کتاب پالیسیاں اور ضوابط
سیکشن 6000 - تدریس
عنوان ضابطہ - تدریسی معیار
کوڈ 2-601
حیثیت فعال
اختیار کردہ 13 نومبر، 2019

تدریس
ضابطہ 2-601
تدریسی معیارات

پرنس ولیئم کاؤنٹی پبلک سکولز کے نصاب کی تیاری اور مسلسل بہتری کی ذمہ داری دفتر برائے سٹوڈنٹ لرننگ پر آتی ہے۔ ہر سکول منظور شدہ نصاب کے مطابق تدریس کی فراہمی میں حصہ ڈالتا ہے۔ لیول ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے سٹوڈنٹ و پروفیشنل لرننگ درج ذیل کے لیے پرنسپل اور نصاب کی تیاری کے سپروائزر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں:
I. سکولوں کو انفرادی اور ڈویژن کی سطح پر تدریسی قیادت فراہم کرنا۔

II. ڈویژن کے تدریسی پروگرام کی منصوبہ بندی اور تیاری میں مدد کرنا۔

III. انفرادی سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ مل کر کام کرنا تاکہ تمام طلباء کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اسباق کے نصاب تیار کرنا اور مطابقت اختیار کرنا۔

IV. پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ بہترین طریقوں کی شناخت اور انہیں بڑھانا۔

V. تدریسی مواد اور سامان کے انتخاب، آڈر کرنے اور تقسیم کرنے میں مدد کرنا۔

VI. تدریسی افراد کے انتخاب اور تشخیص میں مدد کرنا۔

VII. کمیونٹی کے لیے تدریسی پروگرام پہنچانا اور بڑھانا۔

VIII. تدریسی پروگرام ک ضروریات کے لیے بجٹ کے عمل کے دوران قیادت اور تعاون فراہم کرنا۔

ایسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ برائے اسٹوڈنٹ اینڈ پروفیشنل لرننگ (یا نامزد شخص) اس ضابطے کے نفاذ اور نگرانی کے لئے ذمہ دار ہے۔

اس ضابطے اور متعلقہ پالیسیوں کا کم از کم پانچ سالوں میں جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق دہرایا جائے گا۔