کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 6000 - تدریس
عنوان ضابطہ - جانوروں کی چیر پھاڑ کے متبادل
کوڈ 2-600
حیثیت فعال
اختیار کردہ 8 مارچ، 2017

تدریس
ضابطہ 2-600
جانوروں کی چیر پھاڑ کے متبادل



ورجینیا جنرل اسمبلی نے § 22.1-200.01 شامل کرنے کے لیے "ورجینیا کوڈ" میں ترمیم کی ہے جو ورجینیا بورڈ آف ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہیں کہ چیر پھاڑ کے متبادل رہنما اصول تیار کریں جو سکول
ڈویژنز میں نافذ کیے جائیں۔

I. تعریف: "چیر پھاڑ" میں سائنسی مطالعہ کے لیے جانوروں یا ان کے جسمانی اعضا کی جراحی ہنر مندی شامل ہے اور اس سے پہلے یا بعد میں معائنہ، چھونا، ہینڈلنگ، اور/یا نمونے رکھنا شامل ہے۔ جانوروں اور ان کے اعضا کی مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں؛ بائیولوجیکل ویئر ہاؤس میں رکھے ہوئے نمونے، منجمد یا تازہ جانور اور انکے اعضا جنہیں انسانی استعمال کے لیے تیار کیا گیا، غیر ہاضم اعضا کا فضلہ جو الو کے جسم سے نکلتا ہے اور کھلی جگہ سے اکٹھے کئے گئے جنگلی حیات کے نمونے ۔

تمام طلباء جو ان کورسوں میں داخل ہیں جن میں انفرادی جانوروں اور جانور کے گروپ کا مطالعہ، یا اندرونی اور بیرونی علم الاعضاء کا تقابلی مطالعہ شامل ہے انہیں ان مواقع پر مناسب متبادل فراہم کیے جائیں گے جن میں چیر پھاڑ بطور تعلیمی تشخیص حکمت عملی استعمال ہوتی ہے۔ متعلقہ موضوعات اور کورسوں میں شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں:
A. ایلیمنٹری سکول: گریڈز K-5 سائنس؛

B. مڈل سکول: گریڈ 6 تا 8 ہیلتھ اور گریڈ 7 زندگی کی سائنس؛ اور

C. ہائی سکول: گریڈ 9 تا 10 ہیلتھ، حیاتیات I، اور ایڈوانس لیول اور اختیاری کورس جن میں حیاتیاتی سائنس کا مواد شامل ہے۔

II. اساتذہ درج ذیل شرائط پر عمل پیرا ہوں گے:
A. ان کے سلیبس میں یہ بیان شامل ہے کہ طلباء کو جانور کے چیر پھاڑ میں شرکت سے انکار کا حق حاصل ہے، جو اس حق کا استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ان کے لیے متبادل کی فہرست دستیاب ہے، اور ایسے طلباء کے والدین یا قانونی سرپرستان کی طرف سے دستخط شدہ آپٹ آؤٹ فارم ضروری ہے۔

B. جو طلباء جانور کی چیر پھاڑ میں شرکت سے انکار کرتے ہیں ان کے دستخط شدہ آپٹ آؤٹ فارم بقیہ تعلیمی سال کے لیے فائل پر رکھیں۔
C.
D. طالبعلم/طالبہ کو کمرۂ جماعت کی تدریس یا اسائنمنٹس کے حصے کے طور پر چیر پھاڑ میں شرکت سے نکلنے کی اجازت دینا۔ اگر ایک دستخط شدہ آپٹ آؤٹ فارم موجود نہیں ہے تو اساتذہ طالبعلم/طالبہ کو سرگرمی سے نکلنے کی اجازت دیں گے اور والدین یا سرپرست کو طالبعلم/طالبہ کی درخواست سے مطلع کریں گے۔
E. اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے متبادل تکلنیک کا استعمال کرتے ہوئے، کسی طالبعلم/طالبہ کو جانور کی چیر پھاڑ میں شرکت سے نکلنے کی اجازت کورس کے سلیبس میں بیان کی گئی ہے۔

III. سپروائزر برائے سائنس اور خاندانی زندگی کی تعلیم (یا نامزد کردہ) جانور کی چیر پھاڑ کے مناسب متبادل کی فہرست ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کریں گے اور اسے ہر سال اپ ڈیٹ کریں گے۔
A. متبادل تکنیکوں میں درج ذیل شامل ہیں مگر ان تک محدود نہیں، انٹرنیٹ ورچوئل چیر پھاڑ کی سپیمولیشن یا اینیمیشن، ڈیجیٹل پروگرام اور اپلیکیشن سافٹ ویئر ٹیوٹوریل، ویڈیو ٹیپ اور، CD/DVDs مینیپیولیٹیم اور ماڈل، اور پوسٹر اور چارٹ۔

B. متبادل تکنیکیں چیر پھاڑ والی سخت سرگرمی کے مساوی ہوں گی اور طالبعلم/طالبہ سے مقابلے کا وقت اور کوشش درکار ہو گی۔ جانور کی چیر پھاڑ کے متبادل میں طلباء کا غیر ارادی طور پر چیر پھاڑ کی سرگرمی کا مشاہدہ کرنا، کم گریڈ لینا یا کلاس چھوڑ دینا شامل نہیں۔

C. طالبعلم/طالبہ کو مناسب مواقعوں کے ساتھ متبادل تکنیکیں چنی جائیں گی تاکہ وہ کورس کے معیار کو حاصل کر سکے۔ متبادل چننے والے تمام طلباء کو استاد/استانی کی طرف سے مناسب مدد فراہم کی جائے گی۔

D. طلباء کی اسائنمنٹس کے حصے کے طور پر، متبادل طریقے لازمی نہیں ہیں، طلباء نمونوں کا تجزیہ کریں گے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد) 2020 میں اس پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ دار ہے۔