر تعلیمی سال کے اختتام پر اس کی تجدید اور انونٹری کنٹرول کے مقصد کے لیے اپنی ڈیوائس واپس کریں گے۔ جن طلباء کو سمر کے دوران ڈیوائس کی ضرورت ہے، انہیں استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔
  4. ڈیجیٹل ڈیوائس کی فہرست کا طریقہ کار:
    1. پرنسپل (یا نامزد) ان کے سکول میں موجود ڈیجیٹل ڈیوائسز کی سالانہ فہرست کے ذمہ دار ہوں گے۔ سال کے آخر میں ہونے والی فہرستوں کو قابل توسیع املاک کی مطابقت میں اس طرح رکھا جائے گا جیسا کہ ریگولیشن 1-422 "املاک کی درجہ بندی، جوابدہی، اور ذمہ داری" میں بیان کیا گیا ہے۔
    2. وصول ہونے والی ہر نئی ڈیجیٹل ڈیوائس جس کی قیمت 500 ڈالر سے کم ہے اس کے اوپر فہرست کا ایک پیلا سٹیکر لگایا جائے گا اور اسے سکول کی قابل توسیع املاک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
    3. ریگولیشن 1-422 " املاک کی درجہ بندی، جوابدہی، اور ذمہ داری" کے مطابق، سکول یا شعبے کو جاری ہونے والے قابل توسیع اشیاء کی معینہ وقفوں کے دوران فہرست دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، چیف انٹرنل آڈیٹر ہر مقام پر اکٹھا کیے گئے مواد کا آڈٹ کرے گا۔
  5. ایسے ڈیجیٹل ڈیوائسز کا تعین جو کھو گئے یا ایسے نقصان شدہ جن کی مرمت ممکن نہیں۔

    PWCS کے "ضابطۂ اخلاق" کے مطابق، طلباء املاک کے ٹوٹنے یا برباد ہونے پر اسکی اصل قیمت کی ادائیگی، یا سکول ڈویژن کی ملکیت یا اسکی زیر نگرانی املاک کی واپسی میں ناکامی کی صورت میں بھی اصل قیمت کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پرنسپل (یا نامزد کردہ) اہل خانہ کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے اگر طلباء کی ڈیوائس گارنٹی کی مرمت کی رقم سے زیادہ کا نقصان ہو گا (مرمت کی رقم سے زیادہ نقصان یا کھو جانا)۔
    1. پرنسپل (یا نامزدہ کردہ) والدین/سرپرستان اور طلباء سے رابطہ کریں گے اور بذریعہ "کھو جانے والے یا نقصان شدہ ڈیجیٹل ڈیوائسز جن کی مرمت ممکن نہیں" کے فارم (منسلکہ II ) کے ذریعے نقصان کے اخراجات سے آگاہ کریں گے جو پیرنٹ/سٹوڈنٹ ہینڈ بک میں موجود قیمتوں کی بنیاد پر ہے۔ والدین/ سرپرستان اور طلباء کے پاس ڈیجیٹل ڈیوائس کی مرمت یا تبدیلی سے متعلقہ قیمت کو ادا کرنے کیلیئے 30 دن ہیں۔ جن خاندانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جو اپنے سکول سے ادائیگی میں مدد کے لیے ممکنہ اقساط کا تعین کرنے کے لیے بات کر سکتے ہیں۔
    2. والدین/سرپرستان اور طلباء کے پاس اختیار ہے کہ اگر وہ چاہیں تو PWCS کے منظور شدہ تیسرے فریق کے ذریعے طالبعلم/طالبہ کی ڈیوائس کی سستی انشورنس لے سکتے ہیں۔ اگر انشورنس خریدی جاتی ہے تو یہ اختیار لا محدود مرمت اور متبادل، حادثاتی نقصان، سٹینڈرڈ خطرات، چوری، اور کھونے کے اخراجات کو کور کرتی ہے۔
  6. ڈیجیٹل ڈیوائسز کا ضائع کرنا

    1. ایسی ڈیجیٹل ڈیوائسز جن کی مرمت نہیں ہو سکتی انہیں ضابطہ 2-424.01، "اضافی اور بیکار املاک کا بندوبست" کے تحت سپلائی سروسز کو واپس بھجوا دیا جائے گا۔ ریگولیشن 1-422 "مناسب درجہ بندی، جوابدہی، اور ذمہ داری" کے مطابق، ڈیجیٹل ڈیوائس کو ضائع کرنے کیلیئے مناسب اقدامات۔
    2. متروک ڈیجیٹل ڈیوائس کے ضیا‏ع سے پہلے، VA STAR اس بات کا تعین کرنے کیلیئے رابطہ کریں گے کہ اگر وہ SPARK ، جو PWCS کی تعلیمی فائنڈیشن ہے کے ذریعے اسے دوبارہ خرید سکیں۔

کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی سروسز کا ایسوسی ایٹ سپرنٹینڈنٹ (یا نامزد کردہ) اس ضابطہ کی نگرانی اور نفاذ کا ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔