کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 6000 - تدریس
عنوان ضابطہ - ڈویژن کی حکمت عملی کا منصوبہ: تدریسی پروگرام کے اہداف
کوڈ 1-601
حیثیت فعال
اختیار کردہ 10 اکتوبر، 2018

تدریس
ضابطہ 1-601
ڈویژن کی حکمت عملی کا منصوبہ: تدریسی پروگرام کے اہداف



سپرنٹنڈنٹ کا عملہ اور سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبلٹی کے شعبے میں شعبوں کے ڈائریکٹر ڈویژن کی حکمت عملی کا منصوبہ تحریری آراء مہیا کریں گے۔

کمیونٹی کے اراکین سکول ڈویژن کی ضروریات اور ترجیحات کی نشاندہی کرنے کے لیے شامل ہوں گے۔

ڈویژن کے حکمت عملی کے منصوبے کو مقامی سکول بورڈ منظور کرے گا اور ورجینیا محکمہ تعلیم کے انتظامی جائزے کے وقت معائنے کے لیے دستیاب ہو گا۔

ہر سال کے نومبر میں، سکول بورڈ کو ڈویژن کے حکمت عملی کے منصوبے میں بیان کیے گئے اہداف اور مقاصد کی تکمیل میں پیش رفت پر ایک رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

I. نصاب کی تیاری ہر تدریسی سپروائزر ہر پیش ہونے والے کورس کے نصاب کی تیاری اور سالانہ اس کے جائزے اور ضرورت پڑنے پر دہرانے کے لیے ایک منظم طریقہ کار پر عمل کرے گا۔
A. سپروائزر، جہاں ممکن ہو، اس عمل میں اساتذہ کو شامل کریں گے۔

B. طلباء کے تدریسی نتائج اس بات کی شناخت کریں گے کہ طلباء گریڈ لیول، مضمون، اور کورس کے حوالے سے کیا جانتے ہیں اور کیا کرنے کے قابل ہیں۔ جہاں فراہم کیا گیا، معیارات تعلیم کے مقاصد نصاب کی ڈیزائنگ میں استعمال کیے جائیں گے۔

II. پروگرام کی تشخیص دفتر برائے اکاؤنٹبیلیٹی تعلیمی پروگراموں کی تشخیص کے لیے درج ذیل کا استعمال کرے گا جیسے معیاری، فارم [جس میں کسی شخص کو مخصوص معیار پر جانچا جاتا ہے]-ریفرسڈ ٹیسٹ، سرائیٹیریا-ریفریڈ ٹیسٹ، اسی جماعت میں رہنے کی شرح، گزشتہ گریجویٹ کے سروے، طلباء، اساتذہ، اور والدین، مشاہد، اور ڈیٹا کے دیگر ذرا‏ئع۔

III. رپورٹنگ ڈویژن کی حکمت عملی کے منصوبے کی رپورٹ کا اہم مقصد تدریسی معاملات پر فیصلوں کے لیے سکول بورڈ کو معلومات فراہم کرنا ہے۔
A. ڈویژن کی حکمت عملی کے منصوبے کی رپورٹ کے معاون سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبلٹی کے ڈیپارٹمنٹ کے اندر ڈائریکٹر ہوں گے، جن کے ساتھ دیگر معاونین ہوں گے جنہیں ڈائریکٹر برائے اکاؤنٹبلٹی اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبلٹی مقرر کریں گے۔

B. ڈویژن کی حکمت عملی کے منصوبے کے خاکے کا تعین ڈائریکٹر برائے اکاؤنٹبلٹی اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ و اکاؤنٹبلٹی کریں گے۔

IV. گریجویشن تک، ہر طالبعلم/طالبہ کو وہ تعلیمی تجربات فراہم کیے جائیں گے جو ورجینیا گریجویٹ کے پروفائل [خاکہ] میں درج ہیں جنہیں ورجینیا محکمۂ تعلیم جاری کرتا ہے۔

V. ہر سیکنڈری سکول طلباء کو ایسے انتخابات کی پیشکش کرے گا جو بہت سے تعلیمی اور کیریئر و ٹیکنیکل تعلیمی شعبوں میں پروگرام آف سٹڈیز کی پیروی کرتے ہیں۔ ان پیشکشوں میں درج ذیل شامل ہوں گے:
A. کیریئر و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انتخابات طالبعلم/طالبہ کو پیشہ وارانہ شعبوں میں سے کسی ایک میں مارکیٹ کی مہارتوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔

B. تعلیمی انتخابات جو طالبعلم/طالبہ کو تکنیکی یا کمیونٹی کالج کے پروگراموں میں داخلے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

C. لبر آرٹس کے انتخابات طالبعلم/طالبہ کو آرٹس و سائنس میں کالج لیول سٹڈیز کے لیے تیار کرتے ہیں۔

D. ورجینیا میں سکولوں کو منظور کرنے کے معیارات میں کم از کم کورس کی پیش کش کو مقرر کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ لرننگ اینڈ اکاؤنٹبلٹی (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔